صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وکست بھارت سنکلپ یاترا


پانچ ہزار 470 ہیلتھ کیمپ 995 گرام پنچایتوں میں لگائے گئے ہیں جن میں کل 7,82,000 سے زیادہ لوگوں کی آمد کی اطلاع ہے

کیمپوں میں 9,35,970 سے زیادہ آیوشمان کارڈ بنائے گئے اور 1,07,000 سے زیادہ طبعی کارڈ تقسیم کیے گئے

ایک لاکھ95 ہزارسے زیادہ افراد کو ٹی بی کی جانچ پڑتال کی گئی اور 19,500 سے زیادہ لوگوں کو صحت عامہ کی اعلیٰ سہولیات کے لیے بھیجا گیا

ایس سی ڈی کے لیے54,750 سے زیادہ لوگوں کو اسکرین کیا گیا اور 2,930 کو صحت عامہ کی اعلیٰ سہولیات کے لیے بھیجا گیا

ہائی بلڈ پریشر اور ذیا بیطس کے لیے تقریباً 5,51,000 افراد کی اسکریننگ کی گئی اور 48,500 سے زائد افراد کو صحت عامہ کی اعلیٰ سہولیات کے لیے بھیجا گیا

Posted On: 27 NOV 2023 1:20PM by PIB Delhi

وکست بھارت سنکلپ یاترا کا آغاز 15 نومبر کو وزیر اعظم کے ذریعہ کھونٹی، جھارکھنڈ سے کیا گیا تھا تاکہ پورے ملک میں مرکزی حکومت کی اسکیموں کے فوائد کو پورا کیا جاسکے۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت آن اسپاٹ خدمات کے ایک حصے کے طور پر، گرام پنچایتوں میں آئی ایسی وین کے رکنے کی جگہوں پر ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

26 نومبر 2023 تک، 995 گرام پنچایتوں میں 5,470 ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں کل 7,82,000 سے زیادہ لوگوں کی آمد کی اطلاع ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002E4O0.jpeg

روپ نگر ، پنجاب

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034HUZ.jpeg

سندر گڑھ، اوڈیشہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0043I65.jpeg

چمبا ، ہماچل پردیش

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005KBD2.jpeg

کرشنا ، آندھرا پردیش

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006PKVL.jpeg

ناسک ، مہاراشٹر

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007SFT7.jpeg

تنسکیا، آسام

ہیلتھ کیمپوں میں کی جانے والی سرگرمیوں کی فہرست درج ذیل ہے:

آیوشمان بھارت - پردھان منتری جن آروگیہیوجنا (اے بی-پی ایم جے اے وائی): بھارت سنکلپ یاترا کے لئے وزارت صحت و خاندانی بہبود کی فلیگ شپ اسکیم کے تحت، آیوشمان ایپ کا استعمال کرتے ہوئے آیوشمان کارڈ بنائے جا رہے ہیں اور مستفیدین کو طبعی کارڈ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ بارہویں دن کے اختتام تک کیمپوں میں 9,35,970 سے زیادہ آیوشمان کارڈ بنائے گئے اور 1,07,000 سے زیادہ طبعی کارڈ تقسیم کیے گئے۔

تپ دق (ٹی بی): ٹی بی کے مریضوں کی علامات، تھوک کی جانچ، اور این اے اے ٹی مشینوں ،جہاں بھی دستیاب ہو، کے ذریعہ اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ ٹی بی کے مشتبہ کیس کو اعلیٰ سہولیات کے لیے بھیج دیا جاتا ہے۔ بارہویں دن کے اختتام تک، 1,95,000 سے زیادہ لوگوں کی اسکریننگ کی جا چکی ہے جن میں سے 19,500 سے زیادہ کو صحت عامہ کی اعلیٰ سہولیات کے لیے بھیجا گیا ہے۔

پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان(پی ایم ٹی بی ایم اے) کے تحت، نِکشے مترس سے مدد حاصل کرنے کے لیے ٹی بی سے متاثرہ مریضوں کی رضامندی لی جا رہی ہے۔ نکشے مترس بننے کے خواہشمند حاضرین کو موقع پر ہی رجسٹریشن کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔ بارہویں دن کے اختتام تک، 11,500 سے زیادہ مریضوں نے پی ایم ٹی بی ایم اےکے تحت رضامندی دی اور 5,500 سے زیادہ نئے نکشے متر ر کا جسٹریشن کیا گیا۔

نکشے پوشن یوجنا (این پی وائی) کے تحت، ٹی بی کے مریضوں کو براہ راست فائدہ کی منتقلی کے ذریعہ مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اس مقصد کے لیے زیر التواء مستفیدین کے بینک کھاتوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں اور کھاتوں کو آدھار سیڈ کیا جارہا ہے۔ بارہویں دن کے اختتام تک 3,371 ایسے مستفیدین کی تفصیلات جمع کی گئیں۔

سکل سیل کی بیماری: قبائلی آبادی کی کثرت والے علاقوں میں، اہل آبادی (40 سال کی عمر تک) کی اسکریننگ ایس سی ڈی کے لیے پوائنٹ آف کیئر (پی او سی) ٹیسٹ کے ذریعہیا حل پذیری ٹیسٹ کے ذریعہ سکیل سیل کی بیماری (ایس سی ڈی) کا پتہ لگانے کے لیے کی جا رہی ہے۔  ٹیسٹ مثبت آنے والے  معاملوں کو انتظامات کے لیے اعلیٰ مراکز بھیجا جا رہا ہے۔ بارہویں دن کے اختتام تک، 54,750 سے زیادہ لوگوں کی اسکریننگ کی گئی، جن میں سے 2,930 مثبت پائے گئے اور انہیں صحت عامہ کی اعلیٰ سہولیات کے حوالے کر دیا گیا۔

غیر متعدی امراض (این سی ڈی): ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے لیے اہل آبادی (30 سال اور اس سے زیادہ) کی اسکریننگ کی جا رہی ہے اور مثبت ہونے کے شبہ والے  معاملوں کو اعلیٰ مراکز میں بھیجا جا رہا ہے۔ بارہویں دن کے اختتام تک تقریباً 5,51,000 افراد کی ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی جانچ کی گئی۔ 31,000 سے زیادہ افراد کو ہائی بلڈ پریشر کے مثبت ہونے کا شبہ تھا اور 24,000 سے زیادہ ذیابیطس کے مثبت ہونے کا شبہ تھا اور 48,500 سے زیادہ لوگوں کو صحت عامہ کی اعلیٰ سہولیات کے لیے بھیجا گیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع(

1458


(Release ID: 1980150) Visitor Counter : 133