وزارت اطلاعات ونشریات
سی ایم او ٹی نوجوانوں کو میڈیا اور تفریحی شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے کے بے مثال مواقع فراہم کرتا ہے: مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر
54ویں افی میں ‘48 گھنٹے فلم چیلنج’ کا آغاز ہوا
اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ حکومت ہند روزگار پیدا کرنے، تخلیق کار کی معیشت کو فروغ دینے، شاندار فنکاروں کی رہنمائی کرنے اور فلموں کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی خاطر پرعزم ہے۔ ‘75 تخلیقی اذہان کے کل’ (سی ایم او ٹی) اقدام کے فاتحین کے لیے 48 گھنٹے کا فلم سازی کا چیلنج کی شروعات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ پرجوش افراد کی ایک مضبوط تخلیقی برادری کو فروغ دینے میں ‘کل کے تخلیقی اذہان’ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے، وزیرموصوف نے ایک سخت جیوری کے عمل کے ذریعے منتخب کردہ پہل کے سرفہرست 75 شرکاء کو مبارکباد دی۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ سی ایم او ٹی ملک کے دور دراز گوشوں سے نوجوان اذہان کی حوصلہ افزائی اور ان کی رہنمائی کرنے کی حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا ‘‘اس سال کے کل کے 75 تخلیقی ذہن ہندوستان کی 19 مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ علاقے بشنو پور (منی پور)، جگت سنگھ پور (اڈیشہ)، اور سردار پور (مدھیہ پردیش) ہیں۔ انہوں مزید کہاکہ اس اقدام کا مقصد انہیں میڈیا اور تفریح کے میدان میں بے مثال مواقع’’ فراہم کرنا ہے۔
جناب ٹھاکر نے تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی دلخراش کہانی سنائی جس نے پچھلے سال سی ایم او ٹی میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ‘‘شروعات میں اس کے والدین اسے گوا بھیجنے کے بارے میں کشمکش میں تھے۔ انتخاب کے شدید عمل اور سی ایم او ٹی میں اس کا انتظار کرنے والے ناقابل یقین مواقع کو سمجھنے کے بعد، اس کے والدین اسے اپنے خوابوں کا تعاقب کرنے کی اجازت دینے پر بہت خوش تھے۔ یہ لڑکی اور اس کی ٹیم پچھلے سال 2,25,000 روپے کے نقد انعام کے ساتھ 53 گھنٹے کا چیلنج جیتنے کے لیےآگے بڑھے ۔ جیتنے والی فلم، ڈیئر ڈائری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح خواتین کی حفاظت مستقبل میں ایک نیا معمول ہوگا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس پلیٹ فام پر اس طرح کامیاب کہانیاں کس طرح لکھنے کیلئے متاثر کرتی ہیں۔
وزیر موصوف نے سی ایم او ٹی کے پچھلے ایڈیشنوں کی کامیابیوں کو بھی شیئر کیا، جس میں شرکاء کے کیریئر پر پہل کے اثرات کا مظاہرہ کیا گیا ۔ قابل ذکر تذکروں میں سبرنا داش جن کی اینی میٹڈ فلم ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، 2023 میں فیچر ہوئی اور بھاسکر وشواناتھن اور دگنترا بوس جیسے نوجوان جنہوں نے اس سال افی میں انڈین پینورما میں فلموں کی مشترکہ ایڈیٹنگ کی۔
فلم پروڈکشن صرف مواد کی تخلیق کے بارے میں نہیں ہے، یہ مارکیٹنگ اور اسے زیادہ سے زیادہ سامعین تک پہنچانے کے بارے میں بھی ہے۔ ہمارے نوجوان ذہنوں اور صنعت کے درمیان نیٹ ورکنگ اور تعاون کی حوصلہ افزائی کرنے اور اسے فعال کرنے کے لیے، وزیرموصوف نے بتایا کہ اس سال افی ایک ٹیلنٹ کیمپ کا انعقاد کر رہا ہے، جہاں 75 تخلیقی ذہنوں کو کئی معروف پروڈکشن ہاؤسز، اسٹوڈیوز اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے نمائندوں سے ملنے، بات چیت کرنے اور ان سے رابطہ کرنے کا موقع ملے گا۔
اسٹارٹ اپس کے لیے حکومت کی طرف سے دی گئی حمایت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، وزیرموصوف نے کہا کہ نئی اسٹارٹ اپ پالیسی کے ساتھ، ہندوستان ملک میں ایک لاکھ سے زیادہ اسٹارٹ اپس کے ساتھ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم بن کر ابھرا ہے۔ انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ ‘‘ہر روز ایک نیا اسٹارٹ اپ آرہا ہے۔ جب بڑی بڑی کمپنیاں بھی کووڈ- 19 وبائی بیماری کے دوران جدوجہد کر رہی ہیں، ہندوستان میں پچاس اسٹارٹ اپس نے ہندوستانی نوجوانوں کی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے، یونیکارنس کی سطح پر ترقی کر لی ہے’’ ۔ وزیرموصوف نے کل کے 75 تخلیقی ذہنوں کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔
اس تقریب میں معزز مہمانوں کی موجودگی دیکھی گئی جن میں شارٹس ٹی وی کے سی ای او اور بانی کارٹر پِلچر، ، یورپی فلم مارکیٹ کے ڈائریکٹر ڈینس روہ، دی آرچیز کے ایگزیکٹو پروڈیوسر جون گولڈ واٹر، اطلاعات و نشریات کی وزارت میں ایڈیشنل سیکرٹری نیرجا سیکھر اور وزارت اطلاعات و نشریات میں جوائنٹ سکریٹری (فلم) پرتھول کمار نیز منیجنگ ڈائریکٹر، این ایف ڈی سی شامل تھے۔ ’48 آور چیلنج‘ کا اہتمام سی ایم او ٹی کے حصے کے طور پر نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے شارٹس ٹی وی کے اشتراک سے کیا ہے۔
فلم چیلنج کے حصے کے طور پر، 75 سی ایم او ٹی شرکاء کو پانچ ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا جو 48 گھنٹوں میں ‘مشن لائف’ کے موضوع پر مختصر فلمیں بنائیں گی۔ فلم فیسٹیول کے دوران، سی ایم او ٹی کے شرکاء ورکشاپس اور ماسٹر کلاس سیشنز میں بھی شرکت کریں گے جو عالمی سنیما کے ماسٹرز کی طرف سے تیار کی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ع ح۔ن ا۔
U-1226
(Release ID: 1978507)
Visitor Counter : 135