مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

صدر جمہوریہ نے آج اندور میں انڈیا اسمارٹ سٹیز ایوارڈ  کنٹیسٹ  (آئی ایس اے سی)2022 کے فاتحین کی عزت افزائی کی


بہترین طور طریقوں کو نافذ کرنے اور قابل عمل کاروباری ماڈل تیار کرنے میں اسمارٹ سٹیز مشن کا تعاون بہت اہم ہے: محترمہ دروپدی مرمو

اسمارٹ سٹی مشن ہندوستان کے شہری ماحولیاتی نظام میں جدت طرازی کی راہ  ہموار کرتا ہے: جناب ہردیپ ایس پوری

Posted On: 27 SEP 2023 2:18PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے اندور میں آج  یعنی 27 ستمبر 2023 کو انڈیا اسمارٹ سٹیز ایوارڈ کنٹیسٹ (آئی ایس اے سی) 2022 کے چوتھے ایڈیشن کے فاتحین کی عزت افزائی کی۔ آئی ایس اے سی  کا انعقاد حکومت ہند  کی ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے اسمارٹ سٹیز مشن کے تحت 2018 سے کیا جا رہا ہے۔  کنکلیو میں متعدد معززین کی شرکت دیکھی گئی ، جن میں جناب  منگو بھائی سی پٹیل، گورنر، مدھیہ پردیش، ہاؤسنگ  اور  شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری، جناب شیوراج سنگھ چوہان، وزیر اعلی، مدھیہ پردیش، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت  جناب کوشل کشور  اور  مدھیہ پردیش کے شہری ترقی کے وزیر جناب بھوپیندر سنگھ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001G2MW.jpg

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ  نے شہری ترقی میں ملک کی مجموعی سرمایہ کاری میں اضافے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس اقدام کو سراہتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ شہری ترقی میں ہمارے ملک کی مجموعی سرمایہ کاری، گزشتہ دہائی کے دوران، پہلے کی بہ نسبت 10 گنا زیادہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "بہترین طور طریقوں کو نافذ کرنے اور قابل عمل کاروباری ماڈل تیار کرنے میں اسمارٹ سٹیز مشن کا تعاون بہت اہم ہے۔"

صدر جمہوریہ  نے شہری ترقی سے متعلق شعبوں پر جی - 20  کی توجہ کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ اربن - 20، جو کہ جی -20 کا ایک ذیلی گروپ ہے، نے شہروں کے درمیان رابطے کی ایک پائیدار مشق قائم کرنے کی کوشش کی۔ اس کے ذریعے ایک اجتماعی پیغام بھی دیا گیا کہ پائیدار ترقی کی ترجیح کو آگے بڑھانے میں شہروں کی انتظامیہ کا اہم کردار ہے۔ لہذا، ہمیں دنیا کے بہترین انتظام شدہ شہروں کے بہترین طور طریقوں اور کاروباری ماڈلز سے سیکھنا چاہیے اور اپنی کامیاب کوششوں کو دوسرے ممالک کے ساتھ بھی شیئر کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی اور پائیدار ترقی کے لیے مقامی اور عالمی سطح پر تعاون ضروری ہے۔

اسمارٹ سٹیز  میں انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز (آئی سی سی سی) کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ  نے کہا کہ تمام 100 اسمارٹ سٹیز  میں آئی سی سی سی ہیں،  جو ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے فیصلے لے رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی نگرانی والے کیمرے آج امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے میں مدد کر رہے ہیں۔  صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ "خاص طور پر خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مزید مضبوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔  مجھے یقین ہے کہ ان 100 اسمارٹ شہروں میں کی جانے والی کوششیں ہمارے 4800 سے زیادہ قصبوں اور شہروں کے لیے بہت مفید ثابت ہوں گی'' ۔

تقریب کے دوران صدر جمہوریہ نے ملک کے مختلف شہروں کے میئروں   اور میونسپل کمشنروں   پر زور دیا کہ وہ نئے اعتماد اور نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھیں۔  انہوں نے کہا  کہ "مجھے امید ہے کہ آپ سب اپنے اپنے شہروں میں اس کنکلیو میں شیئر کی گئی کامیاب کوششوں کے بارے میں معلومات کا استعمال کریں گے۔ ایسا کرنے سے آپ سب اس تقریب کو مزید بامعنی بنا پائیں گے'' ۔

حاضرین  سے خطاب کرتے ہوئے، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے منصوبہ بند شہر  کاری کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے تبدیلی کے ویژن کو شیئر کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اسمارٹ سٹیز مشن معزز وزیر اعظم کے ’نیو اربن انڈیا‘ کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے اور یہ 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے ہندوستان کے مقصد کا ایک اہم جزو ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FARK.jpg

جناب  پوری نے کہا کہ اسمارٹ سٹیز مشن نے ہندوستان کے شہری ماحولیاتی نظام میں جدت پیدا کی ہے، جبکہ ہندوستان کے 100 بڑے شہروں میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور خدمات کو مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نے حکومت، عالمی تنظیموں، شراکت دار شہروں، تعلیمی اداروں اور صنعت کے ساتھ گہری شراکت داری کو فروغ دیا ہے۔

وزیر موصوف نے اس بات پر روشنی  ڈالی کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس نے اسپیشل پرپز وہیکلز (ایس پی ویز) کے ذریعے انتہائی ضروری تکنیکی اور انتظامی مدد فراہم کرکے ملک میں حکمرانی کی تیسری سطح کو مضبوط  بنایا ہے،  جس نے سماجی، اقتصادی، ادارہ جاتی اور جسمانی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی قیادت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 100 آپریشنل انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز (آئی سی سی سی) جو کیمروں، آئی او ٹی ڈیوائسز، سینسرز اور دیگر ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ذریعے حقیقی وقت میں فیصلہ سازی کی صلاحیتیں فراہم کرتے ہیں، شہر کے رہنماؤں کے لیے وبائی امراض کے دوران معلومات جمع کرنے، حکمت عملی تیار کرنے، اور شہری افعال کو انجام دینے کے لیے 'وار رومز' کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

اسمارٹ سٹیز مشن کی کامیابیوں کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ کل 7,934 پروجیکٹ جن کی مالیت 171,044 کروڑ روپے  ہے، کو منظوری دی گئی ہے اور 6,069 پروجیکٹ، جن  کی مالیت 1,10,794 کروڑ روپے  ہے، کی  تکمیل مشن کے تحت  ہو چکی ہے۔ مزید 1,865 پروجیکٹ جن کی مالیت 60,250 کروڑ روپے  ہے، کی تکمیل  جون  2024  تک  ہونے والی ہے۔ مزید بر آں 25000 کروڑ روپے کی مالیت کے  پی پی پی  کی تکمیل ابھی  تک ہو چکی ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ مشن کے تحت 2,700 کلومیٹر سے زیادہ اسمارٹ سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں۔ 7,000 کے قریب اسمارٹ کلاس رومز بنائے گئے ہیں، 50 لاکھ سے زیادہ ایل ای ڈی/سولر لائٹس لگائی گئی ہیں اور 300 سے زیادہ اسمارٹ ہیلتھ سینٹرز تعمیر کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1,884 ہنگامی کال باکسز، اور 3,000 پبلک ایڈریس سسٹم اور ٹریفک انفورسمنٹ سسٹم کو عوامی تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے نصب کیا گیا ہے۔

شہری نظم و نسق میں اندور شہر کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے، جناب  ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ اندور ایوارڈز اور تعریفیں جیتنے کا مترادف ہے۔ اس نے ویسٹ مینجمنٹ، کاربن کریڈٹ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، اور عوامی کھلی جگہوں میں بھی اختراعات کا آغاز کیا ہے۔ اندور نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کے شہروں کے لیے شہری حکمرانی اور شہری شراکت  داری کا ایک نمونہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر   نے  تسلسل کا  ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔

وزیر موصوف نے ، اُن 31 شہروں کو مبارکباد دی، جنہوں نے اپنے منصوبوں اور اقدامات کے لیے ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ "آپ کی پہچان بہترین  استحقاق  کی حامل ہے؛ اس سال ایوارڈز کے لیے 840 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔

وزیر موصوف نے شہروں میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے کے لیے سورت اور آگرہ کی بھی تعریف کی، اور ریاستوں میں تمل ناڈو، راجستھان اور اتر پردیش کی ۔

اس سے پہلے دن میں، مدھیہ پردیش کے گورنر، جناب منگو بھائی سی پٹیل نے درج ذیل 4 دستاویزات جاری کیں، یعنی (اے) آئی ایس اے سی  ایوارڈز 2022 کمپینڈیم ، (بی) کمپینڈیم آف  نیوز لیٹر آف  ایس سی ایم، (سی) رپورٹ  بائی  یو  این ہیبی ٹیٹ ؛ اسمارٹ  سٹیز  مشن – لوکلائزنگ  سسٹینیبل ڈیولپمنٹ گولز اور  (ڈی)  آئی ایس  اے سی  ایوارڈز  2023  بروشر (ای- ریلیز)۔

کنکلیو میں اُن تمام 100 اسمارٹ سٹیز  کی پرجوش شراکت داری  دیکھی گئی ، جو شہری اختراعات میں سب سے آگے رہ کر شہر کی ترقی کے عمل میں ایک مثالی تبدیلی کی قیادت کر رہے ہیں۔ اس تقریب نے نہ صرف شہروں کو مشن کے تحت کیے گئے اپنے مثالی کاموں کی نمائش کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا بلکہ ایک دوسرے سے سیکھنے اور بہترین طور طریقوں کو پھیلانے کا  موقع بھی دیا۔

کنکلیو میں اسمارٹ سٹیز مشن کے تحت شہروں کی طرف سے شروع کیے گئے ایوارڈ یافتہ منصوبوں کی ایک وسیع نمائش کی گئی، جس کا 2,000 سے زیادہ لوگوں نے مشاہدہ کیا۔ 5 ریاستی/  مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے اسٹالز، 13 شہروں کے اسٹالز اور 15 سے زیادہ پروجیکٹ ماڈل  پیش کئے گئے تھے۔ اس کے علاوہ، ایک اسمارٹ اسٹریٹ بنایا گیا ، جس میں چلنے کے قابل سڑکیں، انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم (آئی ٹی ایم ایس) اور اسمارٹ اشارے شامل تھے۔ اندور، سورت، چندی گڑھ، احمد آباد، بیلگاوی، رانچی ، وغیرہ جیسے شہروں کے ایوارڈ یافتہ سٹی سی ای اوز کے ساتھ مکالمے کا بھی اہتمام کیا گیا، جس کی وجہ سے حوصلہ افزا بات چیت اور ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- م م - ق ر)

(27-09-2023)

U-10018



(Release ID: 1961228) Visitor Counter : 66