وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے چترکوٹ میں تلسی پیٹھ میں منعقد پروگرام سے خطاب کیا
’’اشٹدھیائی، ہندوستان کی لسانیات، ہندوستان کی دانشوری اور ہماری تحقیقی ثقافت کا ہزاروں سال پرانا متن ہے‘‘
’’وقت نے سنسکرت کو بہتر کیا لیکن اسے کبھی آلودہ نہیں کیا،یہزندہ جاوید رہی‘‘
’’ آپ ہندوستان میں جس بھی قومی جہت کو دیکھیں گے، آپ سنسکرت کی شراکت کا مشاہدہ کریں گے‘‘
’’سنسکرت نہ صرف روایات کی زبان ہے بلکہ یہ ہماری ترقی اور شناخت کی زبان بھی ہے‘‘
’’چترکوٹ میں روحانی روشنی کے ساتھ ساتھ قدرتی حسن بھی ہے‘‘
Posted On:
27 OCT 2023 4:46PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چترکوٹ میں تلسی پیٹھ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کنچ مندر میں پوجا اور درشن کیا۔ انہوں نے تلسی پیٹھ کے جگت گرو رام بھدراچاریہ کا آشیرواد بھی حاصل کیا اور ایک عوامی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے تین کتابوں 'اشٹدھیائی بھاشیہ'، 'رامانندچاریہ چریتم' اور 'بھگوان شری کرشنا کی راشٹرلیلا' کا اجراء کیا -
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے متعدد مندروں میں شری رام کی پوجا اور درشن کرنے اور سنتوں بالخصوص جگت گرو رام بھدراچاریہ سے آشیرواد حاصل کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے ’اشٹدھیائے بھاشیہ‘، ’رامانندچاریہ چریتم‘ اور ’بھگوان شری کرشنا کی راشٹرلیلا‘ نامی تین کتابوں کے اجراء کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس سے ہندوستان کی علمی روایات کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا ’’میں ان کتابوں کو جگت گرو کے آشیرواد کی ایک شکل سمجھتا ہوں۔‘‘
وزیر اعظم نے کہا کہ ’’اشٹدھیائی، ہندوستان کی لسانیات، ہندوستان کی دانشوری اور ہماری تحقیقی ثقافت کا ہزاروں سال پرانا متن ہے۔‘‘ انہوں نے اشٹادھیائی کی ذہانت کو اجاگر کیا کیونکہیہ زبان کی گرامر اور سائنس کو پیتھی کیپسول میں سمیٹتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی زبانیں آئیں اور گئیں لیکن سنسکرت ابدی ہے۔ انہوں نے کہا"وقت نے سنسکرت کو بہتر کیا لیکن اسے کبھی آلودہ نہیں کر سکا" ۔ انہوں نے کہا کہ سنسکرت کی پختہ گرائمر اس مستقل کی بنیاد پر ہے۔ صرف 14 مہیشور سوتروں پر مبنی،یہ زبان ششتر اور شاسترکی ماں رہی ہے۔ انہوں نے کہا،’’ آپ ہندوستان میں جس بھی قومی جہت کو دیکھیں گے، آپ سنسکرت کی شراکت کا مشاہدہ کریں گے۔‘‘
غلامی کے ہزار سال پرانے دور میں ہندوستان کی ثقافت اور ورثے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب مودی نے سنسکرت زبان کو نظرانداز کئے جانے کا ذکر کیا۔ انہوں نے غلامانہ ذہنیت کی نشاندہی کی جسے بعض افراد نے آگے بڑھایا جس کے نتیجے میں سنسکرت سے دشمنی کا احساس پیدا ہوا۔ وزیر اعظم مودی نے اس ذہنیت پر افسوس کا اظہار کیا جہاں مادری زبان جاننا بیرونی ممالک کے لیے قابل تعریف ہے لیکن ہندوستان پر اس کا اطلاق نہیں ہوا۔ ’’سنسکرت نہ صرف روایات کی زبان ہے، بلکہ یہ ہماری ترقی اور شناخت کی زبان بھی ہے‘‘، جناب مودی نے یہ بات کہتے ہوئے ملک میں زبان کو مضبوط کرنے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اشٹدھیائی بھاشیہ جیسے صحیفے جدید دور میں کامیاب کوششوں کے لیے ایک اہم کردار ادا کریں گے۔‘‘
وزیر اعظم مودی نے جگت گرو رام بھدراچاریہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی زبردست ذہانت اور شراکت کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ذہانت کییہ سطح کبھی ذاتی نہیں ہوتی،یہذہانت قومی اثاثہ ہے۔ سوامی جی کو 2015 میں پدم وبھوشن ملا۔ سوامی جی کے قوم پرست اور سماجی پہلوؤں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے 9 اہم سفیروں میں سے ایک کے طور پر سوچھ بھارت میں ان کے فعال تعاون کو یاد کیا۔
جناب مودی نےاس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ صفائی، صحت اور صاف گنگا جیسے قومی اہداف کو اب پورا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جگت گرو رام بھدراچاریہ جی نے ملک کے ہر شہری کے ایک اور خواب کو پورا کرنے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ وہ رام مندر جس کے لیے آپ نے بہت زیادہ تعاون کیا ہے، عدالت کے اندر اور باہربھی، وہ بھی اب تیار ہونے والا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نےایودھیا میں شری رام جنم بھومی تیرتھچھیترا ٹرسٹ کی طرف سے پران پرتیشٹھا تقریب میں شرکت کے لیے موصول ہونے والے دعوت نامے کا ذکر کیا۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دے کرکہا کہامرت کال میں قوم ترقی اور وراثت کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔ "چترکوٹ میں روحانی روشن خیالی کے ساتھ ساتھ قدرتی خوبصورتی بھی ہے"، جناب مودی نے تیرتھ استھانوں کی ترقی پر زور دینے کا ذکر کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کین بیتوا لنک پروجیکٹ، بندیل کھنڈ ایکسپریس وے اور ڈیفنس کوریڈور کا ذکر کیا اور کہا کہ اس سے خطے میں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ خطاب کے اختتام پر وزیر اعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چترکوٹ ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا اور جگت گرو رام بھدراچاریہ کےسامنے ہاتھ بھی جوڑے۔
اس موقع پر تلسی پیٹھ کے جگت گرو رام بھدرا چاریہ، مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگوبھائی پٹیل، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان بھی موجود تھے۔
پس منظر
تلسی پیٹھ چترکوٹ، مدھیہ پردیش میں ایک اہم مذہبی اور سماجی خدمت کا ادارہ ہے۔ اسے جگت گرو رام بھدراچاریہ نے 1987 میں قائم کیا تھا۔ تلسی پیٹھ ہندو مذہبی کتابوں کے سرکردہ پبلشروں میں سے ایک ہے۔
************
ش ح۔ ج ق ۔ م ص
(U: 360 )
(Release ID: 1972075)
Visitor Counter : 92
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam