امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
حکومت نے گھریلو دستیابی کو برقرار رکھنے کے لئے پیاز کی برآمد پر آٹھ سو امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن کی کم از کم برآمدی قیمت کو نوٹیفائی کیا
حکومت پہلے سے خریدے گئ ےپانچ لاکھ ٹن کے علاوہ ذخیرے کے لئے مزید دو لاکھ ٹن پیاز خریدے گی
معقول قیمتوں کو یقینی بنانے کے لئے اور کسانوں کے لئے مناسب قیمتوں کے لئے پیاز کی سرکاری خریداری اور فروخت کی جارہی ہے
Posted On:
28 OCT 2023 7:03PM by PIB Delhi
حکومت نے آج پیاز کی برآمد کے لئے کم از کم برآمدی قیمت آٹھ سو روپے فی میٹرک ٹن کو نوٹیفائی کیا ہے۔ اس کا اطلااق 29 اکتوبر 2023 سے 31 دسمبر 2023 تک ہوگا۔ دیسی صارفین کے لئے مناسب قیمتوں پر پیاز کی دستیابی برقرار رکھنے کے لئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ جبکہ ربیع 2023 کی اسٹور کی گئی پیاز کی مقدار کم ہوتی جارہی ہے اور پیاز کی برآمد مقدار کو کم کیا ہے۔
پیاز کی برآمد پر کم از کم برآمداتی قیمت لاگو کئے جانے کے ساتھ ساتھ حکومت نے ذخیرے کے لےے مزید دو لاکھ ٹن پیاز کی خریداری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پانچ لاکھ ٹن پیاز پہلے ہی خریدی جاچکی ہے۔ اگست کے دوسرے ہفتے سے ہی بفر سے پیاز کو لگاتار نکالا جارہا ہے جو ملک کے زیادہ پیاز استعمال کرنے والے علاقوں کے لئے ہے او رخردہ صارفین کے لئے بھی این سی سی ایف اور این اے ایف ای ڈی کی وینوں کے ذریعہ 25 روپے فی کلو گرام پیاز فراہم کی جارہی ہے۔آج کی تاریخ تک بفر سے ایک اعشاریہ سات صفر لاکھ میٹرک ٹن پیاز نکالی گئی ہے۔ ذخیرے سے لگاتار پیاز کا حصول اور نکاسی کا مقصد پیا ز کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنا ہے جبکہ کسانوں کے لئے پیاز کی قیمتوں کو مناسب رکھا گیا ہے۔
فی میٹرک ٹن آٹھ سو روپے امریکی ڈالر کی کم از کم برآمدی قیمت سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت نے گھریلو صارفین کے لئے پیاز کی مناسب قیمت پر دستیابی کو یقینی بنانے کا عزم کررکھا ہے۔
*******
U.No:407
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1972643)
Visitor Counter : 151