وزارت اطلاعات ونشریات
وکسِت بھارت سنکلپ یاترا
آئی ای سی وینز کو ملک بھر کے دور دراز علاقوں میں زیادہ قبائلی آبادی والے مقامات پر جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا
Posted On:
15 NOV 2023 4:57PM by PIB Delhi
معروف قبائلی شخصیت برسا منڈا کے یوم پیدائش کی مناسبت سے جنجاتیہ گورو دِوس کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے جھارکھنڈ کے کھنٹی سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ 5 خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ آئی ای سی (اطلاع، تعلیم اورمواصلات) وینوں کو ، جو حکومت کے اہم فلاحی پروگراموں کے پیغامات لے کر مختلف گرام پنچایتوں کے لیے روانہ کیا گیا ، جن میں کھنٹی ضلع اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں اہم قبائلی آبادی شامل ہے۔
اسی طرح کی آئی ای سی وین کو معززین شخصیات جیسے گورنر ، وزرائے اعلیٰ، مرکزی وزراء، وزرائے مملکت نے ، زیادہ قبائلی آبادی والے 68 اضلاع سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔
جموں و کشمیر میں سنکلپ یاترا کو بالترتیب راجوری اور باندی پورہ اضلاع کے بدھیل اور گریز علاقوں سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ سطح سمندر سے 8,000 فٹ کی بلندی پر ٹھنڈی ہواؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے، مقامی لوگوں، نوجوانوں، پنچایتی راج اداروں اور سرکاری افسران نے ، اس تقریب میں شرکت کی۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریب میں شرکت کی۔
اروناچل پردیش کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل کے ٹی پٹنائک (ریٹائرڈ) نے نشیبی سبانسیری ضلع کے زیرو سے آئی ای سی وین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ پی ایم سواندھی، پی ایم آواس یوجنا کے فیض کنندگان نے ، ہری جھنڈی دکھائے جانے کی تقریب میں شرکت کی۔ آئی ای سی کی وین نشیبی سبانسیری، توانگ اور مشرقی کامینگ اضلاع میں جائیں گی اور بنیادی سطح پر حکومت کی فلاحی اسکیموں کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کریں گی۔ ناگالینڈ میں دیما پور ضلع کے انڈیسن گاؤں میں بھی مہم کا آغاز کیا گیا۔ آسام کے ملحقہ علاقے میں بکسا، کوکراجھار اور کاربی انگلانگ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا آغاز کیا گیا۔
مہاراشٹر کے گورنر جناب رمیش بینس اور وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے نے ننددربار کے قبائلی ضلع میں اس تقریب میں شرکت کی۔ مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے گجرات کے داہود میں تقریب میں شرکت کی ، جب کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے امباجی میں وین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ مرکزی وزیر بشویشور ٹوڈو نے اوڈیشہ کے میور بھنج ضلع سے وکست بھارت مہم وین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
آندھرا پردیش میں یاترا کو گورنر ایس عبدالنذیر نے الوری سیتارام راجو ضلع سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ، جب کہ تمل ناڈو میں اطلاعات و نشریات، مویشی پروری اور ماہی پروری کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل موروگن نے نیل گیری ضلع میں مہم کا آغاز کیا۔ کیرالہ کے گورنر جناب عارف محمد خان نے پلکڑ ضلع کے اٹاپاڈی میں اس مہم کا آغاز کیا۔ یہ مہم مرکز کے زیر انتظام علاقہ لکشدیپ کے کراوتی جزیرے پر بھی شروع کی گئی۔
جن موضوعات کا احاطہ کیا گیا
یاترا کی توجہ کا مرکز لوگوں تک پہنچنا اور بیداری پیدا کرنا اور فلاحی اسکیموں جیسے صفائی ستھرائی کی سہولیات، ضروری مالی خدمات، بجلی کے کنکشن، ایل پی جی سلنڈر تک رسائی، غریبوں کے لیے رہائش، خوراک کی کفالت ، مناسب غذائیت، قابل اعتماد صحت کی دیکھ بھال اور پینے کا صاف پانی وغیرہ ہے ۔
جن اسکیموں کی تشہیر کی جارہی ہے ، ان میں آیوشمان بھارت ، پی ایم جے وائی پی ایم غریب کلیان اَنّ یوجنا؛ دین دیال انتودیا یوجنا - قومی دیہی روزگار مشن؛ پی ایم آواس یوجنا (دیہی)؛ پی ایم اجوولا یوجنا؛ پی ایم وشوکرما؛ پی ایم کسان سماّن؛ کسان کریڈٹ کارڈ ( کے سی سی) ؛ پی ایم پوشن ابھیان؛ ہر گھر جل - جل جیون مشن؛ دیہی علاقوں کا سروے اور دیہی علاقوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نقشہ سازی ( سوامتوا ) ؛ جن دھن یوجنا؛ جیون جیوتی بیمہ یوجنا؛ سرکشا بیمہ یوجنا؛ اٹل پنشن یوجنا؛ پی ایم پرنام؛ نینو فرٹیلائزر وغیرہ شامل ہے۔
قبائلی علاقوں کے لیے تشویش کے مخصوص معاملات جیسے اسکل سیل انیمیا کے خاتمے کا مشن؛ ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں میں داخلہ؛ اسکالرشپ اسکیمیں؛ جنگل کے مالکانہ حقوق: انفرادی اور اجتماعی زمین؛ ون دھن وکاس کیندر: سیلف ہیلپ گروپس کو منظم کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔
آئی ای سی وین کو برانڈ کے ساتھ مخصوص طور پر تیار کیا گیا ہے تاکہ آڈیو ویژول، بروشر، پمفلٹ، کتابچے اور فلیگ شپ اسٹینڈز کے ذریعے ہندی اور ریاستی زبانوں میں اہم اسکیموں، جھلکیوں اور قومی، ریاستی اور ضلعی سطح پر ، ان کی کامیابیوں کی نمائش کی جاسکے۔
مختلف جن بھاگیداری پروگرام جیسے اسکیموں کے استفادہ کنندگان کے تجربات کا اشتراک، ترقی پسند کسانوں کے ساتھ بات چیت، آیوشمان کارڈ، جل جیون مشن، جن دھن یوجنا، پی ایم کسان سماّن ندھی یوجنا، او ڈی ایف پلس جیسی اسکیموں میں 100 فیصد کامیابی حاصل کرنے والی گرام پنچایتوں کے جشن کے موقع پر کوئز مقابلے، ڈرون مظاہرے، صحت کیمپ، میرا یووا بھارت رضاکاروں کا اندراج وغیرہ جیسی بنیادی سرگرمیاں شامل کی جائیں گی ۔
وکست بھارت مہم، جو اب تک منعقد کی جانے والی سب سے بڑی رسائی کی پہل میں سے ایک ہے، 25 جنوری ، 2024 ء تک ملک کے ہر ضلع میں 2.55 لاکھ گرام پنچایتوں اور 3,600 سے زیادہ شہری بلدیاتی اداروں کا احاطہ کرے گی ۔
ریاستی حکومتوں، ضلعی حکام، مقامی بلدیاتی ادارے اور گرام پنچایتوں کی فعال شرکت اور شمولیت کے ساتھ پوری مہم کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد ‘‘ مکمل حکومت ’’کے نقطہ نظر سے کیا جا رہا ہے۔
جھارکھنڈ کے کھنٹی میں پی ایم مودی
جھارکھنڈ کے کھنٹی میں آئی ای سی وین
وکست بھارت سنکلپ یاترا آئی ای سی وین
جموں و کشمیر کے گریز میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے شرکاء
ناگا لینڈ کے ٹوینسانگ میں مہم کا آغاز
شیلانگ ، میگھالیہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U.No. 1036
(Release ID: 1977144)
Visitor Counter : 146