وزیراعظم کا دفتر
سال2047 تک وکست بھارت کا پیغام اروناچل کے گاؤں میں گونجے گا
وزیر اعظم نے نامسائی اروناچل پردیش کے مستفید ہونے والے شخص سے بات چیت کی
Posted On:
30 NOV 2023 1:26PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفدین کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے پردھان منتری مہیلا کسان ڈرون کیندر کا بھی آغاز کیا۔اس پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے دیوگھر کے ایمس میں تاریخی 10,000 جن آشدی کیندروقف کئے۔ مزید برآں، جناب مودی نے ملک میں جن اوشدھی کیندروں کی تعداد 10,000 سے بڑھا کر 25,000 کرنے کے ایک پروگرام کا بھی آغاز کیا۔ وزیر اعظم نے اپنی مددآپ گروپوں سے تعلق رکھنے والی خواتین(ایس ایچ جیز) کو ڈرون فراہم کرنے اور اس سال کے شروع میں یوم آزادی کی تقریر کے دوران جن اوشدھی کیندروں کی تعداد کو 10,000 سے بڑھا کر 25,000 کرنے کےسلسلہ میں ان دونوں اقدامات کا اعلان کیا۔ یہ پروگرام ان وعدوں کی تکمیل کی نشان دہی کرتا ہے۔
اروناچل پردیش کے نامسائی سے جناب لاکر پالینگ نے وزیر اعظم کو پکے گھر کے بارے میں بتایا جو انہوں نے حکومت کی مدد سے بنایا تھا۔ انہوں نے جل جیون مشن کے ذریعے لائی گئی تبدیلی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
جب جناب لاکر نے 'جئے ہند' کے ساتھ وزیر اعظم کا استقبال کیا، تو وزیر اعظم نے جواب دیا اور کہا کہ اروناچل میں جئے ہند ایک بہت مقبول علامت ہے اور انہوں نے کہا کہ اروناچل کے لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے سے ہمیشہ خوشی حاصل ہوتی ہے۔
جناب لاکر کو ان کی گرام پنچایت نے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے بارے میں آگاہ کیا اور 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا موروثی پیغام ان کے لیے بالکل واضح تھا۔ وزیر اعظم نے گاؤں والوں سے کہا کہ وہ 5 ٹیمیں بنائیں اور پانچ گاؤں میں جا کر انہیں یہ اطلاع دیں کہ وی بی ایس وائی کی 'مودی کی گارنٹی' وہیکل آ رہی ہے۔
ش ج۔ ح ا ۔ ج
UN0-1591
(Release ID: 1981083)
Visitor Counter : 108
Read this release in:
Marathi
,
Gujarati
,
Kannada
,
Malayalam
,
Tamil
,
Assamese
,
Bengali
,
English
,
Hindi
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Odia
,
Odia
,
Telugu