وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے بات کی
دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے دہشت گردی، تشدد اور شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کیا۔
دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے سلامتی اور انسانی صورتحال کے جلد حل پر زور دیا۔
قائدین نے جامع اسٹریٹجک شراکت کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
Posted On:
03 NOV 2023 6:48PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیائی خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی، بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورتحال اور شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے سلامتی اور انسانی صورتحال کے جلد حل پر زور دیا۔ انہوں نے خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے ہندوستان - یو اے ای جامع اسٹریٹجک شراکت کے فریم ورک کے اندر مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
*************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 656
(Release ID: 1974549)
Visitor Counter : 104
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam