تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ 26  اکتوبر  2023  کو نئی دہلی میں بھارتیہ بیج سہکاری سمیتی لمیٹڈ (بی بی ایس ایس ایل)  کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے ‘‘امداد باہمی کے سیکٹر  کے ذریعہ بہتر بنائے گئے اور روایتی بیجوں کی پیدا وار پر  قومی سمپوزیم’’ سے خطاب  کریں گے


جناب امت شاہ بی بی ایس ایس ایل کے لوگو، ویب سائٹ اور بروشر کا اجراء  کریں گے اور بی بی ایس ایس ایل کے ارکان کو رکنیت کے سرٹیفکٹ تقسیم کریں گے

سمپوزیم کے دوران چھوٹے اور  کمزور کسانوں کے فروغ میں  کوآپریٹو سوسائیٹیوں کے کردار  کے ساتھ پی اے سی ایس  کے ذریعہ بیجوں کی پیدا وار  کی اہمیت  اور  فصلوں کی پیدا واریت  اور تغذیہ میں بیجوں کے کردار  کے علاوہ بی بی ایس ایس ایل کے مقاصد  پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

وزیراعظم جناب نریندر مودی  کے ویژن ‘‘سہکار سے سمردھی’’ کی جانب ایک اور قدم کے طور پر بی بی ایس ایس ایل کے ذریعہ معیاری بیجوں کی پیدا وار اور ان کی تقسیم  سے  ملک میں  زرعی پیدا وار میں اضافہ ہوگا

اس سے زراعت اور امداد باہمی کے سیکٹر میں زیادہ روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے، درآمد شدہ بیجوں پر انحصار کم ہوگا، دیہی معیشت میں تیزی آئے گی، میک ان انڈیا فروغ  حاصل ہوگا  اور آتم نر بھر بھارت کے لئے  راہ ہموار ہوگی

Posted On: 25 OCT 2023 1:57PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ 26  اکتوبر  2023  کو نئی دہلی میں بھارتیہ بیج سہکاری سمیتی لمیٹڈ (بی بی ایس ایس ایل)  کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے ‘‘امداد باہمی کے سیکٹر  کے ذریعہ بہتر بنائے گئے اور روایتی بیجوں کی پیدا وار پر  قومی سمپوزیم’’ سے خطاب  کریں گے۔ جناب امت شاہ بی بی ایس ایس ایل کے لوگو، ویب سائٹ اور بروشر کا اجراء  کریں گے اور بی بی ایس ایس ایل کے ارکان کو رکنیت کے سرٹیفکٹ تقسیم کریں گے۔ سمپوزیم کے دوران چھوٹے اور  کمزور کسانوں کے فروغ میں  کوآپریٹو سوسائیٹیوں کے کردار  کے ساتھ پی اے سی ایس  کے ذریعہ بیجوں کی پیدا وار  کی اہمیت  اور  فصلوں کی پیدا واریت  اور تغذیہ میں بیجوں کے کردار  کے علاوہ بی بی ایس ایس ایل کے مقاصد  پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

امور داخلہ اور  امداد باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ کے ذریعہ جدید اور  روایتی بیجوں کی تحقیق اور  امداد باہمی کے سیکٹر کے ذریعہ ان کی پیدا وار ، پروسیسنگ اور مارکیٹنگ  کی خاطر  ایک مجموعی ادارے کے طور پر  کام کرنے والی  ایک قومی سطح کی کثیر ریاستی  کو آپریٹو سوسائٹی قائم کرنے کی ضرورت پر  زور دیئے جانے کے بعد   بی بی ایس ایس ایل وجود میں آئی تھی۔ یہ  پورے ملک میں  مانگ کی بنیاد پر  بیجوں کی پیدا وار ، ذخیرہ کرنے، ان کی پروسیسنگ اور  بیجوں کی پیکنگ ،  لاجسٹکس کے ذریعہ تعاون، معیار میں اضافے  اور اسٹینڈر ڈقائم کرنے کے ساتھ ساتھ  بیجوں  کے لئے  ضروری سرٹیفکٹ  اور  مارکیٹنگ  کے کاموں  کے لئے  کو آپریٹو  سوسائیٹیوں کو امداد فراہم کرے گی۔ بی بی ایس ایس ایل مختلف فصلوں اور  اقسام کے  روایتی بیجوں  میں اضافہ کرنے اور ان کے تحفظ  کے لئے  کو آپریٹو سوسائیٹیوں  سے تعاون بھی کرے گی۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی  کے ویژن ‘‘سہکار سے سمردھی’’ کی جانب ایک اور قدم کے طور پر بی بی ایس ایس ایل کے ذریعہ معیاری بیجوں کی پیدا وار اور ان کی تقسیم  سے  ملک میں  زرعی پیدا وار میں اضافہ ہوگا۔ اس سے زراعت اور امداد باہمی کے سیکٹر میں زیادہ روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے، درآمد شدہ بیجوں پر انحصار کم ہوگا، دیہی معیشت میں تیزی آئے گی، میک ان انڈیا فروغ  حاصل ہوگا  اور آتم نر بھر بھارت کے لئے  راہ ہموار ہوگی۔

سمپوزیم کا آغاز  امداد باہمی کے سیکٹر کو  مستحکم کرنے کی خاطر  پچھلے 27  مہینوں کے دوران  اٹھائے گئے  54  نئے اقدامات  کے بارے میں امداد باہمی کی وزارت  کے عہدیداروں  کے ذریعہ تفصیلات پیش کئے جانے سے ہوگا۔ اس ایک روزہ  سمپوزیم میں پورے ملک سے  تقریبا 2  ہزار  شرکاء  کے علاوہ  ہزاروں شرکاء ورچوئل میڈیم کے ذریعہ سمپوزیم میں شریک ہوں گے۔

ملک کی تین  بڑی کو آپریٹو  سوسائٹیوں – انڈین فارمرس فرٹیلائزر کو آپریٹو لمیٹڈ (آئی ایف  ایف سی او) ،  کرشک بھارتی کوآپریٹو لمیٹڈ (کربھ کو)، اور  نیشنل ایگریکلچرل کو آپریٹو  مارکیٹنگ  فیڈریشن آف انڈیا ( نیفیڈ)  اور حکومت ہند کے  دو  اہم اداروں  -  نیشنل ڈیری  ڈولپمنٹ بورڈ (این ڈی  ڈی بی) اور  نیشنل کو آپریٹو  ڈولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) نے   مشترکہ طور پر  بی بی ایس ایس یل  قائم کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- وا - ق ر)

U-222


(Release ID: 1970767) Visitor Counter : 112