وزارت اطلاعات ونشریات

وزیر اعظم نریندر مودی نے آکاشوانی داہود ایف ایم رِیلے اسٹیشن پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا


دس  کلو واٹ کا ایف ایم اسٹیشن گجرات اور مدھیہ پردیش کے 25 لاکھ باشندوں کو اپنی خدمات فراہم کرے گا

Posted On: 27 SEP 2023 6:30PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گجرات میں آکاشوانی داہود ایف ایم ریلے اسٹیشن پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے ریاست کے بوڈیلی میں ایک تقریب کے دوران ورچوئل طور پر دیگر پروجیکٹوں کے ساتھ ساتھ 10 کلو واٹ  کے ایف ایم ریلے اسٹیشن کے سنگ بنیاد  کی تختی کی نقاب کشائی کی ۔

یہ اسٹیشن 11.00 کروڑ روپئے کے تخمینہ لاگت سے قائم کیا جائے گا   ۔  یہ اسٹیشن اسٹریٹجک طور پر تقریباً 55 کلومیٹر کے  علاقے کا احاطہ کرے گا ، جس میں تقریباً قبائلی ضلع داہود کا 75 فی صد علاقہ شامل ہے۔  اس کے علاوہ ، یہ ٹرانسمیٹر جزوی طور پر ، مدھیہ پردیش کے علی راج پور اور جھبوا سمیت پڑوس کے قبائلی اضلاع کا بھی احاطہ کرے گا۔

داہود اسٹیشن کے آغاز کے ساتھ، گجرات اور مدھیہ پردیش کے 25 لاکھ سے زیادہ باشندوں کو اعلیٰ معیار کی ایف ایم نشریات تک رسائی حاصل ہوگی۔  اس ترقی سے نہ صرف خطے کی ثقافتی اور معلومات میں اضافہ ہو گا بلکہ ان  متعلقہ کمیونٹیز کے لیے بہتر مواصلات اور رابطے کی سہولت بھی فراہم ہوگی ۔

اس کے علاوہ، پرسار بھارتی 39 کروڑ  روپئے سے زیادہ کی لاگت سے بھج، بھاو نگر، دوارکا، رادھن پور اور دیسا سمیت اہم مقامات پر مختلف صلاحیتوں کے حامل ایف ایم ٹرانسمیٹر کی تنصیب پر بھی کام کر رہی ہے۔ یہ منصوبے نشریاتی بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورک ڈیولپمنٹ اسکیم کا حصہ ہیں ، جن کی مالی اعانت وزارت اطلاعات و نشریات کے ذریعے کی گئی ہے۔ پروجیکٹ مکمل ہونے اور کام کرنے کے بعد ریاست میں ایف ایم کوریج کو ریاست کے تقریباً 65 فی صد علاقے تک بڑھائیں گے اور اس کی آبادی کے تقریباً 77 فی صد تک رسائی کو قابل بنائیں گے۔  ان پروجیکٹوں سے وسیع تر سامعین کو معیاری ریڈیو تفریح اور معلومات فراہم کرنے کی طرف ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی  ہوتی ہے ۔

اس سال اپریل کے شروع میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں آکاشوانی ایف ایم کی موجودگی کو مستحکم کرنے والے نائنٹی ون 100 ڈبلیو ایف ایم ٹرانسمیٹر کا افتتاح کیا تھا ۔ ابھی تک، آکاشوانی  ، بھارت میں کل 613 فنکشنل ایف ایم ٹرانسمیٹرس کا حامل ہے، جو ملک کے تقریباً 59.2 فی صد علاقے کو ایف ایم ریڈیو خدمات فراہم کرتا ہے اور تقریباً 73.5 فی صد آبادی کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ، میڈیم ویو پر کام کرنے والا آکاشوانی اے ایم نیٹ ورک پہلے ہی ملک کی 88 فی صد رقبہ اور 95 فی صد آبادی کا احاطہ کرتا ہے۔

آکاشوانی ایف ایم ملک بھر کے لاکھوں سامعین تک اعلیٰ معیار اور متنوع مواد کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ ایک بھرپور تاریخ اور مستقبل کے حوالے سے نقطہ نظر کے ساتھ، آکاشوانی ایف ایم تفریح، معلومات اور ثقافتی افزودگی کا ایک قابل اعتماد ذریعہ ہے۔

  

**********

(ش ح –  م ع  - ع ا )

U.No 10045



(Release ID: 1961402) Visitor Counter : 77