الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
این ای جی ڈی نے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت ریاستی صلاحیت سازی کی ورکشاپس کا آغاز کیا
Posted On:
10 OCT 2023 11:02AM by PIB Delhi
نیشنل ای گورننس ڈویژن، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت نے اپنے علمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اپنی صلاحیت سازی اسکیم کے تحت ریاستی صلاحیت سازی کی ورکشاپس کا آغاز کیا ہے۔ ان ورکشاپس کا مقصد خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی صلاحیت کے بارے میں غلط فہمیوں کاازالہ کرنا اور نئے ڈیجیٹل منظر ناموں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے پالیسیوں اور حکمت عملیوں کو تشکیل دینا ہے۔
پہلی ورکشاپ مہاراشٹر میں 9 سے 12 اکتوبر 2023 تک منعقد کی جا رہی ہے، جس میں مہاراشٹر کے مختلف محکموں کے 28 سے زیادہ عہدیداروں کی شرکت متوقع ہے۔ چار روزہ سخت ٹریننگ کا مقصد ریاست میں اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجی پر مبنی طور طریقوں کو اپنانے اور ان پر عمل درآمد میں تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پالیسی سازی کرنے والے عوامی عہدیداروں کے تحت کام کرنے والی ٹیم کو معلومات بہم پہنچانا ہے۔
ورکشاپ کا افتتاح محترمہ نیما اروڑہ، ڈائریکٹر آئی ٹی اور این ای جی ڈی اور ودھوانی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ پالیسی (ڈبلیو آئی ٹی پی) کے سینئر افسران نے کیا۔
افتتاحی پروگرام کے تحت سیشنوں کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا، جو حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے لیے یہ فیصلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے کہ ان میں سے کون سی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اپنے محکموں کی ضروریات کے لیے صحیح طور طریقوں کو نافذ کرنے میں مدد کریں گی۔
یہ ورکشاپ صنعت اور حکومت کےمتعلقہ اصل موضوع کے ماہرین کی ایک جماعت کو حقیقی زندگی کے حقیقی مطالعہ، آلات کے ذریعہ کارکردگی کا اظہار اور نظریات کو تصورات، تجربات یا پروجیکٹس کے ثبوت میں تبدیل کرنے کے لیے باہم اثر پذیر سیشنز کے لیے اکٹھا کر رہی ہے۔
اگست 2023 میں شروع کی گئی، یہ ورکشاپس حکومت اور انڈسٹری کنسورشیم کے درمیان شراکت کے ساتھ مخصوص ہیں تاکہ حکومت عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے، گورننس کو مضبوط بنانے اور بہتر باخبر فیصلے کرنے کے لیے اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو مؤثر طریقے سے استعمال کر سکے۔ آئندہ کیرالہ، لداخ، تلنگانہ وغیرہ میں ورکشاپس کے انعقاد کا منصوبہ ہے۔
*************
ش ح۔ س ب۔ رض
U. No.10595
(Release ID: 1966203)
Visitor Counter : 129