وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نریندر مودی نے ایشیائی کھیلوں میں مردوں کی کشتی رانی کے ڈبل ایک ہزار میٹر مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر ارجن سنگھ اور سنیل سنگھ سالم کو مبارک باد دی ہے

Posted On: 03 OCT 2023 2:19PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے چین کے شہر ہانگ زہو  میں جاری ایشائی کھیلوں میں مردوں کے کشتی رانی کے ڈبل ایک ہزار میٹر مقابلے میں کانسے کا تمغہ  جیتنے پر ارجن سنگھ اور سنیل سنگھ سالم کو مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم نےایکس پر پوسٹ کیا ہے:

ایشائی کھیلوں میں مردوں کے کشتی رانی کے ڈبل ایک ہزار  میٹر مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ارجن سنگھ اور سنیل سنگھ سالم کو مبارک باد۔

انہوں نے اپنی  شاندار کارکردگی اور عزم کا مظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے اور ہمیں ان پر فخر ہے۔ انہوں نے کھیلوں میں اپنے خوابوں اور مہارت کا مظاہرہ کرکے لاکھوں نوجوان بھارتیوں کو تحریک دی ہے۔

 

 

ش  ح۔ح ا ۔ ج

UNO-10300


(Release ID: 1963619) Visitor Counter : 91