دیہی ترقیات کی وزارت
وکست بھارت سنکلپ یاترا کے پہلے مرحلے میں قبائلی اضلاع کی گرام پنچایتوں کو ابھینندن پترپیش کیے گئے
ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈس کی جدید کاری کے پروگرام کا مقصد ایک جدید، جامع اور شفاف لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم تیار کرنا ہے
حکومت ہند 15 نومبر 2023 سے 26 جنوری 2024 تک وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ اسکیموں کو مکمل کرنے کے لیے آؤٹ ریچ سرگرمیوں کے ذریعے بیداری پیدا کی جا سکے
وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت اراضی کے وسائل کے محکمہ نے مجاز گاوؤں کو ابھینندن پترکی تقسیم اور گرام پنچایتوں کی سہولت کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔
Posted On:
15 NOV 2023 4:54PM by PIB Delhi
ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈز ماڈرنائزیشن پروگرام (ڈی آئی ایل آر ایم پی)، ایک مرکزی سیکٹر اسکیم ہے جسے محکمہ زمینی وسائل (ڈی او ایل آر) حکومت ہند کی طرف سے 100فیصد فنڈنگ کے ساتھ نافذ کیا جا رہا ہے۔ڈی آئی ایل آر ایم پی کا مقصد ایک جدید، جامع اور شفاف لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم تیار کرنا ہے۔ ڈی آئی ایل آر ایم پی کے ذریعے زمین سے متعلق معاملات میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔ اضلاع کے درمیان صحت مند مسابقت اور نگرانی کی جانب ایک قدم کے طور پر، اس محکمے نے اضلاع کے درمیان درجہ بندی شروع کی ہے۔ پلاٹینم گریڈنگ ان اضلاع کو تفویض کی جا رہی ہے جنہوں نے چھ بنیادی اجزاء میں 99فیصد اور اس سے زیادہ کام مکمل کر لیا ہے۔ 26.10.2023 تک ڈی آئی ایل آر ایم پی ایم آئی ایس ، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے فراہم کردہ ، 14 ریاستوں کے 157 اضلاع نے مندرجہ ذیل بنیادی چھ اجزاء میں 99فیصد اور اس سے اوپر کا کام مکمل کر لیا ہے:
- زمین کے ریکارڈ کا کمپیوٹرائزیشن (آر او آر)
- نقشوں کی پیمائش/ایف ایم بیز کا ڈیجیٹلائزیشن
- iii. نقشوں کی پیمائش کے ساتھ زمین کے ریکارڈس کا رابطہ
- iv. اندراج کو کمپیوٹرائزڈ کرنا
- زمینی ریکارڈس (ریونیودفتر) کے ساتھ اندراج کا انضمام (ایس آر او)
ان چھ اجزاء کے نفاذ سے زمین پر حقیقی وقت کی معلومات میں بہتری آئے گی۔ زمینی وسائل کے بہتر استعمال؛ زمینداروں اور پراسپیکٹرز دونوں کو فائدہ پہنچانا؛ پالیسی اور منصوبہ بندی میں مدد؛ زمینی تنازعات کو کم کرنا؛ دھوکہ دہی / بے نامی لین دین کی جانچ کرنا۔ ریونیو/رجسٹریشن دفاتر کے عملی دوروں کی ضرورت کو دور کرنا اور مختلف تنظیموں/ایجنسیوں کے ساتھ معلومات کے مشترک کو فعال کرنا۔
حکومت ہند 15 نومبر 2023 سے 26 جنوری 2024 تک وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ اسکیموں کو مکمل کرنے کے لیے آؤٹ ریچ سرگرمیوں کے ذریعے بیداری پیدا کی جا سکے۔ اس کے لیے پورے بورڈ میں ٹھوس کوششوں کے ساتھ ساتھ فعال جن بھاگیداری کی ضرورت ہوگی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آخری شخص اور سب سے زیادہ کمزور لوگوں تک مؤثر طریقے سے پہنچا جا سکے۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مقاصد مندرجہ ذیل ہیں(اے) ان کمزوروں تک پہنچنا جو مختلف اسکیموں کے تحت اہل ہیں لیکن ابھی تک فوائد حاصل نہیں کرسکے ہیں (بی) معلومات کو پھیلانا اور اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا۔(سی) ذاتی کہانیوں/تجربہ کے اشتراک کے ذریعے شہریوں سے سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان کے ساتھ تعامل سے سیکھنا (ڈی) یاترا کے دوران حاصل کی گئی تفصیلات کے ذریعے ممکنہ فائدہ اٹھانے والوں کا اندراج۔
وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت، زمینی وسائل کے محکمے نے ابھینندن پتر/سرٹیفکیٹ کو اہل گاؤں میں تقسیم کرنے اور گرام پنچایت/گاؤں کی سطح کے عہدیداروں جیسے پٹواری/لیکھ پال/منڈل وغیرہ اور گرام پنچایت کے عہدیداروں جیسے سرپنچ کو وکست بھارت سنکلپ یاترا کے پروگرام کے مطابق زمین کے ریکارڈس کے ڈیجیٹلائزیشن میں 99 فیصد یا اس سے زیادہ حصولیابی کے لیے مبارکباد دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ منظور شدہ سرٹیفکیٹ کا ایک ڈیجیٹل ورژن ریاستوں کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے تاکہ 103 اضلاع کا احاطہ کرتے ہوئے 11 ریاستوں کے لیے ڈی او ایل آر کے سکریٹری کے ذریعے بات چیت کے ذریعہ مبارکباد کے لئے تقسیم کیا جاسکے۔
وکست بھارت سنکلپ یاترااور ابھینندن پتر کی تقسیم سے متعلق تقریبات کا اہتمام کیا گیاہے۔
گجرات کے نرمدا ضلع میں ابھینندن پتر کی تقسیم
گجرات کے ڈانگ ضلع کے واگاہی گاؤں میں ابھینندن پتر کی تقسیم
مغربی تریپورہ ضلع کے جیرانیا بلاک میں بیداری کیمپ
******
ش ح ۔ ح ا ۔ج ا
U. No.1055
(Release ID: 1977300)
Visitor Counter : 84