نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

جناب انوراگ ٹھاکر نے چین میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں میں تمغے حاصل کرنے میں 100 کا ہندسہ عبور کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی


پی ایم مودی نے کے وژن اور ان کے ذریعہ فراہم کردہ سہولیات اور ہمارے کھلاڑیوں کی محنت اور عزم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہندوستان نے 100 تمغے جیتے: شری انوراگ سنگھ ٹھاکر

Posted On: 07 OCT 2023 12:36PM by PIB Delhi

نوجوانوں اور کھیلوں کے امور کے مرکزی وزیر نے چین میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں میں تمغے حاصل کرنے میں 100 کا ہندسہ عبور کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو میرا سلام۔ وہ مستقبل کے کھلاڑیوں کے لیے ایک تحریک ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز کی 72 سالہ تاریخ میں اس بار ہمارے کھلاڑیوں نے کئی ریکارڈ توڑے اور کئی نئے ایشین ریکارڈز بھی بنائے۔ ایتھلیٹکس میں 29 تمغے، شوٹنگ میں 22 تمغے نئے ریکارڈ ہیں۔ جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے مزید کہا کہ’’وزیراعظم مودی کے وژن اور ان کے ذریعہ فراہم کردہ سہولیات اور ہمارے کھلاڑیوں کی محنت اور عزم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہندوستان نے 100 تمغے جیتے ہیں۔ میں ان ایشین گیمز میں تاریخ رقم کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو سلام کرتا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہاکی ٹیم نے ایشیائی گیمز میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس سے مستقبل کے ٹورنامنٹس میں اعتماد کے ساتھ جانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے ’’کھلوگے تو کھلوگے‘‘ کا نعرہ دیا اور کہا کہ سوچ کے عمل کو بدلنے اور سہولیات فراہم کرنے سے نتائج سامنے آئیں گے اور آج بھی یہی ہو رہا ہے۔

*****

U.No.10496

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1965376) Visitor Counter : 93