وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے نارتھ ایسٹ ایکسپریس کی چند بوگیاں پٹری سے اترنے سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا

Posted On: 12 OCT 2023 12:39PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نارتھ ایسٹ ایکسپریس کی چند بوگیاں پٹری سے اترنے سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ حکام متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا۔

’’نارتھ ایسٹ ایکسپریس کے چند ڈبے پٹری سے اترنے کی وجہ سے ہونے والی جانی نقصان سے  غم زدہ  ہوں۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ حکام تمام متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں: وزیراعظم‘‘

*************

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.10718


(Release ID: 1966960) Visitor Counter : 78