وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے جموں کے سرحدی علاقے کے سرپنچ کی لگن کے لیے ان کی تعریف کی


‘‘ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تمام فوائد آخری شخص تک پہنچیں،‘مودی کی گارنٹی’ گاڑی ہر گاؤں تک جائے گی’’

Posted On: 30 NOV 2023 1:25PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ انہوں نے پردھان منتری مہیلا کسان ڈرون کیندر بھی شروع کیا۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے ایمس، دیوگھر میں تاریخی 10,000 ویں جن اوشدھی کیندر کو وقف کیا۔ مزید برآں، جناب مودی نے ملک میں جن اوشدھی کیندروں کی تعداد 10,000 سے بڑھا کر 25,000 کرنے کا پروگرام بھی شروع کیا۔ وزیر اعظم نے اس سال کے شروع میں یوم آزادی کی تقریر کے دوران خواتین کےخود امدادی گروپوں (ایس ایچ جیز) کو ڈرون فراہم کرنے اور جن اوشدھی کیندروں کی تعداد کو 10,000 سے بڑھا کر 25,000 کرنے کے لیے ان دونوں اقدامات کا اعلان کیا۔ یہ پروگرام ان وعدوں کی تکمیل کی نشان دہی کرتا ہے۔

رنگ پور گاؤں کی سرپنچ اور جموں ضلع کے ارنیا کی ایک کسان محترمہ بلویر کور نے وزیر اعظم کو بتایا کہ انہوں نے متعدد سرکاری اسکیموں جیسے کسان کریڈٹ کارڈ اسکیم، فارم مشینری بینک اسکیم اور کسان سمان ندھی یوجنا کے فوائد حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کا گاؤں سرحد کے قریب واقع ہے۔ جناب مودی نے انہیں ایک ٹریکٹر کا مالک بننے پر مبارکباد دی جسے کسان کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریدا گیا تھا۔

وزیر اعظم نے اپنے علاقے کا ڈیٹا ہر وقت مہیا رکھنے پر ان کی تعریف کی، انہوں نے اس کے جواب میں کہا کہ ‘‘عوامی سطح پر کام کرنا آپ ہی سے  سیکھا ہے ۔ کام کرتی ہوں اور بھولتی نہیں ہوں’’۔ (میں نے آپ سے زمینی سطح پر کام کرنا اور کام کی تفصیلات کو نہیں بھولنا سیکھا ہے)۔

انہوں نے سرکاری اسکیموں  میں100 فیصد عمل درآمد کے ہدف کو  حاصل کرنے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور محترمہ کور کو دس پڑوسی دیہاتوں تک پہنچنے اور وہاں اس بات کی تشہیر کرنے کا مشورہ دیا۔ وزیر اعظم نے اس یقین پر زور دیا کہ تمام فوائد قطار میں کھڑے آخری شخص تک پہنچتے ہیں۔ وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ اس کا مقصد موجودہ فائدہ اٹھانے والوں کے تجربات سے سیکھنا ہے اور ان لوگوں کو بھی شامل کرنا ہے جنہوں نے ابھی تک فائدہ نہیں اٹھایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔س ب ۔ع ن

(U: 1593)



(Release ID: 1981085) Visitor Counter : 51