کابینہ

کابینہ نے ہندوستان اور جاپان کے درمیان جاپان-ہند سیمی کنڈکٹر سپلائی چین پارٹنرشپ سے متعلق تعاون کے مفاہمت نامے  کو منظوری دی

Posted On: 25 OCT 2023 3:20PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ کو جولائی 2023 میں جمہوریہ ہند کی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت اور جاپان کی وزارت اقتصادیات، تجارت اور صنعت کے درمیان جاپان-بھارت سیمی کنڈکٹر سپلائی چین پارٹنرشپ سے متعلق تعاون کے مفاہمت نامے (ایم او سی) سے واقف کرایا گیا۔

ایم او سی صنعتوں اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی ترقی کے لیے سیمی کنڈکٹر کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کو بڑھانے کے لیے ہندوستان اور جاپان کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ایم او سی فریقین کے دستخط کی تاریخ سے نافذ العمل ہو گا اور یہ پانچ سال کی مدت تک نافذ رہے گا۔

جی2جی اوربی2بی دونوں لچکدار سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کو آگے بڑھانے اور تکمیلی طاقتوں کا فائدہ اٹھانے سے متعلق باہمی تعاون کے مواقع ہیں۔

ایم او سی کے ذریعے آئی ٹی شعبے میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا تصورکیا گیا ہے۔

پس منظر:

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت، الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے فعال طور پر کام کر رہی ہے۔ ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کی ترقی کا پروگرام ہندوستان میں ایک مضبوط اور پائیدار سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے ماحولیاتی نظام کی ترقی کو یقینی بنانے کے مقصد سے متعارف کرایا گیا تھا۔ مذکورہ پروگرام کا مقصد سیمی کنڈکٹر فیبس، ڈسپلے فیبس، فیبس برائے کمپاؤنڈ سیمی کنڈکٹرز/سلیکون فوٹونکس/سینسر/ڈسکریٹ سیمی کنڈکٹرز اور سیمی کنڈکٹر اسمبلی، ٹیسٹنگ، مارکنگ، اور پیکیجنگ (اے ٹی ایم پی)/ آؤٹ سورسڈ سیمی کنڈکٹر اسمبلی اور ٹیسٹ (او ایس اے ٹی) کے قیام  کی سہولیات کے لیے مالی معاونت بڑھانا ہے۔  اس کے علاوہ، انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم) کو ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن (ڈی آئی سی) کے تحت قائم کیا گیا ہے تاکہ ملک میں سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کی ترقی کے لیے ہندوستان کی حکمت عملیوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کو دو طرفہ اور علاقائی فریم ورک کے تحت انفارمیشن ٹکنالوجی کے ابھرتے ہوئے اور سرحدی علاقوں میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے ساتھ، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت  نے مختلف ممالک کی ہم منصب تنظیموں/ایجنسیوں کے ساتھ مفاہمت نامے/ایم او سی ایس/معاہدے کیے ہیں تاکہ دو طرفہ تعاون اور معلومات کے تبادلے کو فروغ دیا جا سکے اور سپلائی چین کی لچک کو یقینی بنایا جا سکے جس سے ہندوستان قابل اعتماد شراکت دار بن کر ابھرے۔ اس مفاہمت نامے کے ذریعے جاپانی اور ہندوستانی کمپنیوں کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا ہندوستان اور جاپان کے درمیان باہمی طور پر فائدہ مند سیمی کنڈکٹر سے متعلق کاروباری مواقع اور شراکت داری کی طرف ایک اور قدم ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور تکمیلات کے پیش نظر، اکتوبر 2018 میں وزیر اعظم مودی کے دورہ جاپان کے دوران ’’ہند-جاپان ڈیجیٹل پارٹنرشپ‘‘ (آئی جے ڈی پی) کا آغاز کیا گیا تھا جس میں ’’ڈیجیٹل  آئی سی ٹی ٹیکنالوجیز‘‘ پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی /  آئی سی ٹی میں تعاون کے دائرہ کارکے اندر نئی پہل کرنے کے ساتھ ساتھ تعاون کے موجودہ شعبوں کو آگے بڑھایا گیا تھا۔  موجودہ آئی جے ڈی پی اور ہند-جاپان صنعتی مسابقتی شراکت داری (آئی جے آئی سی پی) کی بنیاد پر، جاپان-ہند سیمی کنڈکٹر سپلائی چین پارٹنرشپ سے متعلق  یہ ایم او سی الیکٹرانکس ایکو سسٹم کے شعبے میں تعاون کو مزید وسیع اور گہرا کرے گا۔ صنعتوں اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی ترقی کے لیے سیمی کنڈکٹر کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، یہ ایم او سی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کی لچک کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔

************

ش ح۔ق ت  ۔ر ا

 (U.No. 229)



(Release ID: 1970812) Visitor Counter : 86