صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدرجمہوریہ ہند نے اتراکھنڈ کے ریاستی یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی

Posted On: 09 NOV 2023 2:49PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (9 نومبر 2023) دہرادون میں اتراکھنڈ ریاست کے یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی۔

  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے ریاست کے یوم تاسیس پر اتراکھنڈ کے لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ نئی پہچان کے ساتھ اتراکھنڈ کے محنتی لوگ ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

  صدر جمہوریہ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اتراکھنڈ کی فزیکل اور ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ بنیادی ڈھانچہ کی ترقی تیز رفتاری سے ہو رہی ہے۔ حکومت آفات سےنمٹنے پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ میں کثیر جہتی ترقی سرمایہ کاروں میں جوش و خروش کو بڑھا رہی ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ دہرادون میں آئندہ عالمی سرمایہ کاروں کے اجلاس کے روڈ شو کے دوران گزشتہ ہفتے تک 81,500 کروڑ سے زیادہ کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے۔ انہوں نے اس اعتمادکا اظہار کیا کہ ان کوششوں سے اتراکھنڈ کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

  صدرجمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ حکومت اتراکھنڈ کی ترقی میں ماحولیات اور معیشت دونوں پر زور دے رہی ہے۔ انہوں نے مجموعی ماحولیاتی مصنوعات(جی ای پی) کا تخمینہ لگانے کے ریاستی حکومت کے اقدام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل سے بھرپور ریاست میں ریاستی جی ڈی پی کے ساتھ ساتھ ریاستی جی ای پی پر توجہ مرکوز کرنے سے پائیدار ترقی کو تقویت ملے گی۔

  صدر جمہوریہ نے کہا کہ اتراکھنڈ کی سرزمین بہادروں کی سرزمین رہی ہے۔ اس ریاست کے نوجوان ہندوستانی مسلح افواج میں شامل ہونے اور مادر ہند کی حفاظت کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے تئیں جذبے کا یہ احساس  ہر شہری کے لیے مثال ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستانی فوج کی دو رجمنٹ - کماؤن رجمنٹ اور گڑھوال رجمنٹ - کا نام اتراکھنڈ کے علاقوں کے نام پر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اتراکھنڈ کی بہادری کی روایت کو اجاگر کرتا ہے۔

صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

*****

ش ح۔ع ح۔ف ر

 (U: 853)



(Release ID: 1975851) Visitor Counter : 76