صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مفروضہ بنام حقائق
مانع حمل ادویات کی فراہمی میں ناکامی کا دعویٰ کرنے والی میڈیا رپورٹس غلط اور گمراہ کن ہیں
مانع حمل ادویات کے موجودہ ذخیرے کی پوزیشن قومی خاندانی منصوبہ بندی پروگرام کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے
مرکزی وزارت صحت ٹینڈر کے عمل اور وزارت کے مختلف پروگراموں کے لئے سی ایم ایس ایس کے ذریعہ خریدی جانے والی مختلف ادویات اور طبی اشیاء کی سپلائی کی پوزیشن پر گہری نظر رکھتی ہے
Posted On:
12 DEC 2023 10:06AM by PIB Delhi
کچھ میڈیا رپورٹس سامنے آئی ہیں جن میں الزام لگایا گیا ہے کہ خریداری کرنے والی ملک کی مرکزی ایجنسی سینٹرل میڈیکل سروسز سوسائٹی (سی ایم ایس ایس) کے ذریعہ مانع حمل ادویات کی خریداری میں ناکامی کی وجہ سے ہندوستان کا خاندانی منصوبہ بندی کے پروگرام کے شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اس طرح کی رپورٹیں غلط ہیں اور گمراہ کن معلومات فراہم کرتی ہیں۔
سنٹرل میڈیکل سروسز سوسائٹی (سی ایم ایس ایس)، نئی دہلی، ایک خود مختار ادارہ ہے جو کہ صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت کے تحت ایک خریداری کرنے والی مرکزی ایجنسی ہے ، جو کہ قومی خاندانی منصبوبہ بندی کے پروگرام اور ایڈز کی روک تھام سے متعلق قومی پروگرام کے لئے کنڈوم خریدتی ہے۔ سی ایم ایس ایس نے مئی 2023 میں فیملی پلاننگ پروگرام کے لیے 5.88 کروڑ کنڈوم خریدے اور کنڈوم کی موجودہ اسٹاک پوزیشن فیملی پلاننگ پروگرام کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔
فی الحال این اے سی او میسرز ایچ ایل ایل لائف کیئرلمیٹڈ، سے 75فیصد مفت کنڈومز کی سپلائی حاصل کر رہا ہے اور حالیہ منظوریوں کی بنیاد پر 2023-24 کے لیے بقیہ 25فیصد مقدار سی ایم ایس ایس سے حاصل کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ این اے سی او کی ضرورت کو میسرز ایچ ایل ایل لائف کیئر لمیٹڈ سے آرڈر کیے گئے 66 ملین پیسز کے ذریعے پورا کیا جا رہا ہے۔ آرڈر اس وقت سپلائی کے تحت ہے اورمجاز اتھارٹی کی منظوری سے میسرز ایچ ایل ایل لائف کیئر لمیٹڈ اور سی ایم ایس ایس کے ساتھ ایک سال کی ضرورت کے لئے آرڈردیاجائے گا۔ سی ایم ایس ایس کی طرف سے خریداری میں تاخیر کی وجہ سے کمی کی کوئی مثال نہیں ہے۔
سی ایم ایس ایس نے مختلف اقسام کے کنڈوم کی خریداری کے لیے موجودہ مالی سال میں پہلے ہی ٹینڈرز شائع کیے ہیں اور یہ ٹینڈرز حتمی شکل دینے کے آخری مرحلے میں ہیں۔
یہ واضح کیا جاتا ہے کہ پریشان ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے کیونکہ مرکزی وزارت صحت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وزارت میں ہفتہ وار جائزہ میٹنگ منعقد کی جارہی ہے تاکہ وزارت کے مختلف پروگراموں کے لئے ٹینڈر کے عمل اور سی ایم ایس ایس کے ذریعہ مختلف ادویات اور طبی اشیاء کی سپلائی پوزیشن کی نگرانی کی جا سکے۔
*********
(ش ح۔ف ا ۔ع آ)
U.NO.2222
(Release ID: 1985302)
Visitor Counter : 75