وزارت آیوش
وزیر اعظم نے’ورلڈ فوڈ انڈیا‘ میں اپنے افتتاحی خطاب میں آیوروید اور یوگا کی اہمیت کو اجاگر کیا
وزارت آیوش نے آیوش ڈسکشن سیشن کا انعقاد کیا اور ماہرین نے آیوش ویزا، آیوش ڈائٹ، اے آئی جیسے موضوعات پر تبالہ خیال کیا
آیوش ڈائٹ مارکیٹ میں 100 ارب روپے تک اضافے کا امکان، آیورویدک سپر فوڈز بین الاقوامی فوڈ اسٹائل
کا حصہ بن رہے ہیں
Posted On:
03 NOV 2023 8:16PM by PIB Delhi
ورلڈ فوڈ انڈیا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ بھارت کا پائیدار فوڈ کلچر ہزاروں سال کے سفر کا نتیجہ ہے۔ ہمارے آباؤ اجداد نے آیوروید کو عام لوگوں کے فوڈ اسٹائل سے جوڑا تھا۔ جس طرح بھارت کی پہل پر بین الاقوامی فوڈ کلچر کو فروغ دیا گیا، عالمی یوگا دن، یوگا کو دنیا کے کونے کونے تک لے گیا، اسی طرح اب باجرا بھی دنیا کے کونے کونے تک پہنچے گا۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی کے پرگتی میدان میں 3 نومبر سے 5 نومبر 2023 کے دوران منعقد ہونے والے ورلڈ فوڈ انڈیا کی افتتاحی تقریب میں آیوروید اور یوگا کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے یوگا کے عالمی پھیلاؤ کی اہمیت پر زور دیا۔ افتتاحی تقریب کے بعد وزارت آیوش کے زیر اہتمام نالج سیشن میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید جے پور کے پروفیسر انوپم شریواستو نے میڈیکل ویلیو ٹورازم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آیوش ویزا کا نظام دنیا بھر میں صحت کی خدمات کے ضرورت مندوں کے لیے بہت مددگار ہے۔
اومنی ایکٹو ہیلتھ ٹیکنالوجیز کے منیجنگ ڈائریکٹر سنجے ماری والا نے کہا کہ اس وقت آیوش مصنوعات کی بھارتی مارکیٹ تقریبا 3.5 بلین امریکی ڈالر ہے جس میں 100 بلین تک جانے کی صلاحیت ہے۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شیو کمار ہرتی کے مطابق خوراک، نیند اور طرز زندگی انسانی صحت کے تین اہم حصے ہیں اور آیوش مصنوعات بین الاقوامی طرزخوراک کا حصہ بن رہی ہیں۔ ایف آئی ٹی ٹی -آئی آئی ٹی دہلی سے آئے ڈاکٹر ساکیت چٹوپادھیائے نے بتایا کہ کس طرح نئی آیوش مصنوعات کی تیاری میں مصنوعی ذہانت کی مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔
ہمالیہ ویلنیس کمپنی کے ریگولیٹری ہیڈ وجیندر پرکاش نے کہا کہ آیوش صنعت کی ترقی میں تعاون اور شراکت سے حقیقی ترقی کا تصور کیا جاسکتا ہے۔ آیوش کی وزارت کے میڈیا ایڈوائزر جناب سنجے دیو نے آیوش نالج سیشن کے کوآرڈینیٹر کا کردار ادا کیا اور وزیر اعظم مودی کے بیان کو دہراتے ہوئے کہا کہ آیوروید ہزاروں سالوں سے ہمارے ملک میں آباد ثقافت کا حصہ رہا ہے اور آیوش اس نظام کو آگے لے جانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
وزارت آیوش ورلڈ فوڈ انڈیا کے اس ایونٹ میں شراکت دار کا کردار ادا کر رہی ہے۔ ورلڈ فوڈ انڈیا میں آیوش کی وزارت کی جانب سے آیوش پویلین تیار کیا گیا ہے جس میں آیوروید غذا کے ساتھ ساتھ موجودہ زندگی میں آیوش غذا کی افادیت، آیوش غذا کی اہمیت، اسے حاصل کرنے کے طریقوں وغیرہ کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی روایتی طبی طریقوں کے مطابق مناسب خوراک اور فوڈ پلیٹ وغیرہ کی وضاحت کی گئی ہے۔ آیوش سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے بھی آج آیوش پویلین کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آیوش کی وزارت کے کئی سینئر عہدیدار، آیوش کی وزارت کے ماتحت اداروں کے عہدیدار اور دیگر موجود تھے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 667
(Release ID: 1974581)
Visitor Counter : 108