وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نریندر مودی نے برازیل کے صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی
دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، انھوں نے دہشت گردی، تشدد اور شہریوں کی جانوں کے اتلاف پر تشویش کا اظہار کیا اور ٹھوس کوششوں کا مطالبہ کیا
وزیر اعظم نے جی 20 کی برازیل کی صدارت کے لیے بھارت کی مکمل حمایت کا اظہار کیا
Posted On:
10 NOV 2023 8:39PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج برازیل کے صدر عزت مآب جناب لوئیز اناسیو ڈی سلوا سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا میں جاری پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی، تشدد اور شہریوں کی جانوں کے اتلاف پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور صورتحال کے جلد حل کے لیے ٹھوس کوششوں پر زور دیا۔
وزیر اعظم نے جی 20 کی برازیل کی صدارت کی کامیابی کے لیے بھارت کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
انھوں نے نئی دہلی میں جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے بعد تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 917
(Release ID: 1976289)
Visitor Counter : 115
Read this release in:
Kannada
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam