سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ذراع ابلاغ کو سلک یارہ سُرنگ میں پھنسے  مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کے لئے راحت و بچاؤ کی کارروائیوں کے بارے میں تازہ جانکاری فراہم کی گئی(21نومبر2023)


اُتر کاشی میں سلک یارا سُرنگ کے دھنسنے کی جگہ پر راحتی کارروائیوں میں تیزی

Posted On: 21 NOV 2023 4:47PM by PIB Delhi

اُترکاشی میں سلک یارا سُرنگ میں پھنسے مزدوروں کی زندگیوں کو بچانے کے اپنے پختہ عزم کو جاری رکھتے ہوئے حکومت سُرنگ میں راحت اور بچاؤ کارروائیوں میں سرگرمی سے مصروف عمل ہے،اس سُرنگ میں41 مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔

مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کو یقینی بنانے کے لئے مکمل کئے گئے ٹھوس کام کے ساتھ سُرنگ کا2کلو میٹر کا سیکشن راحتی کوششوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ سُرنگ کے محفوظ حصے میں ایک چار انچ کمپریسر پائپ لائن کے ذریعے بجلی اور پانی کی سپلائی کی فراہمی سمیت کھانا اور دوائیں پہنچائی جارہی ہیں۔

حکومت کی مختلف ایجنسیوں کو بروئے کار لایا گیا ہے اور مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کو یقینی بنانے کے لئے ہر ایک کو مخصوص کام سونپا گیا ہے۔ حکومت  ان پھنسے ہوئے مزدوروں کے حوصلوں کو تقویت دینے کے لئے لگاتار رابطہ بنائے ہوئے ہے۔

راحتی کارروائیوں سے متعلق اہم اور تازہ معلومات:

  1. این ایچ آئی ڈی سی ایل، زندگی برقرار رکھنے کی کوششیں:
  • کل ایک اہم کامیابی اس وقت  حاصل ہوئی ، جب این ایچ آئی ڈی سی ایل نے لازمی اشیاء کی سپلائی کے لئے ایک انچ ڈائی میٹر کی پائپ لائن کو اندر پہنچانے کا کام مکمل کیا۔
  • پھنسے ہوئے مزدوروں کے ساتھ ویڈیو مواصلات قائم کیا گیا ہے اور کمپریسڈ ہوا اور پانی کے دباؤ کا استعمال کرتے ہوئے پائپ لائن کے اندر ملبے کو صاف کرنے کے لئے کوششیں کی گئی تھیں۔
  1. این ایچ آئی ڈی سی ایل کی جانب اُوپر کی سمت میں بورنگ:
  • این ایچ آئی ڈی سی ایل نے سلک یارا سُرنگ سے اُوپر کی سمت میں بورنگ پھر سے شروع کردی ہے، تاکہ ایک آگور بورنگ مشین کا استعمال کرتے ہوئے مزدوروں کا بچایا جاسکے۔
  • ڈرلنگ مشین کے لیے ایک حفاظتی چھتری کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آگور کے قطر میں ترمیمات اور پائپ لائن کی ویلڈنگ کا کام بھی جاری ہے۔
  1. کارکنوں کو بچانے کے لیے ایس جے وی این ایل کے ذریعے عمودی ڈرلنگ:
  • مزدوروں کو بحفاظت  نکالنے کے لیے ایک عمودی سرنگ بنائی جانی ہے، جس کے لیے ایس جے وی این ایل کی کھودنے والی مشین حادثے کے مقام پر پہنچ چکی ہے، جس کی تنصیب کا کام فی الحال جاری ہے۔ اس مقصد کے لیے مشینیں گجرات اور اڈیشہ سے  اس مقام پر پہنچائی جا رہی ہیں۔
  1. ٹی ایچ ڈی سی ایل کے ذریعے بارکوٹ کی جانب سے افقی ڈرلنگ:
  • ٹی ایچ ڈی سی نے بارکوٹ سے ایک بچاؤ سرنگ کی تعمیر شروع کر دی ہے، جس میں دو دھماکے پہلے ہی مکمل کیے چکے ہیں، جس کے نتیجے میں 6.4 میٹر تک کہ جگہ بن گئی ہے۔ روزانہ تین دھماکے کئے جانے  کا منصوبہ ہے۔
  1. آر وی این ایل کے ذریعے عمودی-افقی ڈرلنگ:
  • مزدوروں کو بچانے کے لیے آر وی این ایل نے افقی ڈرلنگ کے ذریعے ایک بہت چھوٹی سرنگ کے لئے مشینری  بھیج رہا ہے اور اُڈیشہ سے اضافی بیک اَپ مشینیں لائی جارہی ہیں۔
  1. او این جی سی کی طرف سے بارکوٹ کی طرف عمودی ڈرلنگ:
  • او این جی سی عمودی ڈرلنگ کے لیے امریکہ، ممبئی اور غازی آباد سے مشینوں کو بروئے کار لا رہا ہے۔
  1. ٹی ایچ ڈی سی ایل /فوج/کول انڈیا اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کی مشترکہ ٹیم کی جانب سے انسانی-نیم میکنیکل طریقہ کار کے ذریعے سُرنگ  کے لئے جگہ بنانا:
  • 180 میٹر سے 150 میٹر تک قائم کئے گئے ایک محفوظ چینل کے ساتھ سُرنگ کے اندر جگہ بنانے کے لئے کام جاری ہے۔ فوج اس مقصد کے لئے باکس پلیوں کو بروئے کار لارہی ہیں۔
  1. بی آر او کے ذریعے سڑک کو کاٹنے اور دیگر امدادی کام :
  • بی آر او نے48 گھنٹے کے اندر ایس جے وی این ایل کے ذریعے عموی ڈرلنگ کےلئے ایک قابل رسائی سڑک کو تیزی سے تعمیر کیا ہے۔ او این جی سی کے ذریعے کئے گئے جغرافیائی سروے کے ساتھ او این جی سی کے لئے ایک سڑک  بنانے کا کام جاری ہے۔

پس منظر:

12 نومبر 2023 کو سلک یارہ سےبارکوٹ کے لئے زیر تعمیر سرنگ میں سلک یارہ سائٹ میں60 میٹر حصے میں ملبہ گرنے کی وجہ سےسُرنگ دھنس گئی تھی، جس کے باعث 41 مزدور پھنس گئے۔ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کی طرف سے فوری ضروری اقدامات کیے گئے اور تمام 41 پھنسے ہوئے مزدوروں کو بچانے کے لیے ضروری وسائل کو متحرک کیا گیا۔

راحتی و بچاؤ کی کارروائیوں کی ابتدائی مرحلے میں ایک 900 ملی میٹر کا پائپ ملبے کے ذریعے گزارا گیااور حفاظتی خدشات کے پیش نظر ایک ساتھ کئی راحتی کارروائیاں کی گئیں۔بیک وقت کئی راحتی متبادل کے کھوج کی وجہ سےبچاؤ کی  کارروائیوں  میں تشویش پیدا ہوئی۔جس سرنگ میں تعمیراتی کارکن پھنسے ہوئے ہیں اس کی اونچائی 8.5 میٹر اور لمبائی 2 کلومیٹر ہے، جو کہ زیر تعمیر سرنگ کا حصہ ہے۔ جگہ کی کافی مقدار نے بجلی اور پانی کی فراہمی کو آسان بنا دیا ہے اور کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مدد کی ہے۔

پانچ ایجنسیوں- او این جی سی، ایس جے وی این ایل، آر وی این ایل، این ایچ آئی ڈی سی ایل اور ٹی ایچ ڈی سی ایل کو ان کی متعلقہ مہارت کے مطابق ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، جو آپریشنل کارکردگی کے لیے وقتاً فوقتاً کام کاج کو دیکھتے ہوئے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں۔

نوٹ:راحت و بچاؤ کے لئے وقت کی حد کی وجہ سے ممکنہ تکنیکی خرابیوں، ہمالیائی خطوں کے چیلنجوں اور غیر متوقع ہنگامی صورتحال کی وجہ سے تبدیلی ہو سکتی ہے۔

 

 

****

ش ح۔ح ا ۔ن ع

U. No.1231


(Release ID: 1978565) Visitor Counter : 84