وزارت دفاع

وزیر دفاع نے اروناچل پردیش میں سرحدی چوکیوں کا دورہ کیا اور ایل اے سی پر دفاعی تیاریوں کا جائزہ لیا


انھوں نے فوجیوں کے ساتھ دسہرہ منایا اور توانگ میں شستر پوجا کی

موجودہ عالمی منظرنامے میں ملک کے سیکورٹی انتظامات کو مضبوط کرنے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں ہے، حکومت اس بات کی کوشش کررہی ہے کہ تمام اہم اسلحہ جات اور پلیٹ فارمز ہندوستان کے اندر تیار کئے جائیں: جناب راج ناتھ سنگھ

Posted On: 24 OCT 2023 12:15PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 24 اکتوبر2023 کو اروناچل پردیش میں سرحدی چوکیوں کا دورہ کیا اور وہاں مسلح افواج کی کارروائیوں سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا۔ جناب سنگھ نے حقیقی کنٹرول لائن پر تعینات فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے ساتھ ہی دسہرہ منایا۔ جناب سنگھ نے فوج کے مضوبط جذبے، پختہ عزم اور بے نظیر شجاعت کو سراہا جو سخت حالات میں سرحدوں پر تعینات رہتے ہیں اور ملک اور اس کے عوام کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج پر فخر کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے توانگ میں فوجیوں کے ساتھ شستر پوجا کی جہاں انھوں نے زور دے کر کہا کہ دسہرہ بدی پر نیکی کی فتح کی علامت ہے۔ اپنی تقریر میں انھوں نے  کہا کہ بہادر اور جری مسلح افواج کی سچائی اور دھرم وجے دشمی کے اقدار کی جیتی جاگتی نظیر ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کی بہادری اور عزم عالمی سطح پر ہندوستان کی ساکھ مضبوط ہونے کی وجوہات میں سے ایک ہے اور اب ہندوستان سب سے طاقتور ملکوں کی صف میں شامل ہے۔ اٹلی کے اپنے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ پیروگا صوبے میں مونٹون میموریل گئے تھے جو نائک یشونت گھڑکے اور دیگر ہندوستان سپاہیوں کی یاد میں تعمیر کیا گیا تھا جنھوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران مانٹون کو آزاد کرانے کی لڑائی میں حصہ لیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ صرف ہندوستانی لوگ ہی نہیں بلکہ اٹلی کے لوگ بھی اس میموریل پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستانی فوجیوں کی بہادری کا پوری دنیا لوہا مانتی ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ موجودہ عالمی منظرنامے میں ملک کے سیکورٹی کے ڈھانچے کو مستحکم کرنے سوا کوئی راستہ نہیں ہے اور حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ دفاعی سازوسامان کی اندرون ملک تیاری کے ذریعہ ملک کی فوجی طاقت کو بڑھایا جائے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بابصیرت قیادت میں دفاع کے شعبے میں آتم نربھرتا کے لئے زبردست اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس سے پہلے ہم اپنی فوج کے معیار میں بہتری لانے کے لئے ہتھیار باہر سے منگواتے تھے لیکن آج ملک کے اندر ہی اسلحہ جات اور پلیٹ فارم تیار کئے جارہے ہیں۔ غیر ملکی کمپنیوں کی اس بات کے لئے حوصلہ  افزائی کی جارہی ہے کہ وہ اپنی ٹیکنالوجی شیئر کریں اور ہندوستان میں دیسی صنعت کے ساتھ مل کر ہتھیار تیار کریں۔ انھوں نے کہا کہ 2014 میں دفاعی سازو سامان کی برآمدات ایک ہزار کروڑ روپے کی تھیں لیکن آج ہم ہزاروں کروڑ روپے کے دفاعی سازوسامان برآمد کررہے ہیں۔

وزیر دفاع توانگ وار میموریل بھی گئے جہاں انھوں نے گل ذائرہ نذر کرکے ان سورماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا جنھوں نے 1962 کی جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ وزیر دفاع کے ہمراہ چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے، جنرل آفیسر کمانڈنگ انچیف (جی او سی۔ ان۔سی) اسیٹرزن کمانڈ لفٹیننٹ جنرل آرپی کلٹا، جی او سی، چوتھا کور لیفٹیننٹ جنرل منیش ایری اور ہندوستانی فوج کے دیگر اعلیٰ افسران بھی تھے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے تیز پور، آسام میں چوتھے کور ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انھوں نے کارروائیوں سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا۔ وزیر دفاع کو ایل اے سی پر بنیادی ڈھانچے کے فروغ اور فرنٹ لائن پر تعینات فوجیوں کی کارروائیوں سے متعلق مہارت کو بڑھانے کے لئے جدید ترین فوجی اسلحہ جات اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے بھی آگاہ کرایا۔ انھوں نے آزمائش کے وقتوں میں کور کی تمام صنعتوں کے جوانوں کی بہترین کارکردگی اور انسانی خدمات کی انجام دہی کی تعریف کی۔

******

U.No:175

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1970439) Visitor Counter : 103