صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

محکمہ صحت اور خاندانی بہبود میں خصوصی مہم 3.0 کے تحت اہم کامیابی


حقیقی  22,454 فائلوں کا جائزہ لیا گیا، 8,621 حقیقی  فائلوں کو ختم کیا گیا، 3,260 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا، 1787 صفائی مہم چلائی گئی، 35,268 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی اور اسکریپ میٹریل کی فروخت سے  13,70,211 روپے کی آمدنی  حاصل ہوئی

Posted On: 01 NOV 2023 12:26PM by PIB Delhi

محکمہ صحت اور خاندانی بہبود(ڈی او ایچ ایف ڈبلیو) نے محکمہ (ہیڈکوارٹر) اور ملک کے مختلف حصوں میں واقع اس کے تمام منسلک اور ماتحت دفاتر، خود مختار اداروں اور سی پی ایس ای کے اندر سوچھتا اور زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 3.0 چلائی۔ مہم کے مقاصد زیر التواء معاملات کو کم سے کم کرنا، سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانا، اندرونی نگرانی کے طریقہ کار کو مضبوط کرنا، ریکارڈ کے انتظام میں افسران کو تربیت دینا، ریکارڈ کے بہتر انتظام کے لیے حقیقی ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کرنا تھے۔ مہم کے دوران ڈی او ایچ ایف ڈبلیو کے فیلڈ دفاتر پر خصوصی توجہ دی گئی اور ان فیلڈ دفاتر ک ذریعہ ش مہم کے تحت مختلف سرگرمیوں انجام دی گئیں۔

مہم کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے(صحت اور خاندانی بہبود) کے سکریٹری جناب سدھانش پنت اور جناب  ایلنگ بام رابرٹ سنگھ، جوائنٹ سکریٹری اور خصوصی مہم 3.0 کے نوڈل آفیسر نے باقاعدہ جائزہ لیا۔

 

 

 

مہم کے نفاذ کے مرحلے کی پیشرفت کی اطلاع صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے کے ذریعہ محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کے ایس سی ڈی ایم پی پورٹل (https://scdpm.nic.in) پر باقاعدگی سے دی گئی۔

خصوصی مہم 3.0 (01.10.2023تا 31.10.2023) کے دوران، صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے نے ارکان پارلیمنٹ کے 224 حوالہ جات اور 3,260 عوامی شکایات کو نمٹا دیا۔ 22,454 حقیقی فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 8,621 فائلوں کو ختم کیا گیا۔ اس کے علاوہ، صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے کے مختلف دفاتر کی طرف سے 1,787 صفائی مہم چلائی گئی اور دفاتر کے استعمال کے لیے 35,268 مربع فٹ جگہ خالی کر ائی گئی ۔ اسکریپ مواد  کی فروخت سے 13,70,211/- روپے کی آمدنی  بھی حاصل ہوئی۔

 

ش ح۔ ا ک۔ ج

UNO-549



(Release ID: 1973768) Visitor Counter : 53