دیہی ترقیات کی وزارت

پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مستفید ہونے والے افراد

Posted On: 05 DEC 2023 4:59PM by PIB Delhi

دیہی علاقوں میں ’سب کے لیے مکان‘ کے نشانے کو حاصل کرنے کے لیے دیہی ترقی کی وزارت یکم اپریل 2016سے پردھان منتری آواس یوجنا گرامین (پی ایم اے وائی-جی) کو نافذ کر رہی ہے تاکہ اہل دیہی کنبوں کو مدد فراہم کی جاسکے اور مارچ 2024تک بنیادی سہولیات کے ساتھ 2.95 کروڑ پکے مکانات تعمیر کرنے کا مجموعی نشانہ رکھا گیا ہے۔ 2.95 کروڑ گھروں کے لازمی ہدف کے مقابلے میں مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ فائدہ اٹھانے والوں کو پہلے ہی 2.94کروڑ سے زیادہ مکانات کی منظوری دی جاچکی ہے اور 29.11.2023تک 2.5کروڑ گھروں کی تعمیر بھی مکمل ہوچکی ہے۔ یہ اسکیم اپنے اہم سنگ میل کو حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے اور وزارت مارچ 2024 کی مقررہ ڈیڈ لائن تک 2.95کروڑ پکے مکانات کی تعمیر کے نشانے کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پردھان منتری آواس یوجنا - گرامین (پی ایم اے وائی-جی) کے تحت مالی سال 2018-19 سے 2022-23 تک ہر پانچ سال کے دوران مستحق استفادہ کنندگان کو منظور کردہ مکانات کی سال وار اور ریاستی / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔ مختص اور مکمل کیے گئے گھروں سے متعلق تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ضلعی سطح کے اعداد و شمار پروگرام کی ویب سائٹ پر www.pmayg.nic.in>آواس سافٹ> رپورٹس> ہاؤسز میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

پی ایم اے وائی-جی کے تحت مرکزی امداد براہ راست ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کی جاتی ہے جس میں ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک اکائی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ مختلف اضلاع / بلاکس / جی پیز میں فائدہ اٹھانے والوں کو ان فنڈز کا مزید اجرا متعلقہ ریاستی حکومت / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔

گزشتہ پانچ سالوں یعنی مالی سال 2018-19 سے 2022-23 کے دوران پی ایم اے وائی-جی کے تحت مکانات کی تعمیر کے لیے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کردہ فنڈز میں مرکزی حصہ کی رقم تقریبا 1،60،853.38 کروڑ روپے تھی۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ فنڈز کا اسی طرح کا استعمال 2،39،334.02 کروڑ روپے تھا جس میں ریاستی / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا حصہ بھی شامل تھا۔

پردھان منتری آواس یوجنا گرامین (پی ایم اے وائی-جی) کے تحت مالی سال 2018-19 سے 2022-23 کے دوران مستحق استفادہ کنندگان کو منظور کیے گئے مکانات کی سال وار اور ریاست وار تفصیلات۔

(اکائیاں نمبر وں میں)

نمبر شمار

ریاست کا نام

مالی سال 2018-19 میں مکانات کی منظوری

مالی سال 2019-20 میں مکانات کی منظوری

مالی سال 2020-21 میں مکانات کی منظوری

مالی سال 2021-22 میں مکانات کی منظوری

مالی سال 2022-23 میں مکانات کی منظوری

1

اروناچل پردیش

1,063

2,135

19,028

11,042

2,706

2

آسام

40,378

1,79,831

1,50,038

2,16,318

10,52,922

3

بہار

4,25,602

10,43,808

6,25,245

8,98,820

1,32,699

4

چھتیس گڑھ

2,89,909

1,50,952

1,57,531

371

81,374

5

گوا

107

53

32

47

18

6

گجرات

26,308

1,01,288

21,321

1,07,184

1,47,958

7

ہریانہ

2,485

113

60

3,316

5,092

8

ہماچل پردیش

817

1,037

3,996

2,729

792

9

جموں و کشمیر

17,672

38,612

64,036

55,844

7,810

10

جھارکھنڈ

1,37,291

3,01,972

3,61,540

3,90,135

11,583

11

کیرل

926

738

3,329

12,608

1,626

12

مدھیہ پردیش

3,04,707

3,78,325

7,56,530

4,90,045

7,53,869

13

مہاراشٹر

78,766

2,47,512

2,90,972

1,16,781

3,03,589

14

منی پور

15

167

17,822

1,725

13,845

15

میگھالیہ

3,816

10,968

26,480

3,353

8,866

16

میزورم

1,708

2,430

7,017

0

6,951

17

ناگالینڈ

3,504

615

4,706

9,750

4,187

18

اڈیشہ

2,31,207

5,48,248

2,90,475

3,418

8,94,376

19

پنجاب

6,794

8,126

1,885

11,047

4,765

20

راجستھان

1,82,462

3,75,282

2,64,426

3,86,854

7,451

21

سکم

0

0

0

280

48

22

تمل ناڈو

93,152

90,679

1,04,296

2,22,791

37,763

23

تریپورہ

387

22,533

991

1,57,217

51,872

24

اتر پردیش

3,83,861

1,78,176

7,28,477

4,34,903

8,60,868

25

اتراکھنڈ

2,326

32

47

15,390

18,752

26

مغربی بنگال

1,00,118

9,62,507

9,41,651

1,66,724

11,06,832

27

انڈمان اور نکوبار

0

929

397

0

6

28

دادر و نگر حویلی اور دمن اور ڈی آئی یو

4,589

0

110

49

941

29

لکشدیپ

0

0

0

0

0

30

پڈوچیری*

11

0

0

0

0

31

آندھرا پردیش

16,251

2,304

1,816

0

1,78,899

32

کرناٹک

15,007

1,000

35,577

3,864

37,923

33

تلنگانہ*

0

0

0

0

0

34

لداخ

0

379

200

451

1

 

کل

23,71,239

46,50,751

48,80,031

37,23,056

57,36,384

*تلنگانہ اور پڈوچیری پی ایم اے وائی-جی کو نافذ نہیں کر رہے ہیں۔

یہ جانکاری دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 1830



(Release ID: 1982886) Visitor Counter : 92