صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

گروگرام کے ایچ آئی پی اے میں  98ویں خصوصی فاؤنڈیشن کورس  کا حصہ بننے والے  افسر ٹرینیوں نے   صدر جمہوریہ سے ملاقات  کی

Posted On: 24 NOV 2023 12:34PM by PIB Delhi

گروگرام کے ایچ آئی پی اے میں  98ویں خصوصی فاؤنڈیشن کورس  کا حصہ بننے والے  افسر ٹرینیوں کے ایک گروپ نے آج (24 نومبر 2023) کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر جمہوریہ  نے کہا کہ ہمارے سرکاری ملازمین نے ملک کی کثیر جہتی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ  ملک کے اتحاد اور یکجہتی کو مضبوط کرنے کے بھی ذمہ دار ہیں۔ آج ملک جس تبدیلی سے گزر رہا ہے وہ ہمارے سرکاری ملازمین کے عزم کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

صدر جمہوریہ  نے کہا کہ ملک کی جامع ترقی کے ہدف کو حاصل کرنا سرکاری ملازمین کا فرض ہے۔ ہندوستان کے شہری ملک کی ترقی کے سفر میں سرگرم حصہ دار ہیں۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ مختلف پروگراموں کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے جن بھاگداری کو فروغ دیں۔

صدرجمہوریہ  نے کہا کہ بہترین حکمرانی  کے معنی وقت اور حالات کے مطابق بدل جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجیز کی آمد کے ساتھ، الیکٹرانک گورننس، سمارٹ گورننس، موثر گورننس اور دیگر اصطلاحات ابھر کر سامنے آئی ہیں جو شہریوں کو تیز رفتار اور موثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتی ہیں۔

صدر نے کہا کہ سوشل میڈیا کے دور میں جب لوگ اپنی شکایات کو فوری طور پر پوسٹ کر سکتے ہیں، لوگوں کو خدمات کی فراہمی کے لیے جدید ترین گورننس ٹولز اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ سرکاری ملازمین کا فریضہ ہے کہ وہ عام لوگوں کی شکایات اور مسائل کا فوری جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان افسران کو ایسے اختراعی اقدامات کرنے چاہئیں جو کہ مختصر اور طویل مدت میں شہریوں اور ملک کے لیے فائدہ مند ہوں۔

صدرجمہوریہ کی تقریر دیکھنے کیلئے براہ کرم یہاں کلک کریں-

*************

 

 

ش ح ۔ ع ح

U. No.1366



(Release ID: 1979364) Visitor Counter : 77