وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشین گیمز 2022 میں ٹینس مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں گولڈ میڈل پر مبارکباد دی

Posted On: 30 SEP 2023 6:36PM by PIB Delhi

  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہانگژو میں منعقدہورہے ایشین گیمز 2022 میں ٹینس مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتنے پر روہن بوپنا اور روتوجا بھوسلے کی مکسڈ ڈبلز جوڑی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’روہن بوپنا اور رتوجا بھوسلے کا کھیل کیسا شاندار رہا۔ وہ ٹینس مکسڈ ڈبلز میں بھارت کے لیے ایک باوقار طلائی تمغہ لے کر آئے ہیں۔ انھوں نے زبردست ٹیم اسپرٹ اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک تمنائیں۔‘‘

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10169


(Release ID: 1962459) Visitor Counter : 96