امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
کھلی منڈی فروخت اسکیم (گھریلو) کے تحت 21 ویں ای- نیلامی کے دوران 2334 بولیاں لگانے والوں نے 2.84 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں اور 5830 میٹرک ٹن چاول کی خریداری کی
Posted On:
16 NOV 2023 1:29PM by PIB Delhi
چاول ، گیہوں اور آٹے کی خردہ قیمت کو کنٹرول میں رکھنے کی غرض سے منڈی میں اقدامات کرنے کے لئے حکومت ہند کی پہل کے ایک حصے کے طور پر ، گیہوں اور چاول دونوں کی ہفتہ وار ای- نیلامی کا انعقاد کیا گیا۔ 21 ویں ای - نیلامی 15 نومبر 2023 کو منعقد کی گئی، جس کے دوران کھلی منڈی فروخت اسکیم (گھریلو) کے تحت تین لاکھ میٹرک ٹن گیہوں اور 1.79 لاکھ میٹرک ٹن چاول فروخت کے لئے پیش کیا گیا اور 5830 میٹرک ٹن چاول کے ساتھ 2.84 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں 2334 بولیاں لگانے والوں کو فروخت کیا گیا۔
2150روپے / کوئنٹل کُل ہند ریزو قیمت کے خلاف ایف اے کیو گیہوں کے لئے فروخت کی قیمت کا اوسط 2246.86 روپے فی کوئنٹل تھا، جبکہ 2125 روپے / کوئنٹل کی ریزو قیمت کے خلاف یو آر ایس گیہوں کی فروخت کی قیمت کا اوسط 2232.35 روپے فی کوئنٹل تھا۔
مذکورہ بالا کے علاوہ، 2.5 لاکھ ایم ٹی گندم او ایم ایس ایس (ڈی) کے تحت نیم سرکاری اور امداد باہمی کی تنظیموں جیسے کیندریہ بھنڈر/ نیفیڈ / این سی سی ایف کو مختص کی گئی ہے ، تاکہ مختص شدہ گندم کو آٹے میں تبدیل کیا جا سکے اور اسے 'بھارت آٹا' برانڈ کے تحت 27.50 روپے فی کلو گرام ایم آر پی کے اندر عوام کو فروخت کے لیے پیش کیا جا سکے۔ 14 نورمبر 2023 تک ان تین امداد باہمی کی سوسائیٹوں نے 15337 میٹرک ٹن گندم کو مزید آٹے میں تبدیل کرنے کے لیے خریدا ہے۔
تاجروں کو او ایم ایس ایس (ڈی) کے تحت گندم کی فروخت کے دائرے سے باہر رکھا گیا ہے اور آناج کی ذخیرہ اندوزی سے بچنے کے لیے 14 نومبر 2023 تک ملک بھر میں 1917 مقامات پر بے ترتیب جانچ پڑتال کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ع م - ق ر)
U-1063
(Release ID: 1977341)
Visitor Counter : 113