وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

دہلی میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کی سرگرمیاں


اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب اپوروا چندرا نے صفدرجنگ انکلیو کے قریب ہمایوں پور میں مستفیدین سے بات چیت کی

Posted On: 06 DEC 2023 4:17PM by PIB Delhi

دہلی اور دیگر شہروں میں مختلف مقامات پر وکست بھارت سنکلپ یاترا شہری سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ آؤٹ ریچ سرگرمیوں کے ذریعے بیداری پیدا کی جا سکے اور مرکز کی طرف سے شروع کیے گئے مختلف فلاحی پروگراموں کے آخری سرے تک پہنچنے کو یقینی بنایا جا سکے۔ اب تک وکست بھارت آئی ای سی وین نے دہلی کے مختلف اضلاع میں 85 مقامات کا دورہ کیا ہے اور پی ایم سواندھی، مدرا لون، اسٹینڈ اپ انڈیا اور اسٹارٹ اپ انڈیا، ڈیجیٹل ادائیگی انقلاب، پی ایم ای بس سروس، آیوشمان بھارت، پی ایم آواس (اربن)، پی ایم اجولا یوجنا اور دیگر فلاحی اسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلائی ہے۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب اپوروا چندرا نے آج جنوبی دہلی میں صفدرجنگ انکلیو کے قریب ہمایوں پور میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ترقی یافتہ ہندوستان کا حلف دلایا اور مختلف اسکیموں سے استفادہ کرنے والوں سے بات چیت کی۔ سکریٹری جناب چندرا نے کہا کہ اس یاترا کا مقصد مرکزی حکومت کی اسکیموں کا فائدہ لوگوں تک ان کے گھر تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوری کے آخر تک 2.60 لاکھ گرام پنچایتوں اور 3,600 شہری بلدیاتی اداروں کا احاطہ کرنے کی مہم کے ایک حصے کے طور پر ملک بھر میں دو ہزار سے زیادہ وینیں چل رہی ہیں۔

اس مہم کے تحت پانچ خصوصی طور پر تیار کی گئی آئی ای سی (انفارمیشن، ایجوکیشن، کمیونیکیشن) وین دہلی کے 11 اضلاع میں 600 سے زیادہ مقامات کا دورہ کر رہی ہیں۔

وکست بھارت پروگرام کی جگہوں پر پی ایم سواندھی کیمپ، ہیلتھ کیمپ، آیوشمان کارڈ کیمپ، آدھار اپڈیٹیشن کیمپ، پردھان منتری اجولا کیمپ جیسی خدمات موقع پر فراہم کی جارہی ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد بالخصوص خواتین ان کیمپوں میں پہنچ کر موقع پر دستیاب خدمات حاصل کر رہی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 نومبر کو قبائلی فخر کے دن کے موقع پر جھارکھنڈ کے کھونٹی میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ دہلی کی شہری مہم کا آغاز 28 نومبر کو لیفٹیننٹ گورنر وی کے نے سکسینہ نے کیا تھا۔

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

06-12-2023

U: 1922


(Release ID: 1983322) Visitor Counter : 79