صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نےدرگاپوجا کے موقع پر   مبارکباد دی

Posted On: 21 OCT 2023 4:50PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے عوام کو درگا پوجا کے موقع پر ہم وطنوں کو  مبارکباد دی ہے۔

ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’درگا پوجا کے پرمسرت موقع پر، میں ملک اور بیرون ملک  میں رہنے والے تمام بھارتیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

درگا پوجا کا تہوار برائی پر اچھائی کی فتح، بے علمی   اور جہالت پر واقفیت اور جھوٹ پر سچائی کی علامت ہے۔ کئی شکلوں میں پوجا کی جانے والی،  ماں درگا ہمیں تقسیم کرنے والی اور انتشار پھیلونے والی  قوتوں سے دور رکھنے کی طاقت دیتی ہے۔

میں ماں درگا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اخلاقیات کے راستے پر چلنے اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کے لیے ہماری  رہنمائی کرے۔ ہمیں قومی تعمیر میں خواتین کو مساوی اور باعزت شراکت دار بنا کر انھیں  بااختیار بنانا چاہئے۔

آئیے عہد کریں کہ اچھے اخلاق اور خدمت کے جذبے کے ساتھ ہم اپنے ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لیے کام کریں گے۔

 

*****

ش ح۔ ن ر 

U NO: 88



(Release ID: 1969765) Visitor Counter : 91