خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت معذور بچوں کے لیے آنگن واڑی پروٹوکول شروع کرنے کے لیے ایک قومی تقریب کا اہتمام کرے گی - مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 کے پوشن بھی پڑھائی بھی پروگرام کے تحت ایک اہم عہد
خواتین اور بچوں کی ترقی اور اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی کل اس پروگرام کی صدارت کریں گی
Posted On:
27 NOV 2023 12:44PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت معذور بچوں کے لیے آنگن واڑی پروٹوکول شروع کرنے کے لیے ایک قومی تقریب کا اہتمام کر رہی ہے، جو مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 کے پوشن بھی پڑھائی بھی پروگرام کے تحت ایک اہم عہد ہے۔ یہ تقریب جس کی صدارت خواتین اور بچوں کی ترقی (ڈبلیو سی ڈی) اور اقلیتی امور مرکزی وزیر، محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی کریں گی، کل 28 نومبر 2023 کو وگیان بھون میں منعقد کی جائے گی۔
مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی کلیدی خطبہ دیں گی۔ جناب منجپارا مہندر بھائی، وزیر مملکت ایم ڈبلیو سی ڈی اور آیوش بھی اجتماع سے خطاب کریں گے۔
جناب اندیور پانڈے، سکریٹری، ایم او ڈبلیو سی ڈی، جناب سدھانش پنت، سکریٹری، ایم او ایچ ایف ڈبلیو اور جناب راجیش اگروال، سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی بھی پروگرام میں شرکت کریں گے۔
آنگن واڑی سنٹر میں ایک پینل مباحثہ جلد شناخت، اسکریننگ اور شمولیت کے لیے حکمت عملیوں پر روشنی ڈالے گا۔ ایم او ایچ ایف ڈبلیو، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، اور ریاستی ڈبلیو سی ڈی سکریٹریوں کے سینیئر افسران اور نمہانس (NIMHANS) جیسی اہم تنظیموں کے ماہرین کی شرکت متوقع ہے۔ ملک بھر سے سی ڈی پی او، لیڈی سپروائزر، آنگن واڑی ورکر اور آشا ورکر بھی اس میں شرکت کریں گے۔ معذور بچوں کی دیکھ بھال اور کام کرنے کا تجربہ رکھنے والی آنگن واڑی کارکنوں کو اپنے تجربات اور بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔
اس تقریب کا بنیادی مقصد اس بات کو اجاگر کرنا ہے کہ ابتدائی مداخلت کے ذریعے بچوں کی فلاح و بہبود میں مجموعی طور پر بہتری لانا، خطرے میں یا معذوری اور/یا نشو و نما میں تاخیر کے شکار نوزائیدہ اور چھوٹے بچوں کے لیے خصوصی معاونت اور خدمات، اہم اور ممکن ہے۔ معذور بچوں کی خاندانی اور اجتماعی زندگی میں شرکت کو بہتر بنانے کے لیے خاندانوں اور برادریوں کو تعلیم اور تعاون کی ضرورت ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر پیدائش سے لے کر چھ سال تک کے آٹھ کروڑ سے زیادہ بچوں تک پہنچنا، آنگن واڑی ایکو سسٹم ملک کے بچوں کی بنیاد بنانے کے لیے ایک اہم رسائی نقطہ ہے، تاکہ ان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔
قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق، علیحدہ تعلیمی ادارے قائم کرنے کے بجائے معذور طلبا کو مرکزی دھارے کے اسکولوں میں شامل کرنے کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ نیشنل کریکولم فریم ورک برائے فاؤنڈیشن اسٹیج 2022 مزید اسکولوں میں ترقیاتی تاخیر اور معذوری کو دور کرنے کے طریقوں کی سفارش کرتا ہے۔ ان طریقوں کی پیروی میں، پوشن بھی پڑھائی بھی پروگرام نے کھیل پر مبنی اور سرگرمی پر مبنی تعلیمی درس گاہ کے لیے قومی ای سی سی ای ٹاسک فورس کی سفارش کو اپنایا ہے اور معذور بچوں کے لیے خصوصی اور بروقت مدد کی بھرپور حمایت کی ہے۔
معذور افراد (دویانگجن) کے لیے قومی پالیسی کے مسودے (2021) کے مطابق، ہندوستان میں ایک تہائی زیادہ تر معذوریوں کو روکا جا سکتا ہے، اگر ان کا جلد پتہ چل جائے اور مناسب طریقے سے ان کا تدارک کیا جائے۔ ہندوستان کی آنے والی نسلوں کی بنیاد کو مضبوط کرنے پر پوشن بھی پڑھائی بھی کے ہدف کے ذریعے، 13.9 لاکھ آنگن واڑی مراکز کو بچوں کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کثیر حسی اور کھلونا پر مبنی طریقہ اختیار کرنے کے لیے ہنر مند بنایا جائے گا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 1459
(Release ID: 1980144)
Visitor Counter : 94