کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ کی وزارت  نے رواں  مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 500 ملین ٹن کوئلے کی ریکارڈ  ڈھلائی کی


بجلی کے شعبہ کے لیے 400 ملین ٹن سے زیادہ کوئلہ بھیجا گیا

اس سال بھیجے جانے والے کوئلے کی مجموعی مقدار ایک ارب ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے

Posted On: 19 OCT 2023 12:29PM by PIB Delhi

کوئلہ  کی وزارت نےمالی سال 24-2023 کے دوران، 1012 ملین ٹن (ملین ٹن) کوئلے کی پیداوار اور صارفین کو بھیجنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ وزارت ریکارڈ اعلیٰ کارکردگی کو حاصل کرتے ہوئے، 17 اکتوبر 2023 تک 500 ملین ٹن  کوئلہ بھیجنے میں کامیاب رہی ہے۔سال کی پہلی ششماہی میں، مان سون کے موسم کے باوجود، 200 دنوں میں 500 ملین ٹن کوئلہ بھیجا گیا جو کہ ایک شاندار کامیابی ہے۔

سال کی  دوسری ششماہی کے دوران، پیداوار اوراسے بھیجنے  کی شرح عام طور پر سال کی پہلی ششماہی سے زیادہ ہوتی ہے۔ اس لیے توقع ہے کہ اس سال  بھیجے جانے والےکوئلے کی مقدار ایک ارب ٹن سے تجاوز کر جائے گی۔ گزشتہ مالی سال کے دوران، 9 نومبر 2022 تک 500 ملین ٹن  کوئلہ بھیجنے کا سنگ میل حاصل کیا گیا تھا۔ اس طرح، رواں سال کے دوران، 23 دن پہلے ہی بھیجے جانے والے کوئلےکی  500 ملین ٹن مقدار حاصل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھیجے گئے 500 ملین ٹن  کوئلے میں سے 416.57 ملین ٹن  بجلی کے شعبے کے لیے ہے اور 84.77 ملین ٹن غیر ریگولیٹری سیکٹر کے لیے ہے۔ بجلی کے سیکٹر کو کوئلے کی نقل و حمل کی سالانہ شرح نمو 7.27 فیصد ہے اور غیر ریگولیٹڈ سیکٹر میں سال بہ سال نمو 38.02 فیصد ہے۔گزشتہ سال 31 مارچ 2023 تک 893.19 ملین ٹن کوئلہ بھیجا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل)، سنگارینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ (ایس سی سی ایل) اور کیپٹیو/ کمرشل کانوں ،سبھی نے وزارت کوئلہ کی اس تاریخی کامیابی میں تعاون کیا ہے۔

*************

ش ح۔  ف ا ۔م ش

(U-10995)


(Release ID: 1969037) Visitor Counter : 76