وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت سیاحت21 سے 23 نومبر تک شیلانگ، میگھالیہ میں انٹرنیشنل ٹورزم مارٹ منعقد کرے گی، تاکہ شمال مشرقی خطے کی سیاحت کی صلاحیت کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے


شمال مشرق کے متعلقین کو ملک کے اندر اور بیرون ملک دونوں بازاروں سے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کا پروگرام

Posted On: 20 NOV 2023 3:21PM by PIB Delhi

وزارت سیاحت، حکومت ہند 21 سے 23 نومبر 2023 تک شیلانگ، میگھالیہ میں انٹرنیشنل ٹورزم مارٹ کے 11ویں ایڈیشن کا اہتمام کر رہی ہے۔ انٹرنیشنل ٹورزم مارٹ ایک سالانہ تقریب ہے جو وزارت کی طرف سے شمال مشرقی ریاستوں میں سے ایک میں گردش کی بنیاد پر منعقد کی جاتی ہے۔ اس کا مقصد شمال مشرق کے متعلقین کو ملک کے اندر اور بیرون ملک دونوں بازاروں سے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے ساتھ ساتھ شمال مشرقی خطہ ( این ای آر)کی سیاحت کی صلاحیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور اس کی منفرد سیاحتی مصنوعات، بھرپور حیاتیاتی تنوع، مقامی روایات، رقص کی شکلوں، فنون لطیفہ، دستکاری اور گھریلو اور بین الاقوامی سامعین کے لیے ہینڈ لومز سمیت منفرد ورثہ کو اُجاگر کرنے کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

بین الاقوامی مارٹ بھی ایک منفرد ایونٹ ہونے جا رہا ہے، کیونکہ اس کا منصوبہ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت،حکومت ہند کے مشن لائف کے نفاذ کے لیے بنائے گئے ایکشن پوائنٹس کی طرز پر کم کاربن کے اختیارات کو اپناتے ہوئے اور سیاحت کے اسٹیک ہولڈرز کو حساس بنانے اور اس کے مقاصد کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک گرین ایونٹ کے طور پر بنایا گیا ہے۔سنگل یوز پلاسٹک(ایس یو پی) کا کوئی استعمال نہیں ہوگا، ڈیجیٹل اور پیپر لیس روٹ کے ساتھ ساتھ درخت لگانے کی مہم بھی چلائی جائے گی۔

اس پروگرام کا افتتاح سیاحت، ثقافت اورشمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کریں گے اور اس میں شمال مشرقی سیاحت کے وزراء، شمال مشرقی ریاستوں کے سینئر افسران، ریاستی حکومتوں اور سیاحت اور مہمان نوازی کی ایسوسی ایشنز کے سربراہان شرکت کریں گے۔ اس مارٹ کے پہلے ایڈیشن گوہاٹی، توانگ، شیلانگ، گنگ ٹوک، اگرتلہ، امپھال، کوہیما اور آئزول میں منعقد ہو چکے ہیں۔ شیلانگ اپنے قیام کے بعد سے دوسری بار اس تقریب کی میزبانی کرے گا۔ تقریب میں ملکی اور بین الاقوامی سمیت تقریباً 100 مندوبین شرکت کریں گے۔

اس تقریب میں ایک خصوصی سیشن شامل ہوگا، جو مقامی شمال مشرق کے متعلقین اور ملکی اور بین الاقوامی خریداروں کے درمیان کاروباری میٹنگوں کے لیے وقف ہے۔ آٹھ شمال مشرقی ریاستیں اپنی نئی منزلوں کے ساتھ ساتھ اپنی ریاستوں میں نئے مواقع کے بارے میں اَپ ڈیٹس پیش کریں گی۔ علمی سیشنز اور پینلسٹوں کے ساتھ حکومتی اور نجی دونوں شعبوں کے پینل مباحثے میں خطے میں کنکٹیویٹی کی تعمیرو ترقی پرغور کیا جائے گا۔ پچھلے کچھ سالوں میں شمال مشرق میں فضائی رابطے میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت شمال مشرقی خطے میں16 سے زیادہ ہوائی اڈے سیاحتی مقامات تک رسائی فراہم کر رہے ہیں۔ وزارت سیاحت نے ان کی آر سی ایس-اُڑان اسکیم کے تحت شہری ہوا بازی کی وزارت کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ اس تعاون کے ایک حصے کے طور پر53 سیاحتی راستے کام کر رہے ہیں، جن میں سے 10 راستے صرف شمال مشرقی علاقے کے لیے ہیں۔ شمال مشرقی خطے میں چلنے والی3 وستاڈوم ٹرینوں نے نہ صرف رابطے، بلکہ اس کی سیاحت کی اپیل کو بڑھانے میں بھی بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔

مزید برآں ٹریول فار لائف کو آگے بڑھانے کے لیے سیاحت کی وزارت کے ذریعے شروع کیے گئے ایک شعبہ جاتی پروگرام، مشن لائف کے تحت وزارت سیاحت کے ماحولیاتی نظام کے تمام متعلقین، بشمول ریاستی حکومتوں، صنعت، مقامات اور سیاحوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔  ٹریول فار لائف پروگرام کا تصور ہندوستان کو پائیدار اور ذمہ دار سیاحت کو فروغ دینے اور 2030 تک پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے سیاحت کو ایک محرک کے طور پر استعمال کرنے میں ایک رہنما کے طور پر پیش کرنے کے لیے ہے۔

شمال مشرقی خطے میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی  تعمیر اور سیاحت کا فروغ

شمال مشرقی خطے میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور سیاحت کو فروغ دینے کی سرگرمیاں وزارت سیاحت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ شمال مشرقی ریاستوں میں سودیش درشن اسکیم کے تحت کل 1309.00 کروڑ روپے کے 16 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ شمال مشرق میں مجموعی طور پر 15 سیاحتی مقامات کے فروغ کے لیے سودیش درشن اسکیم2.0 کے تحت کام کیا جا رہا ہے،جس کا مقصد سیاحتی اور منزل پر مبنی نقطہ نظر کے ساتھ پائیدار اور ذمہ دار مقامات کو تیار کرنا ہے۔ مزید برآں پرشاد اسکیم کے تحت سیاحت کی وزارت نے شمال مشرقی ریاستوں میں نشان زد مذہبی مقامات کی مربوط ترقی کے لیے256.45 کروڑ روپے کے کل 8 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ سیاحت کی وزارت نے ہائی وے نیٹ ورک کے لیے عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ اور متعلقہ خدمات جیسےشمال مشرقی علاقے میں تجارتی جگہیں، لاجسٹک پارکس، مسافروں کی سہولیات جیسے راستے کی سہولیات (ڈبلیو ایس اے) فراہم کرنے کے لیے44.44 کروڑ روپے کی لاگت سے 22  ویو پوائنٹس کی تعمیر کو بھی منظوری دی ہے۔ایس ڈی 1.0 اور پرشاد اسکیموں کے تحت منظور کیے گئے بہت سے منصوبے پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں اور قوم کے لیے وقف کیے جا چکے ہیں۔

******

 

ش ح۔ق ت۔ن ع

U. No.1185


(Release ID: 1978194) Visitor Counter : 86