کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اُمنگوں سے بھرپور نوجوان ہندوستان، ہندوستان کی مستقبل کی ترقی کو مہمیز دے گا: صنعت و تجارت کے  مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل


صنعت نے کاروبار کرنے میں آسانی کے قومی اقدام کی حمایت کی ہے اور حکومت ای او ڈی بی کو اگلی سطح پر لے جانے کے لیے کام کر رہی ہے: جناب گوئل

کاروبار کرنے میں آسانی پر ڈی پی آئی آئی ٹی-سی آئی آئی قومی کانفرنس

Posted On: 09 NOV 2023 1:35PM by PIB Delhi

 صنعت و تجارت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کل نئی دہلی میں منعقدہ ڈی پی آئی آئی ٹی-سی آئی آئی نیشنل کانفرنس آن ایز آف ڈوئنگ بزنس' میں اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ امنگوں سے بھر پور نوجوان ہندوستان، ہندستان کی مستقبل کی ترقی کو مہمیز کرے گا۔

جناب گوئل نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کی گئی بنیادی اقتصادی اصلاحات نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہندوستان پچھلے 5 سالوں میں کمزور 5 سے ٹاپ 5 معیشتوں میں داخل ہوگیا ہے۔ وزیر موصوف نے کاروبار کرنے میں آسانی(ای او ڈی بی)کے قومی پہل کی حمایت کرنے پر صنعت کی تعریف کی اور کہا کہ حکومت ای او ڈی بی کو اگلی سطح تک لے جانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

'کاروبار کرنے میں آسانی کے بارے میں قومی کانفرنس' 8 نومبر 2023 کو نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کا محکمہ(ڈی پی آئی آئی ٹی) جو کہ کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے ایک نوڈل ڈیپارٹمنٹ  ہے،نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی )کے تعاون سے اس کانفرنس کا اہتمام کیا۔

کانفرنس میں کاروبار کرنے میں آسانی سے متعلق کئی اہم شعبوں کا احاطہ کیا گیا۔ ایز آف ڈوئنگ بزنس وے فارورڈ، نیشنل سنگل ونڈو سسٹم، تنازعات کے حل کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے، ٹیکسوں کی ادائیگی میں آسانی اور کسٹم کے طریقہ کار سے متعلق سیشن کانفرنس کا حصہ تھے۔ کانفرنس میں ریاستوں، مرکزی وزارتوں اور صنعت کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ای او ڈی بی اصلاحات پر سیشن- 1 جس کا عنوان اب تک کا سفر اور آگے کا راستہ تھا، کی صدارت سکریٹری، ڈی پی آئی آئی ٹی، جناب راجیش کمار سنگھ نے کی۔ سکریٹری، ڈی پی آئی آئی ٹی نے اپنے کلیدی خطاب میں ای او ڈی بی (ریاستی درجہ بندی اور اصلاحات) سے متعلق ڈی پی آئی آئی ٹی کے اقدامات، این ایس ڈبلیو ایس ، کم سے کم تعمیل کے بوجھ (جن وشواس بل)، جن وشواس بل 2.0 کی تیاری، ریگولیشن  کی لاگت اور آنے والے ورلڈ بینک– بی ریڈی فریم ورک کے بارے میں جارنکاری دی۔انہوں نے صنعت کی مزید حوصلہ افزائی کی کہ وہ تمام اقدامات پر زیادہ قریب سے کام کرے اور تجاویز کا اشتراک کرے۔ جناب اجے شری رام، ایم ڈی، ڈی سی ایم شری رام لمیٹڈ اور جناب سنیل کانت منجال، چیئرمین، ہیرو انٹرپرائز نے صنعت کے خدشات کا اظہار کیا۔ جناب نونیت موہن کوٹھاری، ایم ڈی، ایم پی انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن، حکومت مدھیہ پردیش اور جناب  سندیپ سگلے، کمشنر محکمہ  صنعت و تجارت ، حکومت گجرات نے ریاستوں کے بہترین طور طریقوں، موثر و آسان سنگل ونڈو پورٹل اورای او ڈی بی اصلاحات کے نفاذ پر پریزنٹیشنز پیش کیں۔

کانفرنس کے دوسرے سیشن ،جس کا عنوان نیشنل سنگل ونڈو سسٹم - تمام منظوریوں/ تجدیدات کے لیے ون اسٹاپ حل تھا، کی صدارت ڈی پی آئی آئی ٹی کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ منمیت نندا نے کی۔ انہوں نے صنعت کے ممبران اور ایس ایم ایز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ نیشنل سنگل ونڈو سسٹم کو استعمال کرنے کے لیے کاروباری ضروریات کے مطابق شناخت اور منظوری کے واسطے درخواست دینے کے لیے مکمل رہنمائی حاصل کریں۔ انہوں نے صارف کے تجربے کو بہتر بنانے اور اس پلیٹ فارم کو ایک حقیقی، نیشنل سنگل ونڈو بنانے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے بھی رائے طلب کی۔ اتر پردیش، ناگالینڈکی ریاستی  حکومتوں اور مرکزی وزارتوں (محنت و روزگار کی وزارت اور ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت) کے سینئر سرکاری افسران نے سامعین سے خطاب کیا اور اپنے متعلقہ محکموں کی قیادت میں کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے مختلف اقدامات کا ذکر کیااور این ایس ڈبلیو ایس پر متعلقہ محکمہ جاتی  خدمات کے انضمام کے بعد استعمال میں آسانی سے صنعت کے صارفین سے موصول ہونے والے مثبت تاثرات پرروشنی ڈالی۔

تیسرے سیشن میں، تنازعات کے حل کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے، معاہدے کے نفاذ کے طریقہ کار کو ہموار کرنے، کاروباری قوانین کو غیر مجرمانہ بنانے، متبادل تنازعات کے حل(اے ڈی آر) ایکو سسٹم کے کردار کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔ جرم کو ختم کرنے کے لیے، اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ مستقبل میں ان دفعات کے سابقہ اطلاق کے نفاذ پر بات چیت کی گئی جو عدالتوں پر بوجھ کم کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوں گی۔ بات چیت کا محور، رویہ میں منظم تبدیلی اور افسران کی طرف سے مقدمات میں تاخیر کے ذریعے حکومتی قانونی چارہ جوئی کو کم کرنے، دلائل کے لیے وقت کی پابندی اور التواء کی تعداد کو محدود کرنے، عدالتوں، ٹریبونل اور ججوں کی تعداد میں اضافہ رہا۔

 چوتھے سیشن میں، ٹیکس کی ادائیگی میں نرمی اور کسٹم کے طریقہ کار میں، ٹیکس کی قانونی چارہ جوئی کو کم سے کم کرنے، ریفنڈ/کریڈٹ/ریٹرن میں شامل عمل کو بہتر بنانے، جی ایس ٹی میں طریقہ کار کی تعمیل کو معقول بنانے، کسٹم کے عمل اور طریقہ کار کو ہموار بنانے اور تیز کرنے پر بات چیت کی گئی۔

**********

ش ح۔ا ک ۔ ج

Uno-851



(Release ID: 1975855) Visitor Counter : 79