وزارت اطلاعات ونشریات

قومی فلمی ورثہ مشن کے تحت 4کے ڈیجیٹل فارمیٹ میں متعدد زبانوں کی 5,000 سے زیادہ فلموں کو بحال کیا جائے گا: مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات


54واں آئی ایف ایف آئی قابل ذکر اولین اور اہم کامیابیوں سے بھرا ہوا ہے: انوراگ سنگھ ٹھاکر

وزیر اطلاعات و نشریات نے مشہور فلمی شخصیت مائیکل ڈگلس کو آئی ایف ایف آئی  54 میں ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی

Posted On: 28 NOV 2023 7:27PM by PIB Delhi

گوا،  28 نومبر 2023

اطلاعات و نشریات، کھیل اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ ہندوستان کے بین الاقوامی فلمی میلے (آئی ایف ایف آئی 54) کا 54 واں ایڈیشن تنوع میں اتحاد کا جشن تھا، جس میں تخلیقی ذہنوں، فلم سازوں، سنیما سے محبت کرنے والوں، اور دنیا بھر سے ثقافتی شائقین کو ایک ساتھ لاتے ہوئے، ’واسودھایو کٹمبکم: ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ کے جذبے کو مجسم کیا گیا تھا۔ ”ہمارے عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دیے گئے ’واسودھایو کٹمبکم‘ کے فلسفے کو اپنانے کے واضح مطالبے کی آئی ایف ایف آئی میں بھی پیروی کی جا رہی ہے۔ آئی ایف ایف آئی کا یہ ایڈیشن واقعی غیرمعمولی تھا، جو نمایاں پہلی اور شاندار کامیابیوں سے بھرا ہوا تھا جس میں فلم سازی کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا“، انہوں نے آئی ایف ایف آئی کی اختتامی تقریب میں ایک ویڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا۔

جناب ٹھاکر نے کہا کہ 54ویں آئی ایف ایف آئی میں تقریباً 250 فلموں کی نمائش کی گئی، جس میں 78 ممالک سے 68 بین الاقوامی اور 17 ہندوستانی زبانوں کی نمائندگی کی گئی۔ ”فیسٹیول میں 23 ماسٹر کلاسز، گفتگو کے دوران سیشن، کچھ طبعی اور ورچوئل طور پر قابل رسائی تھے۔ فیسٹیول کے دوران تقریباً 50 گالا ریڈ کارپٹس کا اہتمام کیا گیا جس نے پورے جشن کو فروغ دیا، انہوں نے کہا۔ وزیر موصوف نے جیوری کے معزز ممبران کے تعاون کا بھی اعتراف کیا جن کے قیمتی وقت اور کاوشوں نے میلے کے اس ایڈیشن کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔

آئی ایف ایف آئی کی طرف سے شمولیت اور رسائی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ فلموں کو خاص طور پر معذور فلم شائقین کے لیے تیار کیا گیا تھا تاکہ وہ اشارے کی زبان اور آڈیو وضاحتوں کی مدد سے بڑی اسکرینوں پر سینما کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا، "ہم نے خواتین کی طرف سے ہدایت کی گئی 40 سے زائد فلموں کو شامل کرنے کو یقینی بنایا۔

 

پرانی کلاسک کو بحال کرنے کے لیے نیشنل فلم ہیریٹیج مشن کی کوششوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ 4K ڈیجیٹل فارمیٹ میں متعدد زبانوں کی 5000 سے زیادہ فلمیں اور دستاویزی فلمیں بحال کی جائیں گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ بھارت کی آنے والی نسلیں ان عظیم فلموں سے لطف اندوز ہو سکیں اور ان سے متاثر ہو سکیں۔ ”قومی فلمی ورثہ مشن کے تحت بحال کی گئی سات فلموں کے خصوصی طور پر تیار کردہ حصے کو 54ویں آئی ایف ایف آئی میں فلمی شائقین کی زبردست پذیرائی کے لیے دکھایا گیا“، جناب ٹھاکر نے کہا۔

وزیر نے پرانے کو محفوظ کرنے اور نئے کو فروغ دینے کے دوہرے مشن پر بھی زور دیا۔ نوجوان تخلیقی ذہنوں کی طرف سے پیش کی جانے والی فلمیں ماحول کے تحفظ اور سلامتی کے ایک انتہائی اہم موضوع پر پیش کی گئی تھیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 75 میں سے 45 تخلیقی ذہنوں کو پہلے ہی اس شعبے میں سرکردہ کمپنیوں کے سامنے اپنے خیالات پیش کرنے کے مواقع فراہم کیے جا چکے ہیں۔ این ایف ڈی سی فلم بازار نے متنوع بین الاقوامی سامعین کا خیرمقدم کرتے ہوئے اور بین ثقافتی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے اپنے افق کو وسیع کیا۔

اختتام پر، وزیر موصوف نے نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کی ٹیم، اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت کی قیادت میں گوا کی ریاستی حکومت کا فیسٹیول کو کامیاب بنانے میں ان کی خصوصی کوششوں کے لیے شکریہ ادا کیا۔ وزیر موصوف نے تمام فلم سازوں، اداکاروں اور تخلیق کاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ آئی ایف ایف آئی سے آگے کہانی سنانے کے جذبے، اتحاد اور تخلیقی صلاحیتوں کو آگے بڑھائیں۔

********

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1521



(Release ID: 1980568) Visitor Counter : 86