وزارت سیاحت
وزارت سیاحت ہندوستان کو ایک اعلیٰ عالمی ایم آئی سی ای مقام کے طور پرفروغ دینے کےمقصد سے صنعتی گول میز کانفرنس کا اہتمام کرے گی
بھارت منڈپم، نئی دہلی میں30 نومبر 2023 کو منعقد ہونے والے پروگرام میں ایم آئی سی ای انڈسٹری کے سی ای او اور سینئر لیڈران شرکت کریں گے
Posted On:
28 NOV 2023 11:33AM by PIB Delhi
حکومت ہند کی سیاحت کی وزارت، 30 نومبر 2023 کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں ہندوستان کو ایک ایم آئی سی ای (میٹنگز، ترغیبات، کانفرنسیں اور نمائشیں) مقام کے طور پرفروغ دینے کے مقصد سے ایک صنعتی گول میز کانفرنس کا اہتمام کر رہی ہے۔
ہندوستان کی جی20 صدارت کے دوران، ملک بھر کے 56 شہروں میں 200 سے زیادہ میٹنگیں منعقد کی گئی ہیں۔ اس سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بے مثال دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔ اس سے دنیا کے سامنے ہندوستان کے مضبوط ایم آئی سی ای انفرااسٹرکچر اور ثقافتی اور قدرتی ورثے کی نمائش ہوئی ہے۔ وزارت سیاحت اس رفتار کو آگے بڑھانے اور ایم آئی سی ای کے معاملے میں ہندوستان کو ایک عالمی رہنما کے طور پر مضبوطی سے قائم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
گول میز کانفرنس میں ، سیاحت کی وزارت اپنےایسے اہم اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بتائے گی جن کا مقصد ہندوستان کو ایم آئی سی ای کے ایک اہم مقام کے طور پر فروغ دینا ہے۔ ان کوششوں کا مرکز ایم آئی سی ای انڈسٹری کے لیے قومی حکمت عملی اور روڈ میپ ہے، جسے ہندوستان کو میگا کانفرنسوں اور نمائشوں کے لیے ایک عالمی مرکز کے طور پر قائم کرنے کے وژن کے ساتھ وضع کیا گیا ہے۔ قومی حکمت عملی کا مشن ایم آئی سی ای صنعت کی ترقی کے لیے مرکزی، ریاستی اور شہر کی سطح پر قابل عمل حالات اور ادارہ جاتی فریم ورک تیار کرنا ہے۔ اس کا مقصد عالمی سطح پر ایم آئی سی ای کے کاروبار میں ہندوستان کے حصہ میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہے۔
اس گول میزکانفرنس میں ایم آئی سی ای انڈسٹری کےسی ای اوز اور سینئر لیڈریکجا ہوں گے تاکہ ہندوستان کو ایک عالمی ایم آئی سی ای (میٹنگز، ترغیبات، کانفرنسیں، اور نمائشیں) کے مقام کے طور پر فروغ دینے کی حکمت عملیوں پر غور کیا جا سکے۔
سیاحت کی وزارت نے شہر کو ایم آئی سی ای کے مقام کے طور پر سہولت فراہم کرنے اور فروغ دینے کے لیے اہم ایم آئی سی ای مقامات پر سٹی لیول ایم آئی سی ای پروموشن بیورو کے قیام کے لیے ایک ماڈل تیار کیا ہے۔ یہ وزارت صنعت کے رہنماؤں سے سٹی ایم آئی سی ای بیورو ماڈل کے بارے میں تجاویز اور آراء طلب کرے گی جو سرکاری اور نجی شعبے کے ساتھ مل کر اس مقام پر ایک مکمل ایم آئی سی ای ایکو سسٹم تیار کرے گی اور شہر میں تقریبات اور کانفرنسوں کے انعقاد کے لیے ایک اسٹاپ شاپ کے طور پر کام کرے گی۔
سیاحت کی وزارت نے ہندوستان کوایم آئی سی ای مقام کے طور پر فروغ دینے کے لیے ایک وقف برانڈ‘میٹ اِن انڈیا’ کا آغاز بھی کیا ہے۔ اس سلسلے میں ریاستوں اور صنعت کے اشتراک سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مختلف مہمات چلائی جا رہی ہے۔ اس گول میز کانفرنس کا مقصد ان کے تاثرات اور تجاویزحاصل کرنا اور ہندوستان میں ایم آئی سی ای شعبہ کی ترقی کے لیے مشترکہ وژن اور ایکشن پلان تیار کرنا ہے۔
******
ش ح ۔ ا گ ۔ج ا
U. No.1483
(Release ID: 1980351)
Visitor Counter : 102