وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے ایشیائی کھیلوں میں 71تمغے جیتنے والے ایتھلیٹس کو مبارکباد دی
Posted On:
04 OCT 2023 12:41PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 71تمغے جیتنے والے ایتھلیٹس کو آج مبارکباد دی اور کہا کہ ایشیائی کھیلوں میں تمغوں کے اعتبار سے یہ ہندوستان کی سب سے بہترین کارکردگی ہے۔
انہوں نے تمغوں کی اس تعداد کو ایتھلیٹس کی بے مثال لگن، حوصلہ اور کھیل کے بے نظیر جذبے کا ثبوت قرار دیا۔
وزیراعظم نے ایکس پر پوسٹ کیے:
’’ہندوستان ایشیائی کھیلوں میں پہلے سے زیادہ چمک رہا ہے۔
71تمغوں کے ساتھ ہم لوگ اب تک کے تمغوں کی سب سے بہترین تعداد کا جشن منارہے ہیں جو ہمارے ایتھلیٹس کی بے مثال لگن، حوصلہ اور کھیل کے بے نظیر جذبے کا ثبوت ہے۔
ہر تمغہ سخت محنت اور جذبے کے سفر کو اُجاگر کرتا ہے۔
پوری قوم کے لیے یہ لمحہ فخریہ ہے ۔ ہمارے ایتھلیٹس کو مبارکباد۔‘‘
-----------------------
ش ح۔ ع س ۔ ع ن
U NO: 10339
(Release ID: 1964030)
Visitor Counter : 82
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam