سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
آٹومیٹڈ ٹیسٹنگ اسٹیشنوں کے ذریعہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی لازمی جانچ کی تاریخ آگے بڑھائے جانے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق لازمی جانچ کی تاریخ اب یکم اکتوبر 2024 کر دی گئی ہے
Posted On:
21 SEP 2023 12:14PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ایک نوٹیفکیشن جی ایس آر 663 (ای) بتاریخ 12 ستمبر 2023 جاری کیا ہے،جس کے ذریعہ سی ایم وی آر1989 کے ضابطے 175 کے مطابق رجسٹرڈ آٹومیٹڈ ٹیسٹنگ اسٹیشنوں کے ذریعے ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی لازمی جانچ کے لیے تاریخ آگے بڑھادی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لازمی جانچ کی تاریخ اب یکم اکتوبر 2024 کردی گئی ہے۔ یہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے کہ گاڑی کی فٹنس ٹیسٹنگ صرف آٹو میٹڈ ٹیسٹنگ اسٹیشن کے ذریعے کی جائے گی (اس نوٹیفکیشن کی اشاعت کے بعد سے) جہاں ضابطے 175 کے تحت رجسٹرڈ آٹو میٹڈ ٹیسٹنگ اسٹیشن کسی رجسٹرنگ اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں کام کررہا ہو۔
جی ایس آر نوٹیفکیشن 272(ای) بتاریخ 5 اپریل 2022 کے ذریعے نوٹیفائی کی گئیں تاریخیں حسب ذیل ہیں: (i) ہیوی گڈز وہیکلز/ ہیوی پیسنجر موٹر وہیکلز کے لیے یکم اپریل 2023 کے بعد سے، اور (ii) میڈیم گڈز وہیکلزاورلائٹ موٹر وہیکلز (ٹرانسپورٹ) کے لئے یکم جون 2024 سے لاگو ہوں گی۔
گزٹ نوٹیفکیشن دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
*************
ش ح۔ ا گ ۔م ش
(U-9774)
(Release ID: 1959318)
Visitor Counter : 96