امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایک تاریخی پیش رفت میں، حکومت ہند اور منی پور کی حکومت نے نئی دہلی میں منی پور کی سب سے قدیم وادی پر مبنی مسلح گروپ یونائیٹڈ نیشنل لبریشن فرنٹ (یو این ایل ایف) کے ساتھ ایک امن معاہدے پر دستخط کیے


یہ معاہدہ شمال مشرق میں بالعموم اور منی پور میں بالخصوص امن کے ایک نئے دور کے آغاز کو تقویت دینے کے لیے تیار ہے

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی  کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ہمہ گیر ترقی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے اور شمال مشرقی ہندوستان کے نوجوانوں کو بہتر مستقبل فراہم کرنے میں ایک نمایاں کامیابی ہے

وزیر داخلہ نے جمہوری عمل میں یو این ایل ایف  کا خیرمقدم کیا اور امن اور ترقی کی راہ پر ان کے سفر کے لئے  نیک خواہشات کا اظہار کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق اور مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی  کے وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں حکومت ہند نے 2014 سے شمال مشرقی خطے کے کئی مسلح گروپوں کے ساتھ عسکریت پسندی کے خاتمےاور ترقی کو فروغ دینے کے لیے کئی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں

پہلی بار وادی پر مبنی منی پوری مسلح گروپ نے تشدد کو ترک کرکے اور ہندوستان کے آئین اور زمینی قوانین کا احترام کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے قومی دھارے میں واپس آنے پر رضامندی ظاہر کی ہے

یہ معاہدہ نہ صرف یو این ایل ایف  اور سیکورٹی فورس

Posted On: 29 NOV 2023 5:47PM by PIB Delhi

ایک تاریخی پیشرفت میں، حکومت ہند اور منی پور کی حکومت نے آج نئی دہلی میں منی پور کی سب سے قدیم وادی میں مقیم مسلح گروپ یونائیٹڈ نیشنل لبریشن فرنٹ (یو این  ایل ایف) کے ساتھ ایک امن معاہدے پر دستخط کئے۔ یو این  ایل ایف کی تشکیل 1964 میں ہوئی تھی اور یہ ہندوستانی علاقے کے اندر اور باہر کام کر رہی ہے۔ یہ معاہدہ شمال مشرق میں بالعموم اور منی پور میں بالخصوص امن کے ایک نئے دور کے آغاز کو تقویت دینے کے لیے تیار ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011DWM.png

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی  کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا گیا ہے۔ ایکس  پر اپنے پوسٹس میں وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ہمہ گیر ترقی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے اور شمال مشرقی ہندوستان کے نوجوانوں کو بہتر مستقبل فراہم کرنے میں ایک نمایاں  کامیابی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ یو این ایل ایف کو جمہوری عمل میں خوش آمدید کہتے ہیں اور امن اور ترقی کی راہ پر ان کے سفر میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق اور مرکزی وزیر داخلہ اور امداد بہامی  کے وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں حکومت ہند نے 2014 سے شمال مشرقی خطے کے کئی مسلح گروپوں کے ساتھ عسکریت پسندی کے خاتمے اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے  معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PNJD.jpg

اگرچہ حکومت ہند کے تنازعات کے حل کے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر شمال مشرق کے متعدد نسلی مسلح گروہوں کے ساتھ سیاسی تصفیے کو حتمی شکل دی گئی ہے، یہ پہلی بار ہوا ہے کہ وادی میں مقیم منی پوری مسلح گروہ نے تشدد کو ترک کر کے قومی دھارے میں واپس آنے اور ہندوستان کے آئین اور ملک کے قوانین کا احترام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ معاہدہ نہ صرف یو این  ایل ایف اور سیکورٹی فورسز کے درمیان دشمنی کا خاتمہ کرے گا جس میں گزشتہ نصف صدی سے زائد عرصے میں دونوں طرف سے قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں بلکہ کمیونٹی کے دیرینہ خدشات کو دور کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔ امید ہے کہ یو این ایل ایف کی مرکزی دھارے میں واپسی سے وادی میں مقیم دیگر مسلح گروہوں کو بھی  اپنے وقت پر امن عمل میں حصہ لینے کی ترغیب ملے گی۔ متفقہ زمینی قوانین کے نفاذ کی نگرانی کے لیے ایک امن مانیٹرنگ کمیٹی (پی ایم سی) تشکیل دی جائے گی۔ یہ ترقی ریاست میں امن اور معمول کی زندگی  کی بحالی کے لیے ایک اہم قدم ہو سکتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038Z7W.jpg

اس معاہدے پر نئی دہلی میں مرکزی وزارت داخلہ اور حکومت منی پور کے سینئر عہدیداروں اور یونائیٹڈ نیشنل لبریشن فرنٹ کے نمائندوں نے دستخط کئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا ک ۔ن ا۔

U- 1563


(Release ID: 1980904) Visitor Counter : 110