کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے ہندستان اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے درمیان ڈیجیٹل تبدیلی کے لیےآبادی کے پیمانے  پر لاگو کیے گئے کامیاب ڈیجیٹل حل کے اشتراک کے میدان میں تعاون پر مفاہمت نامے  کو منظوری دی

Posted On: 11 OCT 2023 3:17PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے آج 11 اگست 2023 کو جمہوریہ ہند کی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت اور ریپبلک آف ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگوکے  ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے درمیان ڈیجیٹل تبدیلی کے لئے آبادی کے پیمانے پرلاگوکئے کامیاب ڈیجیٹل حل کے اشتراک کے شعبے میں تعاون پر   دستخط کیے گئے ایک مفاہمت نامے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات:

مفاہمت نامے کا مقصد دونوں ممالک کے ڈیجیٹل تبدیلی کے اقدامات کے نفاذ میں قریبی تعاون اور تجربات کے تبادلے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز پر مبنی حل (یعنی  اندِس اسٹیک) کو فروغ دینا ہے۔

مفاہمت نامہ  فریقین کے دستخط کی تاریخ سے نافذ العمل ہوگا اور یہ 3 سال کی مدت تک نافذ رہے گا۔

 اثرات:

ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی )کے میدان میں دونوں  جی 2جی  اور بی 2بی  باہمی تعاون کو بڑھایا جائے گا۔

مفاہمت نامے میں بہتر تعاون کا تصور کیا گیا ہے جس سے آئی ٹی کے شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

پس منظر:

منسٹری آف الیکٹرانکس اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی )  آئی سی ٹی ڈومین میں دو طرفہ اور کثیر جہتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعدد ممالک اور کثیر جہتی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ اس عرصے کے دوران، ایم ای آئی ٹی وائی نے آئی سی ٹی  ڈومین میں تعاون اور معلومات کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے مختلف ممالک کی اپنی ہم منصب تنظیموں/ایجنسیوں کے ساتھ مفاہمت نامے/ایم اوسیزمعاہدے کیے ہیں۔ یہ حکومت ہند کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات جیسے ڈیجیٹل انڈیا، آتم نربھر بھارت، میک ان انڈیا وغیرہ سے مطابقت رکھتا ہے تاکہ ملک کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار معاشرے اور علمی معیشت میں تبدیل کیا جا سکے۔ اس بدلتے ہوئے معیار میں، باہمی تعاون کو بڑھانے کے مقصد سے کاروباری مواقع تلاش کرنے، بہترین طریقوں کے اشتراک اور ڈیجیٹل سیکٹر میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

پچھلے کچھ سالوں میں، ہندوستان نے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر(ڈی پی آئی )کے نفاذ میں اپنی قیادت کا مظاہرہ کیا ہے اور کووڈ کی وبا کے دوران بھی عوام کو خدمات کی فراہمی کامیابی کے ساتھ  مہیاکی ہے۔ اس کے نتیجے میں، بہت سے ممالک نے ہندوستان کے تجربات سے سیکھنے اور ہندوستان کے ساتھ مفاہمت  ناموں میں  دلچسپی ظاہر کی ہے۔

 

انڈیا اسٹیک سلوشنز ایک ڈی پی آئیز ہیں جو بھارت کے ذریعہ آبادی کے پیمانے پر عوامی خدمات  کی ترسیل اوررسائی  فراہم کرنے کے لیے تیار اور نافذ کئے گئے ہیں۔ اس کا مقصد رابطے کو بڑھانا، ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینا اور عوامی خدمات تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی کو فعال کرنا ہے۔ یہ کھلی ٹیکنالوجیز پر بنائے گئے ہیں، آپس میں کام کرنے کے قابل ہیں اور صنعت اور کمیونٹی کی شرکت کو بروئے کار لانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں ،جو اختراعی اور جامع حل کو فروغ دیتے ہیں۔ تاہم، ڈی پی آئی  کی تعمیر میں ہر ملک کی منفرد ضروریات اور چیلنجز ہوتے ہیں، حالانکہ بنیادی فعالیت ایک جیسی ہے، جو عالمی تعاون کی اجازت دیتی ہے۔

**********

 

 

(ش ح۔اک ۔ع آ)

U-10671


(Release ID: 1966690) Visitor Counter : 121