وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner

منی پوری فلم اینڈرو   ڈریمزکی نمائش کے ساتھ ،بھارت کے 54ویں  بین الاقوامی فلم فیسٹول- آئی ایف ایف آئی میں انڈین پینوراماکےغیر فیچر فلم سیکشن کا آغاز کیاگیا


اس کہانی کی نمائندگی کرنے پر خوشی ہوئی ہے اور میرے لئےیہ ایک اعزاز کی بات ہے: اداکار لائبی فنجوبم

اینڈرو ڈریمز، منی پور کےان  لوگوں کی کہانی بیان کرتی ہے جنہیں سنا نہیں جاتا اوران کی  دیگر میڈیا میں نمائندگی نہیں کی جاتی:ہدایت کار مینا لونگجام

ایک 60 سالہ محترمہ لائبی فنجوبم شمال مشرقی ریاست منی پور میں واقع اینڈرو نامی ایک دور دراز گاؤں میں ہینڈ لوم اور بُنائی کی دکان چلاتی ہیں۔بظاہریہ ایک عام کہانی لگتی ہے۔لیکن محترمہ لائبی فنجوبم کوئی عام خاتون نہیں ہیں۔ وہ اپنے قدیم گاؤں میں مردوں  کی بالادستی ، معاشی مشکلات اور قدامت پسندی کے خلاف لڑنے والا ایک تمام خواتین پر مشتمل فٹ بال کلب چلاتی ہے۔

ایک چھوٹے سے اخباری مضمون میں شائع اس کی  پہل کاری کی کہانی وہ ہے جس نے نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار محترمہ مینا لونگجام کی توجہ اس پر مرکوز کی، جسے آج سلور اسکرین پر اینڈرو ڈریمز کے نام سے پیش کیا گیا ہے۔دستاویزی فلم لائیبی کی کہانی ہے، جو ایک پرجوش روح والی بوڑھی عورت ہے، اور اس کا تین دہائیوں پرانا، ایک آل گرلز فٹ بال کلب اینڈرو مہیلا منڈل ایسوسی ایشن فٹ بال کلب (اے ایم ایم اے-ایف سی) ہے۔یہ فلم  ان کی سب سے ہونہار نوجوان فٹ بال کھلاڑی،نرملا کو درپیش ان کے چیلنجوں اور جدوجہد کو بیان کرتی ہے۔

منی پوری فلم اینڈرو ڈریمز، جو 63 منٹ کی سنیما تاریخ ہے،کی نمائش کے ساتھ بھارت کے54ویں  بین الاقوامی فلم  فیسٹول -اِفّی میں انڈین پینوراما کے غیر فیچر فلم سیکشن کا آغاز کیاگیا۔نئے تجرباتی اور ترقی پسندانہ نظریات والی یہ  دستاویزی فلم ،ایک خاتون ہدایت کار، پروڈیوسر اور کاسٹ کی تثلیث  کی قیادت میں بنائی گئی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/22-1-1X6DS.jpg

 

لائبی فنجوبن کی متاثر کن کہانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے،ہدایت کار لونگجام نے وضاحت کی کہ وہ اپنے خاندان کی چوتھی بچی ہے جسے اکثر اس کے گھر والوں نے نظرانداز کیا تھا۔تاہم، تمام تر مشکلات کے باوجود، وہ میٹرک کی ڈگری مکمل کرنے والی اپنے گاؤں کی پہلی خاتون بن گئی اور پھر وہ ایک پرائمری اسکول ٹیچر بنی۔ اس نے اپنے گاؤں میں ہینڈلوم اور بُنائی کی دکانیں قائم کر رکھی ہیں۔

فلم کی مرکزی کردار، لائبی فنجوبم نے اس دستاویزی فلم کے بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔ یہ فلم ان کی حقیقت اور جدوجہد کو پیش کرتی ہے جسے دنیا کے سامنے پیش کرنے کا اعزاز حاصل کیا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/22-1-2I8B8.jpg

 

گوا میں بھارت کے 54ویں  بین الاقوامی  فلم فیسٹیول میں پی آئی بی کے زیر اہتمام اپنی میڈیا بات چیت میں لونگجام نے کہا،‘‘یہ ہمارے اپنے  لوگوں کی کہانی ہے، جنہیں سنا نہیں جاتا اور دیگر میڈیا میں ان کی نمائندگی نہیں کی جاتی ہے۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم کی ‘‘حادثاتی طورپر’’ہدایتکاری منی پور کے لوگوں کی زندگیوں کو دکھانے کی ایک کوشش ہے جو مرکزی میڈیا میں نظروں سے اوجھل ہیں۔اس پروجیکٹ کی پرجوش ہدایت کار نے کہا ‘‘اینڈرو ڈریمز،ہر طرح کی مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنے والی لائیبی اور اس کے فٹ بال کلب کی لڑکیوں کی حقیقی زندگی کو پیش کرتی ہے’’۔

دستاویزی فلم سازی کی صنف پر بات کرتے ہوئے، لونگجام نے وضاحت کی کہ، ‘‘ایک دستاویزی فلم بنانے کے لیے موضوع کے ساتھ طویل عرصے تک تعلق قائم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ ایک واحد پروجیکٹ نہیں ہو سکتا۔’’ مینا لونگجام  مستقبل کی ایک مایا ناز شخصیت ہیں ، کیونکہ وہ اس سے پہلے اپنی ایک دیگر فلم ‘‘آٹو ڈرائیور’’ کے لیے نیشنل ایوارڈ جیتنے والی پہلی منی پوری خاتون بن چکی ہیں۔

‘‘خواتین معاشرے کے‘‘خاموش ستون’’ ہیں اور میں زیادہ سے زیادہ خواتین کو سامنے لانا چاہتی ہوں اور انہیں مطلوبہ مواقع فراہم کرنا چاہتی ہوں۔ میں ان  خواتین کی ناقابل یقین صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں،انہیں ترغیب فراہم کرنا چاہتی ہوں اور حمایت کرنا چاہتی ہوں جن کے پاس مہارت ہے لیکن اس کے پاس فنڈز کی کمی ہے’’، آندرو ڈریمز کی ایگزیکٹو پروڈیوسر جانی وشواناتھ نے اس طرح کی فلموں کو فنڈ دینے کی اپنی تحریک پر یہ بات کہی۔

اِفّی  میں انڈین پینوراما سیکشن،کا جو فلم شائقین کے لیے ایک بہترین سنیما کا تجربہ پیش کرتا ہے، کل فیچر سیکشن میں ملیالم فلم آتم اور نان فیچر سیکشن میں منی پوری فلم اینڈرو ڈریمز کے ساتھ آغاز کیا گیا۔ اس سال 20 سے 28 نومبر 2023 تک منعقد ہونے والے54ویں اِفّی میں 25 فیچر فلمیں اور 20 غیر فیچر فلمیں دکھائی جائیں گی ۔

انڈین پینوراما کو 1978 میں اِفّی کے زیر سرپرستی متعارف کرایا گیا تھا تاکہ سنیما آرٹ کی مدد سے ہندوستان کے بھرپور اورمالا مال ثقافت اور ورثے کے ساتھ ہندوستانی فلموں کو فروغ دیا جاسکے۔اپنے آغاز سے ہی، انڈین پینوراما سال کی بہترین بھارتی فلموں کی نمائش کے لیے پوری طرح وقف ہے۔

 

یہاں تعامل دیکھیں: https://www.youtube.com/watch?v=l_l_hm3kQz0

 

*************

ش ح۔  ع م ۔م ش

(U-1258)

iffi reel

(Release ID: 1978698) Visitor Counter : 186