امور داخلہ کی وزارت

سکم کے اپنے دورے کے دوسرے دن امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب اجے کمارمشرا نے سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی


بات چیت کے دوران وسائل کے درمیان تال میل،ریلیف امداد،راحت اوربچاؤ کاری نیز بازآبادکاری کے کام کوتیزکرنے پر توجہ مرکوز کی گئی

جناب اجے کمار مشرا نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی قیادت میں مرکزی حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ جلداورمؤثر بازآبادکاری کو یقینی بنایا جا سکے

سکم کے وزیر اعلیٰ نے فوری ردعمل اورکارروائی کے لیے حکومت ہند کا شکریہ اداکیا اورمعمول کے حالات بحال کرنے اور بازآبادکاری کے کاموں میں تیزی لانے کے لیے مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا

Posted On: 08 OCT 2023 7:57PM by PIB Delhi

سکم کے اپنے دورے کے دوسرے دن امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا نے آج سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔

میٹنگ کا بنیادی ایجنڈا حالیہ سیلاب کے بحران کے بعد بحالی اور بازآبادکاری کی کوششوں پرغور و خوض کرنا تھا۔ سیلاب نے ریاست کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اور طویل مدتی حکمت عملی کا جائزہ لیتے ہوئے جامع بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران وسائل کے درمیان تال میل قائم کرنے، ریلیف امداد،بچاؤ کاری اور بازآبادکاری کے کاموں کو تیز کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

 

 

امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی قیادت میں مرکزی حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ریاستی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کریں گے، تاکہ جلد اور مؤثر بازآباد کاری کو یقینی بنایا جا سکے۔ سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے فوری ردعمل کے لیے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا اور بحالی اور بازآبادکاری کے کاموں میں تیزی لانے کے لیے مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے حالات معمول پر لانے اور حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے انتھک محنت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

 

امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا نے منگن ضلع کے ناگا میں آفت زدہ علاقوں کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے متاثرہ شہریوں کو ریلیف اور امداد کی یقین دہانی کرائی۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وزیراعظم مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جناب مشرا نے الگ تھلگ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے لیے بچاؤ اورراحت کی کوششوں کو ترجیح دینے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

 

 

بھارت-تبت سرحدی پولیس (آئی ٹی بی پی) آج منگن ضلع میں تیستا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے قریب چنگتھم ٹاؤن میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ سرنگ سے ایک لاش برآمد ہوئی۔ لوگوں کی آمدورفت کے لیے دریائے تیستا پر لاگ پل بنایا گیا ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والی قومی فورس (این ڈی آر ایف) کی دو ٹیمیں،ایک ٹیم پاکیونگ ضلع کے رنگپو اور ایک ٹیم گنگٹوک ضلع کے سنگٹام میں بھی تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔ اس دوران این ڈی آر ایف کی دو اور ٹیمیں چنگتھم پہنچ گئی ہیں اورتلاش اور بچاؤ کا کام کر رہی ہیں۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ م ع ۔ع ن(

U.No 10534



(Release ID: 1965809) Visitor Counter : 89