کابینہ سکریٹریٹ
بحران کے بندوبست سے متعلق قومی کمیٹی (این سی ایم سی) نےسکم میں صورتحال کا جائزہ لیا
Posted On:
09 OCT 2023 4:05PM by PIB Delhi
کابینہ کے سکریٹری جناب راجیو گوبا کی صدارت میں بحران کے بندوبست سے متعلق قومی کمیٹی (این سی ایم سی) کی آج میٹنگ ہوئی جس میں سکم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
سکم کے چیف سکریٹری ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شامل ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ بیشتر علاقوں میں سڑک کنکٹی وٹی قائم ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ موسمی حالات میں بہتری کے نتیجے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالنا اور ایئر لفٹنگ شروع کرنا ممکن ہو گیا ہے۔ آج صبح 80 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ انہوں نے کمیٹی کو راحت اور بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ 28 راحت کیمپ قائم کیے گئے ہیں اور ان میں 6800 سے زائد افراد نے پناہ لی ہے۔ اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور ایل پی جی سمیت تمام ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔
آئی ایم ڈی کے ڈی جی نے کمیٹی کو بتایا کہ 11 سے 13 اکتوبر تک موسم کی پیشن گوئی سازگار رہنے کا امکان ہے۔ این ڈی آر ایف کے ڈی جی نے کمیٹی کو بتایا کہ ریاست میں بچاؤ اور راحتی کاموں کے لیے 6 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ این ڈی آر ایف کی 3 ریزرو ٹیمیں سلی گڑی میں ٹیمیں تیار رکھی گئی ہیں۔ بچاؤ اور باز آباد کاری کی کوششوں میں ریاست کی مدد کے لیے فوج اور فضائیہ کی کافی تعداد میں ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں اور ساز و سامان لگایا گیا ہے۔
داخلہ سکریٹری نے کہا کہ مرکزی حکومت اعلیٰ سطح پر صورتحال کی ساتوں دن 24 گھنٹے نگرانی کر رہی ہے۔ انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ بین وزارتی رابطہ ٹیم (آئی ایم سی ٹی) صورتحال کا جائزہ لینے سکم پہنچ گئی ہے۔ حکومت سکم کو ضروری اضافی مرکزی امداد جاری کی جا رہی ہے۔
مرکزی ایجنسیوں اور حکومت سکم کے راحت اور بچاؤ کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے، کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوبا نے اس بات پر زور دیا کہ کم سے کم وقت میں لوگوں کو نکالنا حکومت سکم اور مرکزی ایجنسیوں کی ترجیح ہونی چاہیے۔ جہاں پل بہہ گئے ہیں وہاں لوگوں کے لیے سڑکوں کی کنکٹی وٹی بحال کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر بیلی برجز کا آغاز کیا جائے۔ کابینہ سکریٹری نے یقین دلایا کہ مرکزی حکومت ریاست کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرے گی۔
میٹنگ میں مرکزی داخلہ سکریٹری، سکم کے چیف سکریٹری، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے سکریٹری، فوجی امور کے محکمے کے سکریٹری، ممبر سکریٹری، این ڈی ایم اے، سی آئی ایس سی آئی ڈی ایس، ڈی جی این ڈی آر ایف، ڈی جی ایم او، ڈی جی آئی ایم ڈی، ڈی ڈی جی بی آر او اور امور داخلہ کی وزارت اور وزارت دفاع کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ ن ا۔
U- 10558
(Release ID: 1965996)
Visitor Counter : 138