وزارت اطلاعات ونشریات

اِفّی - 54  ،   اپنے سفر کے نصف راستے پر: ترکی کی فلم ’’ اباؤٹ ڈرائی گراسیز ‘‘  کی نمائش کل مڈ فیسٹ فلم کے طور پر کی جائے گی

Posted On: 23 NOV 2023 12:52PM by PIB Delhi

جیسا کہ ہندوستان کا 54 واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کل اپنا نصف سفر پورا کرے گا ،  اس موقع پر نوری بلج سیلان کی ہدایت کاری میں ایک دلکش ترک سینما کا شاہکار’’ اباؤٹ ڈرائی گراسز ‘‘  کی نمائش  مڈ فیسٹیول فلم کے طور  پر کی جائے گی ۔ جو اپنی دلکش کہانی اور غیر معمولی پرفارمنس کے لیے معروف یہ  فلم ، بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کر چکی ہے ۔ کانز فلم فیسٹیول 2023 ء میں  ، اس فلم نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ  حاصل کیا ، جو حال ہی میں کی گئی اس کی ستائش  ہے۔

’’ اباؤٹ ڈرائی گراسز ‘‘  پہلے ہی دنیا بھر کے معروف فلم فیسٹیولز  میں اپنی شناخت بنا چکی ہے، جن میں کانز فلم فیسٹیول 2023، ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2023 ء ، کارلووی ویری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2023 ء ، بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2023 ء  اور ساؤ پالو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2023 ء شامل ہیں۔ عالمی سامعین  نے ، اِس فلم کی بہت زیادہ تعریف کی ہے ، جس سے یہ سنیما کے منظر نامے میں ایک شاندار فلم بن گئی ہے۔

’’ اباؤٹ ڈرائی گراسز ‘‘   کو  ، کل (24نومبر ، 2023) شام ساڑھے پانچ  بجے پناجی میں آئینوکس  اسکرین-1 پر دکھایا جائے گا۔ اسکریننگ کے دوران فلم کی  اداکاروں  اور عملے کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/23-1-1QN90.jpg

 

فلم کے بیانیے کی ایک جھلک

یہ فلم ایک نوجوان ٹیچر کی خواہشات کے گرد گھومتی ہے ،  جو لازمی ڈیوٹی پوری کرنے کے بعد ،  ایک چھوٹے سے گاؤں کی قید سے فرار ہو نا چاہتی ہے۔ بظاہر اداس نظر آنے والی زندگی کی مایوسی کا سامنا کرتے ہوئے، مرکزی کردار کا نقطہ نظر   ایک معاون ساتھی نورے کی مدد سے ، ایک غیر متوقع موڑ لیتا ہے۔

ہدایت کار  نوری بلگے سیلان

1959  ء میں استنبول میں پیدا ہونے والے نوری بلگے سیلان نے فلم سازی میں اپنے آپ کو ایک ممتاز شخصیت کے طور پر منوایا ہے۔ ان کے سفر کا آغاز 1995 ء میں شارٹ فلم’  کوزا ‘  سے ہوا، جس نے فیسٹیول ڈی کانز میں حصہ لیا  تھا ۔ قابل ذکر کامیابیوں میں 1998 ء میں  فلم ’’ قصابہ ‘‘ کے لیے برلن فلم فیسٹیول میں کیلیگری پرائز اور  2003 ء میں کانز  میں فلم ’’  ازاک  ‘‘ (فاصلہ ) میں گراں پرکس  اور بہترین اداکار کا انعام شامل ہے۔ ان کی فلم ’’ وِنٹرس سلیپ ‘‘ کو 67 ویں کانز فلم فیسٹیول  2014 ء  میں ’پالم ڈی -  اور‘    انعام جیتا ۔ ’’  اباؤٹ ڈرائی گراسز  ‘‘  سمیت سیلان کی چھ فلموں  کو بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے اکیڈمی ایوارڈ کے لیے ،  ترکی کے اندراج کے طور پر پیش کیا گیا ہے ۔

 

مزید تفصیلات کے لیے: https://iffigoa.org/best-of-iffi-midfest-film-2023/en

 

-----------------------

(ش ح۔   ا ع     ۔ ع ا)

U NO: 1320



(Release ID: 1979085) Visitor Counter : 88