شہری ہوابازی کی وزارت

ہوائی جہاز کے ضابطوں میں ترمیم، 1937: ہوا بازی کے ضابطے میں ایوی ایشن سیفٹی کو مضبوط بنانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کی سمت ایک اہم قدم


ایئر لائن ٹرانسپورٹ پائلٹ لائسنس اور کمرشل پائلٹ لائسنس ہولڈرز کے لیے لائسنس کی میعاد پانچ سال سے بڑھا کر دس سال کر دی گئی

Posted On: 16 OCT 2023 11:40AM by PIB Delhi

10 اکتوبر 2023 کو گزٹ میں باضابطہ طور پر مشتہر کردہ ایئر کرافٹ رولز، 1937 میں ترمیم، کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے اور ہوابازی کے شعبے میں سیفٹی اور سیکورٹی کو یقینی بنانے میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے۔ ہوائی جہاز کے ضابطے، 1937 میں ترمیم کے ساتھ ہوا بازی کے ضابطے میں ایوی ایشن سیفٹی کو مضبوط بنانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کی طرف یہ ایک اہم قدم ہے۔

ہوائی جہاز کے ضابطوں میں ترمیم، 1937 صنعت کےفریقین کے ساتھ تفصیلی صلاح و مشورہ کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد موجودہ ریگولیٹری سیفٹی اور سیکیورٹی فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری اصلاحاتی اقدامات  کرنا ہے۔ یہ ترامیم ہندوستان کے ہوا بازی کے ضوابط کو بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن(آئی سی اے او) کے معیارات اور تجویز کردہ طریقوں (ایس اے آر پی ایس) اور بہترین بین الاقوامی طور طریقوں کے مطابق ہیں۔ ان اصلاحات کا ایک حصہ پہلے ہی گزٹ نوٹیفکیشن مورخہ 13.04.2023 کے ذریعے ہوائی جہاز میں ترمیم کے ساتھ (عمارت اور درختوں وغیرہ کی وجہ سے رکاوٹوں کو دور کرنے)  ضابطہ، 1994 کے ذریعے مشتہر کیا جا چکا ہے۔

ائیرکرافٹ رولز 1937 میں ترمیم کی ایک اہم خصوصیت رول سی39 ضابطہ پر نظر ثانی ہے۔ اس ترمیم کے تحت ایئر لائن ٹرانسپورٹ پائلٹ لائسنس (اے ٹی پی ایل) اور کمرشل پائلٹ لائسنس (سی پی ایل) ہولڈرز کے لیے لائسنس کی میعاد پانچ سال سے بڑھا کر دس سال کر دی گئی ہے۔ اس تبدیلی سے پائلٹوں اور ڈی جی سی اے جیسے ہوابازی کے حکام پر انتظامی بوجھ کم ہونے کی توقع ہے، جس سے لائسنسنگ کے زیادہ منظم اور موثر عمل کو فروغ ملے گا۔

ہوائی جہاز کے ضابطے میں ترمیم، 1937  میں ضابطہ 66 کے تحت اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں ،جس میں ایروڈروم کے آس پاس "فالس لائٹس" کی نمائش سے متعلق تشویش کو دور کیا گیا ہے۔ یہ اپ ڈیٹ واضح کرتی ہے کہ ‘‘لائٹ’’کی اصطلاح لالٹین کی روشنی، وش کائٹس، اور لیزر لائٹس کا احاطہ کرتی ہے۔ ایسی روشنیوں کی نمائش کرنے والوں پر حکومت کا دائرہ اختیار ایروڈوم کے ارد گرد 5 کلومیٹر سے بڑھا کر 5 ناٹیکل میل کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، یہ واضح کیا گیا ہے کہ حکومت کو ایسے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار حاصل ہے جو ہوائی جہاز کے محفوظ آپریشن میں خلل ڈالتے ہیں یا آپریٹنگ عملے کے لئے خطرہ ہیں۔ اگر ایسی روشنیوں پر 24 گھنٹے تک کوئی توجہ نہ دی گئی ہو تو حکومت کو اختیار ہے کہ اس جگہ جاکر انہیں بجھائے۔ اس کے ساتھ ہی، تعزیرات ہند (آئی پی سی) کے تحت قانونی کارروائی کے لیے اس معاملے کی اطلاع متعلقہ پولیس اسٹیشن کو دی جائے گی۔ جب مشاہدہ شدہ روشنی کا منبع ناقابل شناخت ہو یا اگر یہ مقام تبدیل کرتی ہو تو، ہوائی اڈے یا ایئر لائن آپریٹر کی یہ ذمہ داری ہے کہ اس واقعے کی اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس اسٹیشن کو دے، تاکہ ممکنہ فوجداری  کی کارروائی شروع کی جاسکے۔

مزید برآں، غیر ملکی لائسنسوں کی توثیق کے لیے رول 118 کو بے کار ہونے کی وجہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ تبدیلی ہوابازی کے شعبے کی ابھرتی ہوئی ضروریات کے ساتھ ضوابط کو ہم آہنگ کرنے کی نشاندہی کرتی ہے۔

مزید برآں، شیڈول III کے تحت ایئر ٹریفک کنٹرولر لائسنس ہولڈرز کے لیے مسلسل اہلیت کو یقینی بناتے ہوئے اہلیت اور قابلیت کی ضروریات کوسہل بنانے کے لیے ایک شق شامل کی گئی ہے۔ یہ تبدیلی محدود نقل و حرکت یا نگرانی کے اوقات کے ساتھ حالات کو موافق بنانے کے لیے زیادہ لچک پیش کرتی ہے، ایئر ٹریفک کنٹرولر لائسنس ہولڈرز کو کم از کم دس گھنٹے کی  مشقیں مکمل کرنی ہوں گی، بشمول ہنگامی حالات کے۔ اس کے بعد ان مشقوں کو شروع کرنے کے مسلسل دس دنوں کے اندر انہیں اپنی متعلقہ درجہ بندی کے لیے ہنرمندی کی تشخیص سے گزرنا ہوگا۔

ایئر کرافٹ رولز، 1937 میں ترامیم،ہندستان میں ہوا بازی کے شعبے میں سیفٹی اور سیکورٹی کو مستحکم کرنے اور  کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم قدم  کی نمائندگی کرتی ہیں یہ اصلاحات ہوا بازی کی صنعت کی ترقی اور پائیداری میں اضافہ کریں گی اور  اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ یہ عالمی ہوابازی کے معیارات میں سب سے آگے رہے۔

 

ش ح۔ف ا  ۔ ج

Uno10843



(Release ID: 1968040) Visitor Counter : 132