تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے نئی دہلی میں نیشنل کوآپریٹیو کنزیومرس فیڈریشن آف انڈیا لمٹیڈ(این سی سی ایف)کے بورڈآف ڈائریکٹر سے خطاب کیا


این سی سی ایف کو 28-2027 تک 50ہزار کروڑ روپے کے لین دین کے حصول میں خود کفیل بننا چاہئے

این سی سی ایف ’سہکار سے سمردھی‘ کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو پورا کرنے میں ایک اہم رول ادا کررہا ہے

وزیر اعظم مودی کی مثالی قیادت میں امداد باہمی کی وزارت نے اپنے قیام کے بعد سے ہی ملک میں امداد باہمی کی تحریک کو مستحکم کرنے کے لئے گزشتہ 26مہینوں میں 52اقدامات کئے ہیں اور مجموعی گھریلو پیداوار جی ڈی پی میں امداد باہمی کی حصے داری میں اضافہ کیا ہے

این سی سی ایف کو پورے ملک میں پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز( پی اے سی ایس)اور دیگر کوآپریٹو اداروں کو اپنا ممبر بنانے پر زور دینا چاہیے، اس کے لیے این سی سی ایف کو اپنا کاروباری منصوبہ تیار کرنا ہوگا اور اپنے کاروباری نقطہ نظر کو تبدیل کرنا ہوگا

امداد باہمی کے وزیر نے ایتھنول کی پیداوار کے لئے اپنی وابستہ کمپنیوں کے ساتھ این سی سی ایف کے ذریعے گجرات ، بہار اور دیگر ریاستوں کے کسانوں سے مکئی کی پیداوار کو یقینی بنانے پر خصوصی زور دیا ہے

این سی سی ایف نے کسانوں سے خریدی گئی دالوں کے لئے برآمدات کے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا اور

Posted On: 20 OCT 2023 1:22PM by PIB Delhi

داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی  وزیر جناب امت شاہ نے نئی دہلی میں نیشنل کوآپریٹو کنزیومر فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ(این سی سی ایف) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے خطاب کیا۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ این سی سی ایف کو سال 28-2027 تک 50,000 کروڑ روپے کا کاروبار حاصل کرکے خود کفیل بننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی ایف کو پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز(پی اے سی ایس)اور ملک بھر کے دیگر کوآپریٹو اداروں کو اپنا ممبر بنانے پر زور دینا چاہیے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ این سی سی ایف کے سرمائے کے حصہ میں کوآپریٹیو کا تناسب نسبتاً زیادہ ہو۔ امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ اس مقصد کے لیے این سی سی ایف کو اپنا کاروباری منصوبہ تیار کرنا ہوگا اور اپنے کاروباری نقطہ نظر کو تبدیل کرنا ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-10-20at2.49.43PMC2XQ.jpeg

امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ این سی سی ایف وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’سہکار سے سمردھی‘ کے وژن کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیشی اور مثالی قیادت میں امداد باہمی کی وزارت نے اپنے قیام کے بعد سے ملک میں امداد باہمی کوآپریٹو تحریک کو مضبوط بنانے اور مجموعی گھریلو پیداوار( جی ڈی پی) میں کوآپریٹیو کا حصہ بڑھانے کے لیے گزشتہ 26 مہینوں میں52 اقدامات کیے ہیں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ این سی سی ایف کو خود انحصاری کوآپریٹو ادارہ بننے کے لیے اگلے 10 سالوں کے لیے خاکہ تیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امداد باہمی کی وزارت اس طرح کے روڈ میپ کو نافذ کرنے میں این سی سی ایف کو اپنا مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے ایتھنول کی پیداوار کے لیے این سی سی ایف کے ساتھ اس کی ایسوسی ایٹ کمپنیوں کے ذریعے گجرات، بہار اور دیگر ریاستوں کے کسانوں سے مکئی کی خریداری کو یقینی بنانے پر خصوصی زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-10-20at2.49.43PM(1)1SX0.jpeg

داخلی اموراورامداد باہمی کےمرکزی وزیر نےکہا کہ اگر این سی سی ایف اور این اے ایف ای ڈی چاہیں توامداد باہمی کی وزارت ان کی مشترکہ ایپ کو نیشنل انفارمیٹکس سنٹر (این آئی سی)سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر تیار کرنے میں مدد کر سکتی ہے اور اس ایپ کو مکئی کی خریداری میں ہم آہنگی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جناب شاہ نے این سی سی ایف پر زور دیا کہ وہ کسانوں سے خریدی گئی دالوں کی برآمد کے مواقع تلاش کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ اس طرح کی خریداری کم از کم امدادی قیمت(ایم ایس پی)پر کی جائے۔ انہوں نے جارحانہ توسیع اور مارکیٹنگ کو اپنانے، کسانوں کو پیشگی یقین دہانی کر کے خریداری کرنے اور مشترکہ جمع کرنے کے مراکز کے قیام پر بھی زور دیا۔

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے یہ بھی تجویز  پیش کی کہ این سی سی ایف پیاز اور دالوں کی خریداری کے لیے پی اے سی ایس کے ساتھ معاہدہ کر سکتا ہے، تاکہ امداد باہمی کے شعبے میں دنیا کی سب سے بڑی اسٹوریج اسکیم کے تحت ان کے ذخیرہ کرنے کے انتظامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے زرعی مصنوعات کے لیے برآمدی مواقع تلاش کرنے اور چاول خریدنے اور اسے نیشنل کوآپریٹو ایکسپورٹ لمیٹڈ(این ای سی ایل)کے ذریعے برآمد کرنے کے لیے بھی کہا۔

این سی سی ایف کے چیئرمین جناب وشال سنگھ نے داخلی امور اور امداد باہمی مرکزی وزیرکے تجویز کردہ اہداف کو پورا کرنے کا یقین دلایا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں امداد باہمی کی وزارت کے سکریٹری جناب گیانش کمار اور این سی سی ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ انیس جوزف چندرا نے بھی شرکت کی۔

*************

ش ح۔ ح ا۔ن ع

U. No.34


(Release ID: 1969373) Visitor Counter : 98