کابینہ سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

قومی بحران انتظامی کمیٹی (این سی ایم سی)نے سکم میں صورتحال کا جائزہ لیا

Posted On: 04 OCT 2023 7:52PM by PIB Delhi

کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوبا کی صدارت میں قومی بحران انتظامی کمیٹی (این سی ایم سی)نے آج ایک میٹنگ کی اورسکم میں صورتحال کا جائزہ لیا۔

سکم کے چیف سکریٹری ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط میٹنگ میں شامل ہوئے اورکمیٹی کو ریاست کی تازہ صورتحال سے مطلع کیا۔ انہوں نے کمیٹی کو راحت اور بچاؤاقدامات کرنے میں ریاستی سرکار کی کوششوں کے بارے میں معلومات دی۔داخلہ سکریٹری نے کمیٹی کو بتایا کہ مرکزی حکومت اعلیٰ ترین سطح پر صورتحال پر24گھنٹے نظر رکھے ہوئے ہے۔ وزارت داخلہ (ایم ایچ اے)کے دونوں کنٹرول روم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہرممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔

قومی آفات رد عمل فورس (این ڈی آر ایف)نے پہلے ہی تین ٹیمیں تعینات کردی ہیں اور اضافی ٹیمیں گوہاٹی اور پٹنہ میں تیار ہیں۔ بچاؤ اور بحالی کی کوششوں میں ریاست کی مدد کے لیے فوج اورفضائیہ کی مناسب تعداد میں ٹیمیں تعینات کی جارہی ہیں۔

مرکزی ایجنسیوں اورسکم حکومت کی راحت اور بچاؤ کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوبا نے اس بات پر زور دیا کہ چُنگ تھانگ باندھ کی سرنگ میں پھنسے لوگوں اور سیاحوں کو نکالنے کا کام  ترجیحی بنیادپر کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی آر ایف کی اضافی ٹیموں کو تعینات کیا جانا چاہئیں اور سڑک، مواصلات اور بجلی کی کنکٹی ویٹی کو کم سے کم وقت میں بحال کیا جانا چاہئے۔

کابینہ سکریٹری نے سکم کی ریاستی حکومت کو یہ یقین دہانی کرائی کہ تمام مرکزی ایجنسیاں تیاری کی حالت میں ہیں اور مدد کے لیے دستیاب رہیں گی۔

اس میٹنگ میں مرکزی داخلہ سکریٹری،سکم کے چیف سکریٹری،وزارت توانائی کے سیکریٹری ، روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کی وزارت کے سیکریٹری ،فوجی امور محکمے کے سیکریٹری، محکمہ مواصلات کے سیکریٹری، آبی وسائل محکمے کے سیکریٹری، آر ڈی اینڈ جی آر ، این ڈی ایم اے، سی آئی ایس سی، آئی ڈی ایس ، ڈی جی، آئی ایم ڈی، ڈی جی، این ڈی آر ایف کے علاوہ وزارت داخلہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 10383)


(Release ID: 1964374) Visitor Counter : 101