صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ضروری صحت کی خدمات کے اتمام کے لیے آیوشمان بھوہ ابھیان 17 ستمبر 2023 سے ملک بھر میں جاری
پچھلے تین دنوں میں ملک بھر میں 30000 سے زیادہ آیوشمان میلے منعقد ہوئے
آیوشمان بھوہ ابھیان کے حصے کے طور پر پچھلے 3 دنوں میں 2.6 لاکھ سے زیادہ مریض رجسٹرڈ ہوئے
گزشتہ 3 دنوں میں 8 لاکھ سے زیادہ آیوشمان کارڈ جاری کیے گئے
پچھلے 3 دنوں میں 2.50 لاکھ سے زیادہ اے بی ایس اے آئی ڈیز تیار ہوئے
گزشتہ تین دنوں میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو مفت ادویات دی گئیں
Posted On:
20 SEP 2023 5:19PM by PIB Delhi
سیوا پکھواڑا کے ایک حصے کے طور پر، 17 ستمبر سے ملک بھر میں ضروری صحت کی خدمات کو پورا کرنے کے لیے آیوشمان بھوہ ابھیان کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 'آیوشمان بھوہ' مہم کا افتتاح صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے 13 ستمبر 2023 کو کیا۔ اس کا مقصد پورے ملک میں صحت کی دیکھ بھال کی رسائی اور شمولیت کو نئے سرے سے ڈیفائن کرنا اور پورے ملک اور پورے معاشرے کے نقطہ نظر کو مجسم کرنا ہے۔ سیوا پکھواڑا کا بنیادی مقصد جغرافیائی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ہر گاؤں اور قصبے تک جامع صحت دیکھ بھال سہولت کو پہنچانا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی پیچھے نہ رہنے پائے۔
آیوشمان بھوہ ابھیان کے ایک حصے کے طور پر، 17 ستمبر 2023 سے اب تک 30,000 سے زیادہ آیوشمان میلے منعقد کیے جا چکے ہیں جن میں 19 ستمبر 2023 تک 2.5 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے شرکت کی ہے۔ ذیل میں آیوشمان میلوں کے اشاریے اور 17 ستمبر 2023سے ان سے مستفید ہونے والوں کی ایک جامع فہرست دی گئی ہے:
نیچے دی گئے ٹیبلس آیوشمان بھوہ کے تحت آیوشمان میلوں کی کامیابیوں کو نمایاں کرتی ہیں:
آیوشمان بھوہ مہم کے ایک حصے کے طور پر، صرف پچھلے 3 دنوں میں، 2.5 لاکھ سے زیادہ اے بی ایچ اے آئی ڈیز بنائے گئے ہیں، 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے مفت ادویات حاصل کی ہیں، اور 8 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے مفت تشخیصی خدمات حاصل کی ہیں۔ سیوا پکھواڑا کا مقصد آیوشمان کارڈ کی تقسیم، اے بی ایچ اے آئی ڈیز تیار کرنے، اور صحت کی اہم اسکیموں اور بیماریوں کے حالات، جیسے غیر متعدی امراض، تپ دق (نکشے مترا)، سکل سیل کی بیماری،عطیۂ خون اور اعضاء کے عطیہ کی مہمات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔
سیوا پکھواڑا کے تحت فراہم کی جانے والی خدمات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے، شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے قریبی صحت اور تندرستی مراکز کا دورہ کریں۔
نمبر شمار
|
اشاریے
|
17 ستمبر سے مجموعی رپورٹ
|
1
|
تکمیل کو پہنچے کل صحت میلے
|
2,271
|
2
|
مندرج مریض
|
2,64,042
|
نمبر شمار
|
اشاریے
|
17 ستمبر سے مستفید ہونے ولاے لوگوں کی کل تعداد
|
1
|
جنرل او پی ڈی میں دکھانے والے مریض
|
1,98,835
|
2
|
اسپیشلسٹ او پی ڈی میں دکھانے والے مریض
|
80,601
|
3
|
بڑی سرجری
|
870
|
4
|
چھوٹی سرجری
|
2,376
|
5
|
ہائپر ٹنشن کی تشخیص
|
27,067
|
6
|
ذیابیطس کی تشخیص
|
23,594
|
7
|
منھ کے کینسر کی جانچ / تشخیص
|
3,597
|
8
|
چھاتی کے کینسر کی جانچ / تشخیص
|
2,089
|
9
|
بچہ دانی کے کینسر کی جانچ / تشخیص
|
1,602
|
10
|
موتیا بیند کی تشخیص
|
4,884
|
11
|
آر سی ایچ خدمات سے اٹھائے گئے فائدے
|
23,191
|
12
|
لیب ٹیسٹس
|
1,03,212
|
13
|
ریفر کیے گئے مریض
|
5,519
|
****
ش ح۔م م۔ت ح
(U: 9744)
(Release ID: 1959110)
Visitor Counter : 113