عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

یکم نومبر 2023کو ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 2.0 کو پورے مہینے کے لیے شروع کی گئی  ہے جس کے تحت  مرکزی حکومت کے پنشن یافتگان  کے 50 لاکھ ڈی ایل سیزکاہدف مقررکیاگیاہے


پنشن اور پنشن یافتگان  کی بہبود کے محکمہ کے سکریٹری جناب وی  سری نواس 04 نومبر کو بنگلورو میں ڈی ایل سی مہم کی پیشرفت کا جائزہ لیں گے

ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 2.0، ہندوستان کی تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 100 شہروں میں 500 مقامات پر منعقد کی جائے گی

ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کی  چہرے کی تصدیق  جمع کروانے کے عمل سے  پنشن یافتگان  کے لیے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنا آسان اور بغیر کسی رکاوٹ کے ہوجائے گا

Posted On: 03 NOV 2023 12:29PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت کے پنشن یافتگان کے ’رہن سہن کو آسانے بنانے ‘کے عمل میں اضافہ کرنے ، پنشن اور پنشنرز کی بہبود کا محکمہ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) یعنی جیون پرمان کو بڑے پیمانے پر فروغ دے رہا ہے۔ 2014 میں، بائیو میٹرک آلات کا استعمال کرتے ہوئے ڈی ایل سی جمع کروانا شروع کیا گیا۔ اس کے بعد، محکمہ نے میئتی  اور یو آئی ڈی ا ے آئی  کے ساتھ مل کر آدھار ڈیٹا بیس پر مبنی چہرے کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجی کا نظام تیار کیا، جس کے تحت کسی بھی اینڈرائیڈ پر مبنی اسمارٹ فون سے ایل سی جمع کرانا ممکن ہوگیاہے۔ اس سہولت کے مطابق، چہرے کی تصدیق کی تکنیک کے ذریعے کسی شخص کی شناخت قائم کی جاتی ہے اور ڈی ایل سی  تیار کیا جاتا ہے۔ نومبر 2021 میں شروع کی گئی اس  جدیدترین ٹیکنالوجی نے بیرونی بائیو میٹرک ڈیوائسز پر پنشن یافتگان  کا انحصار کم کیا اور اسمارٹ فون پر مبنی ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس عمل کو عوام کے لیے مزید قابل رسائی اور  کفایتی بنا دیا ہے ۔

ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لیے ڈی ایل سی /چہرے کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے مرکزی حکومت کے تمام پنشن یافتگان  کے ساتھ ساتھ پنشن تقسیم کرنے والی اتھارٹیز کے درمیان بیداری پھیلانے کے مقصد سے،  پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے  نے  ۔ نومبر    2022میں ملک بھر کے 37 شہروں میں ایک ملک گیر مہم شروع کی ۔ مرکزی حکومت کے پنشن یافتگان  کے 35 لاکھ سے زیادہ ڈی ایل سی جاری کرنے کے ساتھ یہ مہم ایک بڑی کامیابی تھی۔ ایک ملک گیر مہم اب 1 سے 30 نومبر 2023 تک ملک بھر کے 100 شہروں میں 500 مقامات پر چلائی جائے گی، جس میں 17 پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں، وزارتوں/ محکموں، پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، یعنی پنشن یافتگان کی فلاح وبہبود سے متعلق تنظیموں ،  یوآئی ڈی اے آئی ، میئتی کے تعاون سے 50 لاکھ پنشن یافتگان کا احاطہ کیاجائے گا۔

اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ساتھ مل کر بنگلورو میں ڈی ایل سی کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ کیمپ شہر کے مختلف مقامات پر، یعنی اسرو، نل بنگلورو، یلہنکا نیو ٹاؤن، ایئر فورس اسٹیشن یلہنکا اور ہیسرگھٹہ میں ایس بی آئی کی طرف سے اور وجئے نگر-II، بساویشور، ہنومنت نگر، ملیشورم اور راججی نگر-II بلاک سی ڈی ڈی پی میں کینرا بینک  کے ذریعے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ یو آئی ڈی اے آئی  کی ایک ٹیم بھی کیمپوں میں شرکت کرے گی تاکہ جہاں کہیں ضرورت ہو  پنشن یافتگان کو ان کے آدھار ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے میں مدد فراہم کرے،  اور اس کے علاوہ ٹیم  تکنیکی مسائل کا بھی خیال رکھے گی۔

اس سلسلے میں، ڈی او پی پی ڈبلیو کی ایک ٹیم 4 نومبر کو سکریٹری (پنشن) جناب وی سری نواس کی سربراہی میں بنگلورو کا دورہ کرے گی تاکہ بینک کے عہدیداروں، پنشن یافتگان  اورپنشن یافتگان کی  تین رجسٹرڈ ز ایسوسی ایشنز یعنی  کرناٹک سنٹرل گورنمنٹ پنشنرز ایسوسی ایشن، کرناٹک پوسٹس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن پنشنرز ایسوسی ایشن اور آل انڈیا بی ایس این ایل  پنشن یافتگان کی فلاح وبہبود  ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ مہم کی پیش رفت کا جائزہ لے سکے ۔

پنشن اور پنشن یافتگان  کی بہبود کا محکمہ اس مہم کو پورے ملک میں کامیاب بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کرے گا۔

**********

(ش ح۔ع م ۔ع آ)

U-635



(Release ID: 1974399) Visitor Counter : 71