وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے آندھرا پردیش ٹرین حادثہ پر مرکزی وزیر ریل جناب اشونی ویشنو سے بات کی


پی ایم این آر ایف سے معاوضہ کا بھی اعلان کیا

Posted On: 29 OCT 2023 11:13PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش ٹرین حادثے پر مرکزی وزیر ریل جناب اشونی ویشنو سے بات کی۔ جناب مودی نے المانڈا اور کانٹاکاپلے سیکشن کے درمیان ٹرین کے پٹری سے اچانک اترنے کے دردناک حادثہ کے تناظر میں صورتحال کا جائزہ لیا۔

جناب مودی نے سوگوار خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ زخمی جلد صحت یاب ہوں۔

وزیر اعظم نے پی ایم این آر ایف سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ اور روپے اور  ریل حادثے میں زخمی ہونے والوں کے لیے 50 ہزار روپے کے معاوضہ کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

’’وزیر اعظم @ narendramodi نے ریلوے کے وزیر جناب @ AshwiniVaishnaw سے بات کی اور المانڈا اور کانٹاکاپلے سیکشن کے درمیان  اچانک ٹرین کے پٹری سے اترنے کے تناظر میں صورتحال کا جائزہ لیا۔

حکام متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ حادثہ میں زخمی افراد جلد صحت یاب ہو جائیں۔‘‘

وزیر اعظم نے المانڈا اور کانٹاکاپلے سیکشن کے درمیان ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے ہر مرنے والے کے لواحقین کے لیے پی ایم این آر ایف کی طرف سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50,000 روپے دیے جائیں گے۔

************

ش ح۔س ک    ۔ ف ر

 (U: 433 )


(Release ID: 1972991) Visitor Counter : 101